جب مریض کو بخار چڑھنا شروع ہو تو پہلی آیت والے پرچے کی مریض کو دھونی دیں۔ اگر اسے افاقہ ہوجائے تو یہیں رک جائیں۔ وگرنہ دوسری آیت والے پرچے کی دھونی پندرہ منٹ کے بعد دیں۔ اگر اس سے افاقہ ہوجائے تو عمل یہیں روک دیں
مشکلات کے حل کیلئے: جو آدمی پیر کے روز طلوع آفتاب کے وقت سورۂ کافرون دس بار پڑھ کر کسی مشکل کے حل یا مقصد کے حصول کیلئے دعا مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کی وہ مشکل حل اورمقصد پورا فرمادیں گے۔ ان شاء اللہ عزوجل
کاروباری بندش کا خاتمہ: سات روز تک فجر کی نماز پڑھ کر کسی سے بات کیے بغیر دکان یا فیکٹری وغیرہ چلے جائیں اوردکان کا دروازہ کھولے بغیر باہر کھڑے ہوکر سات بار سورۂ فلق پڑھ کردکان کے بند دروازے پر پھونک ماردیں۔ تلاوت کرتے وقت جوتے اتار لیں۔ پھر وہاں سے واپس آتے ہوئے کسی نہر یا دریا (آپ کے شہر میں جو بھی میسر ہو‘ چاہے چھوٹا سا کھالا ہی ہو) کے کنارے بیٹھ کر اکتالیس بار سورۂ فلق پڑھ کر اس دریا یا نہر کے پانی میں اپنا عکس دیکھیں اور تین بار اپنے سر سے دونوں ہاتھوں کوجھاڑتے ہوئے دریا کے پانی کی طرف اس طرح اشارہ کریں گویا کوئی چیز سر سے اتار کر پانی میں غرق کردی ہو۔
ان شاء اللہ ہر طرح کی بندش کھل جائے گی اور کاروبار پھر سے چل پڑے گا۔ کوشش کریں کہ گھر آنے تک کسی سےبات نہ کریں۔ بہت مجبوری کی صورت میں دریا سے واپسی پر مختصر بات کرسکتے ہیں۔یہ عمل بہت ہی مجرب ہے۔ جتنا زیادہ یقین اور توجہ ہوگی اتنی جلد اثر کرے گا۔
سردرد کا مجرب علاج: مریض کی کنپٹیوں کو شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے دبائیں اور سورۂ ناس پڑھتے ہوئے انگلی اور انگوٹھے کو ماتھے کی طرف لاتے ہوئے آخر میں بالکل آپس میں ملادیں۔ تین بار سورۂ ناس اس طریقے سے پڑھیں کہ جہاں بھی ناس کا لفظ آئے اسے تین بار دھرانا ہے جیسے برب الناس ناس ناس۔
ڈھیٹ ترین بخار کیلئے عمل: اگر بخار کسی کی جان نہ چھوڑتا ہو بالخصوص باری کا بخار جو دو یا تین دن کے بعد مریض پر حملہ آور ہوتا ہے اور اس کی جان نچوڑ لیتا ہے تو تین الگ کاغذ کے پرچوں پر سورۂ کوثر کی تین آیات اس طرح لکھیں کہ ہر آیت سے پہلے بسم اللہ شریف(مکمل) حروف توڑ کر (ب س م ال ل ہ۔۔۔۔۔) اور آیت صحیح عبارت میں لکھیں۔ جب مریض کو بخار چڑھنا شروع ہو تو پہلی آیت والے پرچے کی مریض کو دھونی دیں۔ اگر اسے افاقہ ہوجائے تو یہیں رک جائیں۔ وگرنہ دوسری آیت والے پرچے کی دھونی پندرہ منٹ کے بعد دیں۔ اگر اس سے افاقہ ہوجائے تو عمل یہیں روک دیں اگر اس سے بھی افاقہ نہ ہو تو پندرہ منٹ کے بعد تیسرے پرچے کی دھونی دیں۔ ان شاء اللہ بخار سےمکمل افاقہ ہوجائے گا۔
اچانک کھانا کم پڑجائے: اگر تھوڑے مہمانوں کیلئے کھانا تیار کیا گیا اور عین موقع پر زیادہ مہمان آگئے یا گھر میں کھانا کھانے بیٹھے ہیں اور اچانک مہمان آگئے۔ کھانا آپ نے اپنی گھریلو ضرورت کے مطابق ہی تیار کیا ہے اچانک آنے والے مہمانوں کی خاطر تو نہیں بنایا کہ انہیں بھی پورا ہوسکے اور وقت بھی اتنا نہیں کہ نئے سرے سے کھانا پکایا جاسکے تو ایسے میں پورے اطمینان سے آپ موجود کھانے پر صرف تین بار سورۂ قریش پڑھ کر دم کریں اور روٹی‘ سالن کو اوپر سے ڈھانپ دیں۔ ضرورت کے مطابق روٹی اور سالن نکال کر پھر برتن ڈھانپ دیں۔ ان شاء اللہ کھانا تمام مہمانوں کو پورا آجائے گا۔ یہ عمل کافی دفعہ کا آزمودہ ہے۔ آپ بھی ضرور آزمائیے مگر یقین سوفیصد ہو پھر ہی کام ہوگا۔
قضائے حاجات کے لیے: یہ نہایت مجرب اور ہمارا بار ہا کا آزمودہ عمل ہے۔ بڑی سے بڑی مشکل کیلئے دو نفل قضائے حاجت کے پڑھ کر ایک سو باون بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ ہر مشکل آسان اور ہر حاجت پوری ہوگی۔ مالی مشکلات کے لیے نماز مغرب کے بعد پڑھنا بہتر ہوگا وگرنہ جس وقت بھی نوافل پڑھے جاسکتے ہیں‘ اس وقت یہ عمل کیا جاسکتا ہے۔ اگر تین روز متواتر کرلیں تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔
ڈیپریشن اور پریشانی کا علاج: اگر کسی آدمی کو سخت پریشانی‘ غم‘ مایوسی یا ڈیپریشن کا سامنا ہو تو ایک برتن میں سورۂ الم نشرح لکھ کر عرق گلاب سے دھو کر اسے پلادیں‘ اس کا ڈیپریشن یا غم فوری دور ہوجائے گا۔ بیماری زیادہ جڑپکڑ چکی ہو تو چند دنوں تک پلاتے رہیں۔
سحر اور جادو مکان میں دفن ہوتو: سحر اور جادو کسی مکان میں دفن ہو اور اس کا پتہ نہ چلتا ہو تو سورۂ الانفطار کو صرف ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پورے مکان کی دیواروں پر اس پانی کو چھڑکیں۔ ان شاء اللہ خواب میں جگہ معلوم ہوجائے گی۔
قرض اتارنے کا نسخہ: اگر کوئی قرض کے جال میں پھنس گیا ہو اور قرض اتارنے کے اسباب مہیا نہ ہورہے ہوں تو اسے چاہیے کہ سب سے پہلے پختہ نیت اور اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرے کہ میں ہرصورت اپنا قرض اتاروں گا ۔ پھر روزانہ عصر کی نماز کے بعد سورۂ نصر(پارہ30) اکتالیس بار پڑھ کر اللہ رب العزت سے مدد مانگے‘ ان شاء اللہ قرض کی ادائیگی کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔اس کے علاوہ جب بھی گھر میں داخل ہو اونچی آواز میں السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہے چاہے گھر میںکوئی موجود ہو یا نہ ہو اور اس کے بعدایک بار سورۂ اخلاص اور ایک بار نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھے۔ پھر دیکھیے کیسے گھر میں رزق کی چہل پہل ہوتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں