کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کا احساس دل میں زندہ رکھا جائے
.1قیامت اس وقت آئے گی جب زمین پر کوئی اللہ کا نام لینے والا نہ ہوگا۔
.2جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک میل دور ہٹ جاتے ہیں۔
.3اللہ کی یاد اور عمل صالح کے لئے نیت لازم ہے۔
.4ضرورت کی ایک حد ہے مگر حرص کی کوئی حد نہیں۔
.5بہادری یہ ہے کہ کمزور ہونے کے باوجود دوسروں کو اپنی کمزوری کا احساس مت ہونے دو۔
.6کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کا احساس دل میں زندہ رکھا جائے۔
.7منجمد لوگوں کا سہارا مت لو ورنہ وہ تمہیں بھی منجمد کردینگے۔
.8اللہ والے بات بات پر تکلیف کا اظہار نہیں کرتے۔
.9جس کا کوئی مقصد نہیں اس کی کوئی منزل نہیں۔
.10سختیاں انسان کو طاقتور بنادیتی ہیں اگر انسان کو صبر کرنے کی طاقت حاصل ہو۔
.11شخصیت کی نشوونما اس وقت رکتی ہے جب انسان اپنے آپ کو کامل سمجھتا ہے۔
.12کوشش تمہارا کام ہے اور نتیجہ نکالنا اللہ کا کام ہے۔
.13شیخی انسان کے دل میں چپکے سے پیدا ہوتی ہے اسے برباد کردیتی ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا۔
.14تم جس کام کی ذمہ داری اٹھاﺅ گے تمہارا ذہن اس کے لئے ہی کام کرے گا۔
.15دنیا میں ذلت کی ہزاروں صورتیں ہیں لیکن ان میں سے ذلت قرض سب سے سخت تر ہے۔
.16یاد رکھیے کہ اللہ کہ نیک بندوں کو جو تکلیف پہنچاتا ہے اللہ اسے تباہ و برباد کردیتا ہے۔
.17بیمار تو سو بھی جاتا ہے مگر مقروض کو نیند نہیں آتی۔
.18عقل مند وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے۔
.19جو شخص علم رکھتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا وہ اس مریض کی مانند ہے جو دوا تو رکھتا ہے استعمال نہیں کرتا۔
.20اپنی ضرورت کو محدود کرلینا ہی بڑی دولت ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 525
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں