نبی کریم ﷺ نے خواب میں آکر وظیفہ بتادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری چھوٹی بہن گزشتہ دنوں بہت سخت بیمار تھی‘کسی دوائی سے بھی افاقہ نہ ہورہا تھا۔ مرض دن بدن بڑھتا جارہا تھا۔ اُس رات میں بہت زیادہ پریشان تھی اور اسی پریشانی کے عالم میں سو گئی‘ اور پھر میں سوئی قسمت جاگ اٹھی‘ خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ محبوب خداحضور نبی کریم ﷺ ہمارے گھرمیں تشریف فرما ہیں اور میرے والد سے گفتگو فرما رہے ہیں‘ میں بھی پاس ہی سرجھکائےکھڑی ہوں اسی دوران وجہ کائنات حضور نبی اکرم ﷺ میری جانب متوجہ ہوکر ارشاد فرماتے ہیں ’’آمنہ (میری چھوٹی بہن جو کہ بیمار تھی) بیمار ہے ۔میں عرض کرتی ہوں جی آمنہ بہت بیمار ہے۔ فرماتے ہیں ’’سات مرتبہ درود ابراہیمی اور ۷۰مرتبہ یَاوَہَّابُ پڑھ کر اس پردم کرو ‘‘ اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل گئی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا اور اپنی بہن پر پھونک دیا بفضل اللہ وہ مرض اسی وقت ختم ہوگیا‘ اسکے بعد ہمارے گھر میں کسی کو بھی کوئی تکلیف ہوتی ہے وہ یہی وظیفہ کرتے ہیں اور اللہ کے فضل سے ٹھیک بھی ہو جاتے ہیں۔ (رقیہ عبدالحمید،راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں