Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

زچگی کے بعد موٹاپا ہرگز نہ ہوگا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

عورت کی خوبصورتی کیلئے 150 سال پرانا آزمودہ نسخہ

مجھے میرے استاد صاحب نے کچھ حکمت کے نسخے عنایت فرمائے تھے‘ ان میں سے دو نسخہ جات قارئین عبقری کے حضور پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ مزید بھی بھیجتا رہوں گا۔
قارئین! یہ نسخہ میری دادی کو ایک انڈیا کی دائی نے بتایا تھا اور میرا کئی بارکا آزمودہ ہے۔ یہ نسخہ خاص طور پر ان خواتین کیلئے جو بچہ کی پیدائش کے بعد موٹی ہوجاتی ہیں اور اندر رحم میں بیماری(خون یا پانی کی تھیلی وغیرہ) ہوجاتی ہے۔ اس نسخہ کے استعمال سے عورت اندر سے صاف ستھری اور دوبارہ حمل کیلئے بالکل تیار ہوجاتی ہے۔ اس کےعلاوہ جس عورت کے ہاں بچے نہ ہوتے ہوں اللہ تعالیٰ کے حکم سے صاحب اولاد ہوگی۔ عورت خوبصورت اور سمارٹ ہوجاتی ہے‘ یہ دوائی وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ ھوالشافی: گائے کادیسی گھی
آدھ کلو‘مائیں 5 تولہ‘ پھول مکھانہ 2 تولہ‘ کمرکس5 تولہ‘ گوند کتیرا 3 تولہ‘ الائچی خوردایک تولہ‘ مغزچلغوزہ5 تولہ‘ تِل سیاہ 3 تولہ‘ مغز پستہ 2 تولہ‘ مصری 20 تولہ(قند سفید)‘ سنگ چراح3 تولہ‘ ناریل4 تولہ‘ مغز بادام 2 تولہ‘ تالمکھانہ3 تولہ۔ ترکیب: ان تمام اشیاء کو دوری میں خوب کوٹ لیں۔شیرا علیحدہ سےتیار کرلیں‘ پھر ان ادویات کو شیرا میں مکس کرلیں‘ گھی کو چولہےپر چڑھا کرتمام چیزیں اس میں ڈال دیں اور بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ دوائی تیار ہے۔خوراک: ایک چمچ صبح‘ ایک چمچ شام نیم گرم دودھ کے ساتھ‘ دوائی کے دوران دودھ اور شربت فولاد (فٹنس فولاد ٹانک) کا استعمال کریں تاکہ جسم میں خشکی پیدا نہ ہو۔ پرہیز: مصالحہ دار‘ گرم‘ تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں‘ سادہ اور ٹھنڈی غذا استعمال کریں۔ یہ دوائی کوشش کریں سردیوں میں کھائیں۔ اگر گرمی میں کھانا مطلوب ہے تو ساتھ عبقری کا فٹنس فولاد ٹانک اور مشروب عبقری کااستعمال کریں۔ لاجواب چیز ہے۔ایسی خواتین جو موٹاپا اور جسم کے بے ڈھنگے پن سے انتہائی پریشان ہیں وہ تو ضرور بنائیں۔ جسم میں جان بھی آئے گی اور موٹاپا بھی بھاگ جائے گا۔(ج۔ش‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 031 reviews.