Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ادھر شیخ الوظائف کو خط لکھاادھردو لاکھ کا قرض ادا ہوگیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

میں اللہ تعالیٰ کی رحمت پر نظر رکھتی ہوں‘ اس کے خزانوں پر نظر رکھتی ہوں یہ سوچتی رہتی ہوں اور دعا کرتی رہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے ہر تنگی کے بعد آسانی رکھی ہے‘ میرا یقین ہے کہ دعائیں کرنے سے پریشانیاں حل ہوجاتی ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی دعاؤں میں ہمیشہ رہنے کے لیے آج قلم اٹھا رہی ہوں۔ محترم حکیم صاحب میری شادی کو بیس سال ہوگئے ہیں‘ شروع کے دس بارہ سال بہت ہی پریشانی میں گزرے‘ میرے میاں کاکام کبھی ملا اور کبھی نہ ملا والا سلسلہ ہے۔
میرےپانچ بچے ہیں‘ ماہنامہ عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے لے رہی ہوں‘ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے گھر میں کچھ بھی کھانے کو نہ تھا‘ اس مہینے عبقری کا خاص ایڈیشن ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ آیا‘ اس میں سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ کا وظیفہ لکھا ہوا تھا۔ جسے ہروقت باوضو کھلا پڑھنا تھا۔ میں نے سارا دن پڑھا‘ شام کا وقت ہوگیا بچے بھوک سے تڑپ رہے تھے‘ میں نے وہ آیت پڑھنا جاری رکھی‘ رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگی۔ یقین کیجئے کہ ٹھیک دس سے پندرہ منٹ بعد اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ صفت انسان کو بھیجا اور اس نے سارے مہینے کا راشن لاکر میرے سامنے رکھ دیا۔ وہ دن اور آج کا دن میں نے اس آیت کو پڑھنا نہیں چھوڑا۔ اس دوران اس آیت کی برکات سے اللہ تعالیٰ نے مجھے نیا فریج بھی دے دیا‘ میرا ایک روپیہ بھی نہیں لگا اور بالکل نیا چم چم کرتا فریج میرے گھر آگیا۔ غرض کہ گھر میں جس جس چیز کی ضرورت ہو میرا رب مجھے عطا کردیتا ہے۔ پریشانیاں زندگی میں آتی جاتی رہتی ہیں‘ میں یہ آیت پڑھتی ہوں اور میرا رب میری پریشانی دور کردیتا ہے۔اب اپنا گھر لینا تھا‘ یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ میرے میاں کو وراثت میں سے 9 لاکھ روپے ملے اور ہم نے پندرہ لاکھ کا گھر لیا۔ باقی پیسے کیسے کیسے آئے یہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا‘ اب گھر کی تھوڑی مرمت کروانی ہے اور اس میں شفٹ ہونا ہے اور میرا ایمان ہے کہ میرے رب نے مجھے وہ بھی دے دینا ہے‘ کیونکہ میرا رب اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا۔
صبح و شام کی مسنون دعائیں بھی میں نے رسالہ عبقری سے پڑھ کر یاد کرلی ہے۔ ہر فرض نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر ایک‘ سورۂ قریش سات مرتبہ اور مسنون دعائیں پڑھتی ہوں۔
کوئی بھی چیز گھر میں گم ہوجائے تو یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کھلا پڑھتی ہوں جب تک چیز مل نہ جائے۔ اور حیران کن طور پر وہ چیز دو سے تین منٹ کے اندر مل بھی جاتی ہے۔میں اللہ تعالیٰ کی رحمت پر نظر رکھتی ہوں‘ اس کے خزانوں پر نظر رکھتی ہوں یہ سوچتی رہتی ہوں اور دعا کرتی رہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے ہر تنگی کے بعد آسانی رکھی ہے‘ میرا یقین ہے کہ دعائیں کرنے سے پریشانیاں حل ہوجاتی ہیں۔ ایک اہم چیز آپ کو بتانا تھی کہ میرے شوہر کے دو سے تین مسائل ایسے تھے کہ جو حل ہی نہ ہورہے تھے‘ جس دن میں نے اپنے تجربات عبقری رسالہ میں شائع کرنے کیلئے خط لکھنا شروع کیا میرے شوہر کے اٹکے ہوئے کام سیدھے ہوگئے ہیں‘ میرے اللہ نے مشکل ایسے حل کردی کہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آئی۔ دعا اللہ تعالیٰ سے باقی جو مشکل ہے جو وہ خط پوسٹ کرنے تک حل ہوجائے اور ایسے حل ہوجائے جیسے ہم نے سوچا ہے اور ہاں خط لکھنے کی ہی برکت ہے کہ اسی ہفتے کے دوران ہم پر دو لاکھ کا قرض تھا جو کہ ادا کردیا ہے۔ (شکرالحمدللہ) ۔عبقری رسالہ میں دئیے گئے نسخہ جات بھی ضرور آزماتی ہوں‘ ایک نسخہ بہت ہی کمال کا ہے‘ اس نسخے سے میری آنکھوں کی الرجی ختم ہوگئی۔ میرے بیٹے کو گزشتہ چار پانچ سال سے جب بھی گرمی آتی آنکھوں میں خارش شروع ہوجاتی اور آنکھیں سرخ ہوجاتی تھیَ ڈاکٹرز کہتے تھے کہ یہ ڈسٹ الرجی ہے بچے کو دھول مٹی سے بچائیں‘ گرمی سے بچائیں ورنہ یہ الرجی ایسے ہی رہے گی۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا نام لےکر یہ درج ذیل نسخہ بنایا اور اپنے بیٹے کو استعمال کرایا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ‘ میرے بچے کی آنکھوں کی خارش‘ الرجی سب ختم ہوگئی۔ میں یہ دوائی گھر سے ختم نہیں ہونے دیتی‘ بچوں کے پیٹ میں درد ہو‘ معدے میں گرمی ہو‘ تیزابیت ہو‘ کھانا ہضم نہ ہوتا ہو۔ حکیم صاحب میں اس کے کیا کیا فوائد بتاؤں یہ نسخہ نہیں جادو ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چینی‘ ایک تولہ ست پودینہ‘ ایک چھٹانک میٹھا سوڈا۔ چینی اور ست پودینہ پیس کر تمام چیزیں مکس کرلیں اور کسی بند ڈھکن والی شیشی میں ڈال لیں۔ جب بھی استعمال کریں۔ ڈھکن اچھی طرح بند کریں ورنہ دوائی کی ڈلیاں بن جاتی ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! عبقری رسالہ نے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت میں جان و مال میں برکت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کیلئے دنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی امان میں رکھیں۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 034 reviews.