Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری ساس صاحبہ کی ڈائری کے آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

الٹی کا فوری علاج: ایک عدد درمیانی پیاز‘ تھوڑی سی ادرک‘ خشک پودینہ‘ نمک اور چینی حسب ذائقہ لے کر تھورے سے پانی میں چائے کی پتی ڈال کر ان کو ابال کر قہوہ بنالیں اور پی لیں۔ الٹی میں فوراً آرام آجائے گا۔

محترم قارئین السلام علیکم! میرے پاس میری ساس صاحبہ کی ڈائری ہے جس میں انہوں نے چند ٹوٹکے لکھے ہوئے ہیں جو کہ انہوں نے بارہا لوگوں کو بتائے بھی اور خود آزمائے بھی۔ جب میرے ہاتھ یہ ڈائری لگی تو میں نے سوچا کیوں نہ ان کو صدقہ جاریہ کے طور پر یہ تمام ٹوٹکے آپ کی نذر کردئیے جائیں۔ تو لیجئے پڑھتے جائیے اور حیرت میں گم ہوتے جائیے۔بچوں کے دانت نکلنے میں آسانی: اگر شیرخوار بچے کو دانت نکلنے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے تو انگلی پر پسی ہوئی ہلدی لگائیں اور اسے بچے کے مسوڑھے پر مل دیں۔ اس سے بچے کو تکلیف بھی کم ہوگی اور دانت بھی آرام سے نکلیں گے۔ لیموں‘ مچھر اورملیریا سے بچاؤ: اگر لیموں کے عرق کو رات سونے سے پہلے چہرے ہاتھوں‘ بازوؤں‘ گردن اور پاؤں پر اچھی طرح لگالیں تو آپ مچھر کے کاٹنے اور ملیریا سے محفوظ رہیں گے بلکہ جلد بھی ملائم اور شگفتہ ہوجائے گی۔ ہیضہ کا خاتمہ: کالی مرچ آٹھ عدد‘ ذرا سی مصری اور اڑھائی تولہ پیاز لے لیں اور اسے اچھی طرح پیس لیں‘ باریک ہونے پر پانی ملالیں اور پی لیں‘ ہیضہ میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔ناختوں کی مضبوطی: اگر آپ کے ناخن کپڑے دھونے یا کوئی اورکام کرنے کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں تو انہیں مضبوط کرنے کیلئے ناخنوں پر ایک ماہ تک لہسن کو رگڑیں‘ ناخن مضبوط اور لمبے ہوجائیں گے۔منٹوں میں ہرچیز گلانے کیلئے: پائے ہو یا سری‘ چنا ہو یا ماش کی دال‘ حلیم کی گندم ہو یا جو‘ کسی بھی قسم کی چیز کو جلد گلانے کیلئے اسے چولہے پر چڑھانے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ملادیں‘ بہت جلد گل جائے گی۔ (نوٹ: ایک کلو چیز کی مقدار کیلئے 2 چائے کے چمچ استعمال ہوں گے)نکسیر سے بچاؤ: نکسیر اگر بند نہ ہو تو ’’سرکہ‘‘ میں روئی بھگو کر سونگھ لیں‘ نکسیر فوراً بند ہوجائے گی۔دانتوں کے سیاہ داغ: چنبیلی کے پتے ابال کر اس کے پانی سے روزانہ صبح کے وقت کلیاں کی جائیں تو دانتوں کے سیاہ داغ چند ہفتوں میں دور ہوجائیں  گے۔ روٹی کو ہلکا اور تازہ رکھنا: آٹا گوندھتے ہوئے اس میں لیموں کے دو یا تین قطرے ڈالنے سے روٹی بہت ہلکی اور تازہ پکتی ہے اور ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جسم کی گرمی دور کرنے کیلئے: کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں سی نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہوں یا ہاتھ پاؤں جلتے ہوں تو ایسے میں خشک دھنیا گھوٹ کر اس میں مصری ملا کر پئیں۔ جسم کی گرمی کا اثر زائل ہوجائے گا۔