Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لوبیا کی پھلی جسم کو لوہے کی طرح مضبوط بنائے!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

مختلف مردانہ و زنانہ عوارض میں لوبیے کی پھلیاں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان کا استعمال بدن کو مضبوط بناتا ہے چونکہ اس میں گوشت سے زیادہ طاقت بخشی کا سامان ہوتا ہے اس لیے کمزور اور ناتواں افراد کے لیے اس کا استعمال بہت مفید رہتا ہے۔

لوبیا کو پنجاب میں روانہہ بھی کہتے ہیں بلکہ بیشتر علاقوں میں یہ اسی نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک غذائیت بخش اور صحت پرور پھلی ہے۔ اس کی پھلیوں میں حیاتین الف جیسے بدن پرور غذائی اجزا خاص مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس میں گوشت بنانے والے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔ جب لوبیا کی پھلیاں کچی ہوتی ہیں تو انہیں سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے یا گوشت اور قیمہ کے ساتھ بھی پکائی جاتی ہیںجب دانے پک جاتے ہیں تو ان کے دانوں کو دال کی طرح محفوظ کرکے پکاتے ہیں۔ اس کی غذائیت اور صحت پروری سے متعلق ایک مثال سے بخوبی اندازہ لگا جاسکتا ہے کہ اس میں بھیڑ اور بکری کے گوشت سے بھی زیادہ حرارے پائے جاتے ہیں۔ بکری یا بھیڑ کے گوشت میں پروٹین کی اوسط مقدار 17 یا 18 فیصد ہوتی ہے جب کہ لوبیا کی پھلی میں ان پروٹینز کی مقدار کم از کم 22 فیصد ہوتی ہے۔ یہ ایک ارزاں سبزی ہے۔ اس کے پھلیوں سے نکلنے والے سفید سیاہ نقطے والے دانےرواں کے نام سے فروخت ہوتے ہیں مگر ان کی نسبت اس کی تازہ سبزرنگ کی پھلیاں زیادہ بدن پرور‘ غذائیت بخش اور کئی عوارض میں بہت زیادہ مفید ہیں۔
طبی نقطہ نظر سے مختلف مردانہ و زنانہ عوارض میں لوبیے کی پھلیاں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان کا استعمال بدن کو مضبوط بناتا ہے چونکہ اس میں گوشت سے زیادہ طاقت بخشی کا سامان ہوتا ہے اس لیے کمزور اور ناتواں افراد کے لیے اس کا استعمال بہت مفید رہتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے پھلیوں کا دال سمیت جوشاندہ بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔ رضاعی خواتین کیلئے ان کا استعمال بھی بہت فائدہ دیتا ہے اس کے استعمال سے دودھ بڑھ جاتا ہے اور بچہ آسانی سے سیراب ہوجاتا ہے۔ درد ِزہ کے آغاز میں اگر خاتون کو لوبیے کا شوربہ یا اس کے پتوں کا جوشاندہ پلایا جائے تو بچے کی پیدائش جلد ممکن ہوجاتی ہے اور زچہ کو تکلیف بھی کم سہنا پڑتی ہے اور گردہ کے درد میں بھی لوبیے کے پتوں کا ساگ بہت مفید ہے۔ یہ پتھری کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لوبیے کی سبزی میں ادرک یا سونٹھ ڈالنے سے اس کے شفائی اثرات میںحیرت انگیز اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس تدبیر سے اس کی حیثیت دوا کی سی ہوجاتی ہے۔
لوبیا کی دال بادی ہوتی ہے۔ گیس بھی پیدا کرتی ہے اس لیے اسے استعمال کرتے وقت احتیاط سےکام لینا چاہیے۔ اگر اس کے سالن میں لیموں نچوڑ لیا جائے تو ایک تو اس کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے بادی اثرات بھی ایک حد تک زائل ہوجاتے ہیں۔ اس کا جوشاندہ چہرے کی رنگت نکھارنے اور ورموں کو تحلیل کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتےہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 411 reviews.