محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! میں فاضل طب و جراحت ہوں اور میں ایک مشہور مطب چلاتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل سے میرے نسخہ جات سے اب تک بے شمار شفاء یاب ہوچکے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ میں اپنے نسخہ جات کی کسی کو ہوا بھی نہ لگنے دیتا تھا‘ مگر جب سے ماہنامہ عبقری پڑھنا شروع کیا ہے‘ بخل کا سارا بت پاش پاش ہوچکا ہے۔ آج میں نے اپنے نسخہ جات کی ڈائری جو کہ بڑے رازدانہ انداز سے میں نے کپڑے میں لپیٹ کر الماری میں چھپا کر رکھی تھی کہ کبھی کسی کے ہاتھ نہ لگے اس میں سے خاص نسخہ جات جن سے لاکھوں کماچکا اور مزید کمارہا ہوں وہ تمام کے تمام صدقہ جاریہ کی نیت سے قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
اکسیراعظم گولیاں: فوائد: مثانہ کی گرمی‘ جریان‘ لیکوریا‘ معدہ و جگر کی گرمی‘ خرابی قبض‘ گیس‘ بواسیر‘ جوڑوں کے درد‘ پیٹ کے درد اور اعصابی کمزوری کیلئےاکسیر اعظم ہے۔
ھوالشافی: سورنجاں شیریں‘ اسگندھ ناگوری‘ کمرکس‘ سقمونیا‘ مصبرسیاہ‘ تخم ریحان‘ برگ حنا‘ ریوند خطائی‘ تال مکھانہ‘ روغن بادام‘ کشتہ فولاد‘ اجوائن دیسی‘ عرق سونف‘ نمک کا پانی۔
ترکیب: تمام ادویات ہموزن لے کر پیس لیں اور شہد ملا کر گولیاں بنالیں۔خوراک: دو گولی ہمراہ دودھ‘ بہت ہی مجرب ہے۔ ہر قسم کی ریح کا خاتمہ کرتی ہے‘ اپنڈکس کیلئے صرف پانچ منٹ میں آرام پہنچاتی ہے۔ مجرب اور آزمودہ دوا ہے۔ ہرگھر‘ ہر مطب میں رکھنے کی چیز ہے۔
گردہ کے درد کیلئے کبھی بھی خطا نہ ہونے والانسخہ:عرصہ پچیس سال سے معمول مطب ہے جس کو بھی دیا فائدہ ہی ہوا۔ھوالشافی: ریوند خطائی پانچ تولہ‘ نوشادر دو چھٹانک‘ قلمی شورہ دو چھٹانک‘ جوکھار دو چھٹانک۔ تمام ادویات مکس کرکے پاؤڈر تیار کریں۔دن میں تین سے پانچ مرتبہ چائے کا آدھا چمچ سادہ پانی یا دودھ کی کچی لسی کے ہمراہ لیں۔
سفوف خواب آور:جنہیں طرح طرح کی پریشانیاں ہیں‘ ڈیپریشن کا شکار اور نیند سے کوسوں سے دور‘ ایسے حضرات یہ گولیاں بنائیں‘ کھائیں اور پرسکون زندگی جئیں۔ھوالشافی: دھنیا بریاں‘ مغز تخم کاہو‘ تخم خشخاش سفید‘ ہر ایک اڑھائی تولہ‘ شکر سفید بارہ تولہ‘کوٹ چھان کر دو ماشہ روزانہ پھانکیں۔ان شاء اللہ پرسکون نیند آئے گی۔حمل ٹھہرانے کیلئے: یہ نسخہ ہمارے دواخانہ کا مجرب المجرب ہے۔ عبقری قارئین کے نام کررہا ہوں اور ہاں یہ ایک دو نہیں ہزاروں بار کا آزمودہ ہے۔ھوالشافی: ستاور اڑھائی تولہ‘ بیل گری اڑھائی تولہ‘ سنگ جراح مدبر ایک تولہ‘ مصری آدھ پاؤ‘ خوراک: ایک چمچ
صبح خالی پیٹ ہمراہ دودھ استعمال کریں۔اس کے علاوہ لونگ اکتالیس عدد لے کر ہر لونگ پر اکتالیس مرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھ کر دم کریں‘ ہر روز ایک لونگ عوررت کھائے بفضل خدا حمل قرار پائے گا۔ فائدہ اٹھا کر ادارہ عبقری اور میرے لیے دعائے خیر کردیں۔قبض اور موٹاپا دور:قبض‘ موٹاپا‘ گیس‘ تبخیر کیلئے سینکڑوں بار کی آزمودہ و مجرب دوا‘ ان شاء اللہ جب بھی آزمائیں گے مفید پائیں گے۔ عرصہ پچیس سال سے معمول مطب نسخہ ہے۔ کم خرچ بالا نشین۔ ھوالشافی: مصبردوتولہ‘ ریوند چینی دو تولہ‘ سہاگہ دو تولہ‘ تمام ادویات کو باریک کوٹ کر سنبھال رکھیں۔ طریقہ استعمال: شربت چینی کے ہمراہ ایک چاول کے برابر خوراک دن میں تین مرتبہ کھائیں۔ اٹھہرا کیلئے: ھوالشافی: صندل سفید‘ صندل سرخ‘ ملٹھی‘ مجیٹھ‘ گیرو‘ ھرمچی‘ برگ نیم‘ کچور تمام اشیاء ہموزن لیکر کیپسول یا گولی بنا کر صبح و شام ایک گولی استعمال کریں۔ مجرب ہے۔ اس کے ساتھ یہ روحانی علاج بھی کیجئے۔ صبح و شام یَااَللہُ پانچ سو مرتبہ تلاوت کریں۔ ان شاء اللہ بفضل خدا اٹھہرا کا مرض نیست و نابود ہوجائے گا۔ درج بالا تمام نسخہ جات ہمارے مطب کے بےشمار مرتبہ آزمودہ اور مجرب ہیں۔ (حکیم محمد ارشد زبیر‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں