Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا لا علاج مریض بیس دن میں ٹھیک

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آ پ کا ماہنامہ عبقری جنوری 2012ء کو نظر سے گزرا اور اس کے بعد ہر مہینے خریدتا ہوں۔ اللہ پاک آپ کو تاحیات زندگی نصیب کرے تاکہ آپ عالم اسلام کی دل سے خدمت کرسکیں۔ آمین!۔ 1997ء میں مجھے برص شروع ہوا‘ اس کا کافی علاج کرایا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ 2006ء میں ایک آدمی نے سورۂ آل عمران کی آیت 49 بتائی۔ اس آیت کو صبح وشام 7 بار پڑھتا رہا تو اللہ پاک نے برص ٹھیک کردیا۔ یہ آیت اَنِّیْ قَدْ جِئْتُکُمْ سے لے کر اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿ۚآل عمران ۴۹﴾ تک پڑھنی ہے‘ اول و آخر درود شریف لازمی پڑھنا ہے۔ پانی پر دم کرکے پی لیتا ہوں اور تیل پر دم کرکے لگا لیتا ہوں۔
گھنے لمبے بالوں اور یادداشت کیلئے: سفوف آملہ‘ بہیڑا‘ ہریڑ‘ مہندی‘ کلونجی‘ میتھی‘ بھنگڑا سیاہ‘ برہمی بوٹی‘ سیاہ ہلیلہ‘ الائچی خورد‘ مغز کشنیز‘ اسطخدوس‘ تخم کدو‘ مروارید‘ چاروں مغز ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر پھکی بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔امراض معدہ ‘ تبخیرکیلئے اکسیر حکمت:سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہ ہے۔ کوئی صاحب اسے ذریعہ معاش نہ بنائے۔
درد ختم کرنے کا عجیب ٹوٹکہ:ھوالشافی: میتھرے کے دانے کوٹ پیس کر اُس میں تھوڑاسا پانی ملا کر چمچ سے ہلکا سا ہلا لیں اور پھر کسی کپڑے پر یہ لیس دار مادہ لگا کر وہ کپڑا جسم کے کسی بھی حصے میں درد والی جگہ پر یا جہاں چوٹ لگی ہو وہاں لگادیں۔ درد ختم ہونے پر یہ کپڑا خودبخود اتر جائے گا۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 390 reviews.