میری تین سال پہلے شادی ہوئی‘چند ہفتوں بعد اللہ تعالیٰ نے اولاد کی امید بھی لگا دی لیکن کچھ طبی مسائل کی وجہ سےسلسلہ آگے نہ بڑھ سکا اور اولاد کی نعمت سے محروم ہو گیا اور پھر دوبارہ اولاد کی امید نہ لگی۔عبقری رسالہ میں جہلم شہر میں موجود قلعہ روہتاس کی شاہی مسجد کے بارے میں پڑھا۔میں ہر ہفتے جب بھی وقت ملتا تو وہاں جا کر کچھ نوافل‘تسبیح اور قرآن کی تلاوت کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہا۔چند ہفتے پہلے ٹیسٹ وغیرہ کروائے‘اللہ تعالیٰ نے اہلیہ کو پھر سے اولاد کی امید لگا دی ہے۔ اب بھی شاہی مسجد میں اعمال کرتا رہتا ہوں‘مجھے یقین ہے ان شاءاللہ ان اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ عافیت کے ساتھ نیک اولاد عطا فرمائیں گے۔(ناظم اقبال‘گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں