Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گیارہ دن میں یرقان ختم اور فتح پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! واقعی آپ کے دل میں امت کیلئے غم ہے‘ آپ کا دل بہت بڑا ہے اور آپ رحم دل ہو‘ جس کا ثبوت ماہنامہ عبقری میں آپ کے بتائے ہوئے قیمتی راز ہیں جو شاید کسی اور کے پاس ہوں تو ان کو ہوا بھی نہ لگنے دے مگر آپ کھلے دل کے ساتھ ایسے وظائف اور ٹوٹکے عبقری کے لاکھوں قارئین کی نذر کررہے ہیں۔ آپ کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے میں نے بھی اب فیصلہ کرلیا ہے نیکی کے اس کام میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گا اور ہر ماہ
اپنے تجربات میں سے کچھ نہ کچھ عبقری قارئین کیلئے ضرور لکھوں گا۔ یرقان کیلئے نسخہ: آلو بخارا 150 گرام‘ ثابت دھنیا 120 گرام‘ سنڈھ 120 گرام‘ بہیدانہ 100 گرام۔ طریقہ استعمال: آلوبخارا دو دانے‘ املی چھ دانے‘ ثابت دھنیا دو چمچ‘ سنڈھ دو دانے‘ بہیدانہ ایک چمچ‘ ان اشیاء کو شام کے وقت پانچ گلاس پانی میں بھگودیں۔ صبح نہار منہ تمام اشیاء کو دونوں ہاتھوں سے خوب مسل کرکے چینی ملا کر نہار منہ تمام اشیاء کو دونوں ہاتھوں سے خوب مسل کر چینی ملا کر نہار منہ پی لیں۔ گیارہ دن سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
فتح کے دروازے کھلوانے کیلئے: اگر کسی شخص کاکوئی کام اٹکا ہوا ہو اور ہر جائز مراد کیلئے اس دعا کو عقیدت کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے پڑھے‘ یہ دعا فتح کے دروازے کھول دیتی ہے‘ یہ دعا آزمودہ ہے اور مجرب ہے‘ اِنَّمَا اَمْرُہٗ اِذَا اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ ﴿(یٰسین82)۔مقدمہ کی کامیابی: روزانہ کسی بھی نماز کے بعد 133 مرتبہ اول و آخر 13 مرتبہ درود شریف کے ساتھ درج بالا آیت پڑھے‘ ان شاء اللہ جو حق پر ہوگا اسے کامیابی ملے گی۔خبردار ناحق ہرگز نہ پڑھے‘ مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔ (عبدالقیوم‘پشاور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 957 reviews.