Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے سوال

ایڈیٹر کو لکھیں فارم کس لیے استعمال کریں؟

ایڈیٹر کو لکھیں فارم ماہنامہ عبقری کیلیئے تحریریں، اعمال شفا اور آپکے مشاہدات وتجربات کیلئے استعمال کریں۔ یہ فارم حضرت دامت برکاتہم سے رابطہ ، اور حضرت کیلیے اندرون و بیرون ملک سے ای میل بھیجنے کیلئے استعمال نہ کریں۔ یہاں پر موصول ہونے والے مشاہدات اور تحریروں کا جواب نہیں دیا جاتا۔ جبکہ انہیں صرف متعلقہ شعبوں کو بھیج دیا جاتا ہے۔

عبقری لیبارٹریز کی ادویات بیرون ممالک میں کیسے حاصل کی جاسکتی ہیں؟

فی الوقت بیرون ممالک، ادویات موجودہ اینٹرنیشنل پارسل قوانین کے تحت نہیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ کتابیں پوسٹ کرنے کیلیئے بیرون ملک پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے وی پی کی سہولت میسر نہیں ہے۔ آپ ادویات اور کتب کسی دوست یا رشتہ دار کے ذریعے سے پرسنل بیگج میں حاصل کر سکتے ہیں۔ عبقری کے دفتر اوقات 09:00 سے 18:00 بجے تک ہیں۔

کیا درس میں بتایٔے جانے والے اعمال کی عام اجازت ہوتی ہے؟

جو اعمال درس میں حضرت دامت برکاتہم بتاتے ہیں اور انکی ترتیب بھی عرض کرتے ہیں انکی عام اجازت ہوتی ہے۔اور دوسروں کو بھی بتانے کی اجازت ہوتی ہے۔اور عبقری میں چھپنے والے اعمال کی بھی اجازت ہوتی ہے۔اور وہ اعمال جو آپ کو ذاتی ملاقات یا خط کے جواب میں ملتے ہیں وہ صرف آپ کے لیئے ہی ہیں۔

دعا کیسے مانگیں؟

 

اللہ والے کہتے ہیں کہ دعا الفاظ کا نہیں کیفیات کا نام ہے۔ مظلوم کے پاس کون سا اسم اعظم یا کون سا وظیفہ ہوتا ہے جو غیب سے فوراً فیصلے کروا لیتا ہے۔ درحقیقت مظلوم کی آہ، اسکی آہ و زاری، اسکا رونا اور صرف صرف بے بس ہو کے ایک اللہ کی طرف متوجہ ہونا یہی غیب سے فیصلہ کروالیتا ہے۔

 

کیا ہمیں اسم اعظم چاہیے؟

 حضرت دامت برکاتہم کے شیخ حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جس کو بھی جوعمل یا وظیفہ دیا جاتا ہے وہ اسکے لیئے اسم اعظم ہے اگر وہ یقین اعظم لے آئے اسمیں۔ اسی یقین اعظم کی طرح ہمیں اپنے اعمال اور وظائف کے اندر سو فیصد یقین ہو کہ ان اعمال کے ذریعے سے اللہ جلاشانہ کی مدد اور نصرت متوجہ ہو گی اور ہمارے کام بنیں گے اور اللہ جلا شانہ راضی ہوں گے۔

اعمال فایٔدہ نہیں دے رہے ہیں؟

 حضرت دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ انسان پانی کےلیئے جب زمین میں بور کرنا شروع کرتا ہے تو اسے سینکڑوں میٹر زمین کے اندر سوراخ کرنا پڑتا ہے، تب جاکر کہیں اسے پانی ملتا ہے۔ اور اگر وہ تھوڑا فاصلہ طے کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہو جائے اور مایوس ہو جائے کہ یہاں پانی موجود ہی نہیں ہے اسکو چھوڑ دے اور دوسرا شروع کر دے اور پھر کچھ محنت کے بعد اُس دوسرے کو بھی چھوڑدے تو اُسے پانی تو نہیں ملے گا۔ بس ذمین میں کئی گڑھے ملیں گے۔ اسی طرح اللہ جلاشانہ کی مدد کو پانے کیلیئے اگر ہم کئی وظیفے کریں گے اور پھر مایوس ہو کر انہیں چھوڑ دیں گے تو کبھی بھی اللہ کی مدد کو نہ پا سکیں گے۔ اور اسطرح نعوذوباللہ اعمال سے بد ظن ہو جائیں گے۔ فقط ایک عمل پر محنت کریں اور اُس پر آنے والی محنت ، قربانی اور استقامت اللہ کو دکھائیں تاکہ اللہ جلاشانہ ہمارے لیئے رحمت اور نصرت کے فیصلے فرمادیں۔

عبقری میں دئے گئے اعمال اور لوکوں کے ذاتی مشاہدات و تجربات کیا عبقری کی ذاتی آرأ ہوتی ہیں؟

عبقری میں دئے گئے اعمال اور لوکوں کے ذاتی مشاہدات و تجربات امت کیلے خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ شایع کی جاتی ہیں۔ یہ عبقری کی ذاتی آرا نہیں ہوتی ہیں۔

دوسروں کو اپنے اعمال کا بتانے سے فائدہ ختم ہو جاتا ہے؟

 دوسروں کی خیرخواہی چاہنا اور دوسروں کی دنیا و آخرت کے لیئے انکی مدد کرنا اور انہیں اعمال کے نفع اور فائدے بتانا کہ وہ بھی اعمال سے نفع اٹھانے والے ہو جائیں ایسا خیر خواہ کبھی اللہ جلاشانہ کی رحمت سے محروم رہ نہیں سکتا۔

کیا ذکر ہر حالت پاک ناپاکی میں جائز ہے یا نہیں؟

انمول خزانہ نمبر2 ہر حالت میں پڑھا جا سکتا ہے۔ تاہم کوئی قرآنی آیت یا قرآنی وظیفہ، حالت ناپاکی میں نہیں پڑھا جا سکتا۔

انمول خزانہ اور سورہ کوثر سے مالدار بنیں کے پٹرھنے کی ترتیب کیا ہے؟

 انمول خزانہ اور سورہ کوثر سے مالدار بنیں(برکت والی تھیلی کا عمل)انکی ترتیب انکے کتابچے میں ساتھ ہی درج ہے۔ 

وظائف اور اعمال کیلئے حضرت سے کیسے رابطہ کریں

مشکلات، پریشانیوں اور دیگر تمام معاملات کیلئے وظائف اور اعمال حضرت دامت برکاتہم ازخود ہر فرد کے خصوصی حالات کے مطابق بتاتے ہیں۔ ازراہ کرم وظائف اور اعمال کیلئے خط لکھ کر رابطہ کریں۔
مزید عمومی اعمال جنکی عام اجازت ہوتی ہے وہ درس روحانیت و امن سیکشن  میں سے اور اعمال شفا سے حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔ براہ مہربانی اعمال اور وظایٔف کیلئے ای میل اور ایڈیٹر کو لکھیں فارم استعمال نہ کریں۔

دل ذکر کو نہیں کرتا ہے، نماز میں دھیان اور توجہ نہیں ہوتی ہے اور دل نہیں کرتا

اپنے اندر سے باتیں کریں بہت سی بیماریوں، ناکامیوں پر قابو پالیں گے۔ اعمال و عبادات کی کمی پر قابو پالیں گے۔  حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کسی کو ایک گھنٹے اور کسی کو ایک دن کے لیے فرماتے کہ اپنے اندر سےباتیں کرو تنہائی اور اندھیرے میں۔ یہ دل اتنی آسانی سے نہیں مانے گا مگر کوشش کرو۔ یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا طر یقہ تھا کہ اپنے اندر کو منواتے تھے۔ 

حضرت دامت برکاتہم سے ملاقات کا وقت دیر سے کیوں ملتا ہے؟

حضرت دامت برکاتہم سے اندرون اور بیرون ملک روزانہ سینکڑوں لوگ ملاقات کے خواہاں ہوتے ہیں۔ حضرت دامت برکاتہم ماہنامہ عبقری کے ایڈ یٹر، عبقری لیبارٹریز، مرکز روحانیت و امن، عبقری ٹرسٹ اور تسبیح خانہ کے سرپرست،  حکیم اور لاکھوں کے روحانی مرشد ہیں۔  تمام امور اور ذمہ داریوں کی وجہ سے روزانہ حضرت ۱۰۰ افراد سے بذریعہ اپوائنمنٹ ملاقات کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے اپوائنمنٹ شیڈول کئی ماہ کیلئے ایڈوانس بک ہو جاتا ہے۔

حضرت دامت برکاتہم سے بغیر اپوایٔنٹمنٹ ملاقات ہوسکتی ہے؟

 حضرت سے ملاقات کیلئے روزانہ 100 اپوائنمنٹ دی جاتی ہیں۔ اپوائنمنٹ اسلیئے شروع کی گئی تھیں کہ دوسرے شہروں سے آنے والے حضرات بھی حضرت دامت برکاتہم سے روحانی و جسمانی رہنمائی حاصل کر سکیں۔ اس سے قبل، مقامی حضرات تمام ٹوکن لے لیتے تھے اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کو پریشانی ہوتی تھی۔

حضرت دامت برکاتہم

حضرت دامت برکاتہم 

آن لائن کتابیں پٹرھنے کیلیے کب آیٔنگی

عنقریب آن لائن کتابیں آرہی ہیں۔ حضرت دامت برکاتہم کی تالیفات میں سے کتابیں آن لائن پٹرھنے کیلیے جلد ویب سایٔٹ پر آرہی ہیں۔ جو کہ آپ ویب سائڈ پر پڑھ، ڈائون لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے۔

ادویات کی قیمت زیادہ ہے؟

عبقری لیبارٹریز رجسٹرڈ کی ادویات معیاری اور خالص اجزا پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اور جہاں موجودہ دور میں تمام اجزا کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس حالت میں ادویات کا معیار اور مریض کی شفا اور لکھے گئے تمام اجزا کو انکی مقدار میں شامل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عبقری کی ادویات کی قیمتیں کم ازکم، برقرار رکھی جائیں۔

عبقری ٹرسٹ میں عطیات و صدقات

عبقری ٹرسٹ میں عطیات و صدقات بھیجنے کے لیئے ہمارے دفتر میں رابطہ کریں۔ ازراہ کرم وضاحت ضروری ہے کہ آپکی بھیجی گئی رقم زکوٰۃ،صدقہ یا ہدیہ ہے۔ کیونکہ ہر ایک کا مصرف شریعتِ محمدی نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فرق ہے۔

عبقری کا حصہ بنیے

عبقری ٹرسٹ میں مخلصین ہر شعبے سے اپنی جان، مال اور وقت کے ساتھ حسبِ توفیق حصہ ڈالتے رہتے ہیں۔ ایسے افراد جو اِس کارِخیر میں اپنا وقت دینا چاہتے ہوں وہ عبقری کے دفتر میں رابطہ کریں۔ جزاک اللہ خیر۔

درس روحانیت و امن میں کیا ہوتا ہے

ہر جمعرات مغرب سے عشاء تسبیح خانے (عبقری کمپلیکس لاہور) میں حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) درس روحانیت وامن دیتے ہیں۔ درس کے بعد ذکرخاص‘ دعا‘ مجالس مجذوبی اور بیعت کا مسنون عمل ہوتا ہے۔ درس روحانیت و امن میں سادہ باتیں ہوتی ہیں جن کا مقصد ایمان اور آقا سرور کونین ﷺ کی سنتوں کو تازہ کرنا ہے۔ ہمیں اللہ جل شانہٗ کے قریب کرنا اور نفس کی اصلاح کرنا حتیٰ کہ ہم پھر سے اللہ جل شانہٗ کے مقرب بن جائیں اور غیب سے فیصلے ہمارے حق میں ہونا شروع ہوجائیں۔
درس روحانیت وامن میں مسائل اور مصائب کا شکار امت کو قرآن و سنت کی دعاؤں سے اور اہل اللہ کے طریقوں سے سکھ اور راحت کے پیکیج دئیے جاتے ہیں۔ ان کی اور وہ بھی ایسے کہ دنیا بناتے بناتے آخرت بھی بن جائے اور اللہ جل شانہٗ کا تعلق اور آقا سرور کونین ﷺ کی زندگی بھی مل جائے۔

درس روحانیت وامن آپ کو موجودہ ہر طرف پھیلے اندھیروں کے سائیوں، تشدد، افراتفری، نفسانفسی، ڈیپریشن، جادو اور جنات، حسد، بدنظری، خاندانی اور نفسیاتی الجھنوں اور مالی و معاشی تنگدستی میں ایک نئی امید کی کرن دے گا۔ مایوس نہ ہوں اور درس روحانیت وامن سے مسفید ہونا شروع ہوں۔
خواتین و حضرات کیلئے علیحدہ انتظام ہے۔ بچے 12 سال سے کم عمر ساتھ نہ لائیں تاکہ توجہ نہ ہٹے۔ بیرون شہر یا ملک میں رہنے والی عبقری لائیو سٹریم چینل پر بھی سن سکتے ہیں اور اس کی ریکارڈنگ آڈیو سیکشن میں بھی میسر ہے۔

حلقہ کشف المحجوب میں کیا ہوتا ہے؟

 آئیے کشف المحجوب سیکھیے! اہل اللہ کی ترتیب کے مطابق۔
حلقہ کشف المحجوب میں حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم)، کشف المحجوب پڑھاتے ہیں جو کہ انہیں اپنے شیخ حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری مجذوب رحمۃ اللہ علیہ نے سیکھائی تھی۔ کشف المحجوب قرب الٰہی اور تصوف سیکھنے کیلئے اکسیر ہے۔ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تصنیف کشف المحجوب میں صوفی ازم کا حقیقی مقصد و معنی پیش کیا ہے نیز اللہ جل شانہٗ کا تعلق کیا ہے؟ اور ان تمام عقائد کی درستگی، جو کہ نہ صرف اسوقت  دین سے تجاوز کررہی تھیں بلکہ وہ آج بھی رواج میں ہیں۔ حلقہ کشف المحجوب ان کیلئے ہے جو تصوف اور صوفی ازم کو بڑوں کی ترتیب کے مطابق سیکھنا چاہیں گے حلقہ کشف المحجوب طلب رکھنے والوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ ہر ماہ بروز اتوار مغرب سے عشاء تسبیح خانے (عبقری کمپلیکس لاہور) میں منعقد ہوتا ہے۔

حضرت دامت برکاتہم سے بیعت کیسے ہوا جا سکتا ہے؟

 بیعت درحقیقت توبہ ہے اوراسکے بعد آنے والی زندگی میں فرائض کا احساس، آنحضور والی زندگی اور ان کی سنتوں کا پاس رکھنا اور ان معاملات سے پرہیز کرنا کہ جنہیں اللہ جل شانہ نے ناپسند فرمایا اسی کا نام بیعت ہے۔ اور جس طرح کسی نئی راہ پر نکلتے ہوئے کسی گائیڈ کا ساتھ ہونا منزل تک عافیت سے پہنچنے کا ذریعہ بنتا ہے اسی طرح اس نئی زندگی کے آغاز پر اپنے شیخ (دامت برکاتہم) کے ساتھ مستقل رابطے سے ہی نفع حاصل ہوگا اور حالات اور شیطان کے جوڑ توڑ سے بچنا آسان ہوجائے گا۔
بیعت ہونے کیلئے ہر ہفتے شب جمعہ کے درس روحانیت و امن میں شریک ہوکر بعد نماز عشاء بیعت ہوا جاسکتا ہے۔ جو خواتین  و حضرات  درس میں شریک نہ ہو سکیں وہ نیچے دیےٗ گےٗ فارم کے ذریعے سے بیعت ہو سکتے ہیں۔ بیعت ہونے پر انہیں بیعت کارڈ ای میل کر دیا جاےٗ گا۔ بیعت ہونے کے بعد ہر جمعرات بعد نماز مغرب تسبیح خانہ میں ہونے والے درس میں ضرور شریک ہوں. بیرون شہر یا ملک  میں رہنے والے حضرات آن لائن، سی ڈی یا کیسٹ کے ذریعے ضرور سن لیں کیونکہ اصل نفع رابطے سے ہوتا ہے۔ رزق حلال، معاشرت، معاملات میں احتیاط کریں۔ ہرماہ اپنے مرشد کو اپنے تفصیلی احوال ضرور لکھیں: خط کے ساتح جوابی لفافہ  مکمل جوابی پتہ کے ساتھ ارسال کریں۔

حلقہ کشف المحجوب ویب سائیڈ پر ڈائون لوڈ کیلیے میسر نہیں ہے

حلقہ کشف المحجوب صرف تسبیح خانہ میں شامل ہونے والے حضرات کیلئے ہے۔ اور یہ عبقری کی لائیو سٹریم چینل اور ویب سائیڈ پر ڈائون لوڈ کیلیے  میسر نہیں ہے۔

مرشد سے جھوٹ بولنا اور اپنے روحانی معملات کا صرف مرشد سے تذکرہ

جب بھی کسی کو کشف کے کمالات عطا ہوں کسی کو اس راز میں شریک نہ کریں۔ اگر کسی کوبتائیں  تو اللہ پاک کہتا ہے کہ تیرا میرا راز تھا تو نے تیسرے کوشریک کرلیا۔ میرے حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اپنے مرشد کو ضرور بتاؤ اور کسی کو نہ بتاؤ ورنہ وہ چیزیں سلب ہو جاتی ہیں۔ اپنے مرشد سے نہ چھپاؤ، انکو اتنا ہی بتاؤ جتنا ہو، جھوٹ نہ بولنا جو اپنے مرشدسےجھوٹ بولتاہے اگر اعمال کی برکت سے اسکا دل نورانی بھی ہو چکا ہو تو وہ سیاہ ہوجاتا ہے۔ اللہ پاک اسکے رزق کو تنگ کر دیتے ہیں یا اسکی نسلیں بھکاری بن جاتی ہیں۔