Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- خاص تبدیلی اہم نوٹ: پہلے ہرماہ مغرب کے بعد حلقہ کشف المحجوب اور مراقبہ ہوتا تھا مگر اب صبح کے وقت اسم اعظم کے دم کے فوراً بعد ہوا کرے گا تاکہ مسافر سہولت سے گھروں کو واپس جاسکیں ۔۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہماری ٹیم

عبقری الحمدللہ مخلصین کی ایک کثیرجماعت کا سرمایہ ہے جو دن رات اللہ جل شانہٗ کی امت کو امن اور آقا سرور کونین ﷺ کی زندگی کا پیغام دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ عبقری کی ٹیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقے کے افراد پر مشتمل ہے۔
مخلصین کی بڑی تعداد عبقری کے مختلف شعبوں میں حصہ لینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عبقری ٹرسٹ‘ عبقری پبلشرز‘ عبقری لیبارٹریز اور ماہنامہ عبقری اپنی بے لوث خدمت کیلئے جانا جاتا ہے۔
ماہنامہ عبقری ایک انٹرنیشنل میگزین ہے اور اس کی پبلشنگ ٹیم میں علماء‘ کمپیوٹر گرافک‘ ڈویلپر‘ قاری‘ مفکر‘ کالم نگار اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے  تجربہ کار شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیم ماہنامہ عبقری کی نوک پلک سنوارتے اور اپنی تحریروں سے مخلوق خدا کی دنیاو آخرت کیلئے ایک مکمل پیکیج عبقری میگزین کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔
عبقری ٹرسٹ کی ٹیم مخلص اور مخیر حضرات پر مشتمل ہے جو پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی تحقیق کے ساتھ زکوٰۃ و صدقات کو پہنچاتے ہیں اور زکوٰۃ کی شرعی تقسیم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں تاکہ روز قیامت آپ کے ہاتھ ہمارے گریبان پر نہ ہوں اور زکوٰۃ کا مال صرف اور صرف زکوٰۃ ہی کے مستحق تک پہنچے۔
عبقری لیبارٹریز کی ٹیم سینئر تجربہ کار اور طب کے شعبہ کے رجسٹرڈ پریکٹیشز پر مشتمل ہے جو ادویات کی تیاری کے ہر مرحلے پر اس کی مکمل احتیاط اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور بروشر میں دئیے گئے تمام اجزاء خالص اور پوری مقدار میں شامل کیے جاتے ہیں۔