بُری موت سے حفاظت اور رزق میں برکت:حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیںکہ آپﷺ نے فرمایا: ’’جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر لمبی کردی جائے، اور اس کے رزق میں برکت ڈالی جائے، اور اسے بُری موت سے بچا لیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔‘‘ (حاکم۔ بزار)
آپ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ تعالی ایک قوم کو ان کے علاقوں میں آباد کرتا ہے، اور ان کے اموال میں بھی اضافہ فرماتا ہے ؛ حالانکہ اللہ تعالی نے ان سے نفرت کی بنا پر ان کی طرف کبھی نظرِ رحمت سے نہیں دیکھا ہوتا‘‘ کہا گیا: اللہ کے رسول ﷺ!یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ان کے صلہ رحمی کرنے کی وجہ سے‘‘( حاکم‘طبرانی )
ابو بکرہ رضی اللہ عنہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (شرکشی اور رشتہ داروں سے قطع تعلقی سے بڑھ کر کوئی ایسا گناہ نہیں جن کی سزا اللہ تعالی دنیا میں جلدی دے ، اور آخرت میں عذاب تو ملنا ہی ہے) ابن ماجہ، ترمذی، اور حاکم نے اسے روایت کیا
ایک اور روایت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ ہی سے منقول ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جس نیکی کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے وہ ہے، صلہ رحمی، حتی کہ ایک گھرانے کے افراد فاجر اور بدکار ہوتے ہیں لیکن پھر بھی انکے اموال میں اضافہ ہوتا ہے اور انکی افرادی قوت بھی زیادہ ہوتی ہے) طبرانی، اور ابن حبان نے روایت کیا۔
صلہ رحمی کی ایک خاصیت ہے جس کی وجہ سے شرح صدر ہوتی ہے، معاملات آسان ہوجاتے ہیں، اخلاق اچھا ہوجاتا ہے، سب لوگ بھی محبت کرتے ہیں، رشتہ داروں میں پیار پایا جاتا ہے، اور زندگی برکت و سعادت والی بن جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں