Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اصل صوفی تو یہ ہے!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اس باب میںمزید فرماتے ہیں جس کا خلاص یہ ہے کہ:۔ کتابوں میںبعض صوفیا کرام رحمہم اللہ کی زندگی میں کچھ خلاف شریعت چیزیںنظر آتی ہیں جو ان پر حال کی ایک کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان اپنے وجود وشعور باہر ہوتا ہے جس کو مجذوب کہتے ہیں۔اس وقت وہ اپنے حال سے باہر ہوتا ہے مگروہی لوگ ہیں جب کیفیتِ حال سے نکلتے ہیں تودن رات شریعت کو اپنے سینے سے لگائےرکھتے ہیں اور اللہ کے ہرحکم کی اتباع کرتے ہیں جس صوفی کو دیکھو گے کامل صوفی ہے۔
پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا: صوفی کی زندگی میں شریعت کو دیکھو۔ حتیٰ کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب کشف المحجوب میں واضح فرما رہے ہیں کہ بعض اہل اللہ نے دیکھا کہ ہمارے مریدین صوفیانہ لباس سے اپنے اپ کو کچھ سمجھنے لگے تو انہوں نے فوراً کہا کہ فاخرہ لباس پہنو ،اچھے سے اچھا لباس پہنو تاکہ تمہارے اندرسے یہ بات نکل جائے، یہ لباس اتار دو۔ صوفی وہ ہوتا ہے جو اپنے من کو صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کرے۔صوفی وہ ہوتا ہے جس کے اندر صفات الٰہی آجائیں۔ صوفی وہ ہوتا ہے جس کے اندر صفات مصطفائیﷺ آجائیں۔اللہ اور اس کے رسول نبی کریم ﷺ کی ناپسندیدہ چیز:اپنی زندگی کو اگر صوفیا ء کرام رحمہم اللہ کی زندگی پہ ڈھالنا ہے تو یہ دیکھیں !کہ اگرکوئی شخص اپنے آپ کو صوفی کہہ رہا ہے اور اسکی زندگی میں ایسی چیزیں ہیں جو حضورﷺ کے دور میں نہیں تھیں ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں نہیں تھیں، اہل بیت، اولیاء کرام رحمہم اللہ ،صالحین کو خوابوں میں بھی وہ نظر نہ آئیں جن کو یہ دین کہتاہے توسمجھ لو وہ میرے اللہ اور رسولﷺ کی ناپسندیدہ چیزبدعت ہے۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 416 reviews.