تیزابیت کیلئے: جس شخص کو تیزابیت لاحق ہو وہ تیزابیت محسوس ہونے پر تھوڑا سا کھانے کا نمک چاٹ لے۔ اس سے تیزابیت ختم ہوجاتی ہے۔ (ہائی بلڈپریشر کے مریض یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں) تندوری روٹیوں کو گرم کرنا: ٹھنڈی تندوری روٹیوں کو گرم کرنے کے لیے ان روٹیوں کو پانی سے تھپتھپا کر گرم توے پر ہلکی آنچ پر دس منٹ کیلئے رکھ دیں اور اس توے کو ایک بھگونے سے ڈھک دیں‘ دس منٹ بعد روٹیاں نکالیں۔ روٹیاں بالکل تازہ نکلیں گی۔ بالوں کو سیاہ کرنے کا طریقہ: سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے تھوڑے سے خشک آلو لے کر لوہے کے کسی برتن یعنی کڑاہی وغیرہ میں رکھ دیں اور پھر اس میں پانی ڈال کر ایک دن تک اسے اسی حالت میں بھیگا رہنے دیں۔ اگلے دن اس پانی سے سر کو دھولیں۔ یہ عمل کچھ عرصہ تک کرنے سے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔ فریج کے بغیر مکھن رکھنا: اگر فریج کے بغیر مکھن رکھنا مقصود ہو تو اسے چکنے کاغذ میں اچھی طرح لپیٹ کرآٹے میں رکھ کر دبادیں‘ مکھن ہفتوں تک نہیں پگھلے گا۔ جوڑوں کا درد ختم: پیاز کا پانی 60 گرام‘ لہسن کا پانی 30 گرام‘ ادرک کا پانی 30 گرام‘ اب ان تینوں کو 125 گرام سرسوں کے تیل میں بالکل ہلکی آنچ پر پکالیں جب پانی جل جائے اور صاف تیل باقی رہ جائے تو اس کو ٹھنڈا کرکے اچھی طرح محفوظ کرلیں۔ اگر پٹھے سن پڑگئے ہوں‘ جوڑوں میں درد ہو تو اس تیل کی مالش کرنے سے یہ درد ختم ہوجائیں گے۔بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے: بیسن 12 گرام‘ گندم کے آٹے کی بھوسی‘ میتھی کے بیج‘ رائی 36،36 گرام‘ خطمی 24 گرام۔ ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر تھوڑے سے عرق گلاب اور خالص سرکے میں ملا کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھو ڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو چار مرتبہ کریں‘ اس سے خشکی دور ہونے کے علاوہ بال بھی مضبوط اور گھنے ہوں گے۔جھائیوں کا خاتمہ: چہرے کی جھائیوں کے خاتمہ کیلئے گھر کے بنے مکھن میں سے پانی خوب اچھی طرح نکال کر اس میں  کافور کی ایک ٹکیہ پیس کر ملادیں اور خوب حل کرکے اس کریم کو کسی خالی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں۔ چہرہ دھو کر خشک کرکے رات کو یہ کریم لگائیں۔ مہینہ بھر کے استعمال سے چہرہ صاف شفاف ہوجائے گا اور رنگت دودھ کی طرح نکھر آئے گی۔ گوبھی کے کیڑے: ایک گہرے اور کھلے برتن میں ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اس میں نمک و سرکہ ہم وزن شامل کریں اور گوبھی کو دس منٹ کیلئے اس میں بھگودیں۔ گوبھی کے تمام کیڑے ازخود پانی سے نکل آئیں گے۔ (نوٹ: پانی اتنا ہو کہ گوبھی اس میں ڈوب جائے)۔خستہ کرکرے چپس: چپس بناتے وقت آلوؤں کوکاٹ کر جس پانی میں رکھا جائے اس نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد پانی نکال کر کسی سفید خشک کپڑےمیں آلوؤں کو رکھ کر خشک کرلیں‘ پھر تلیں۔ بہت سفید‘ خستہ اور لذیذ چپس بنیں گے۔ باورچی خانہ کی بدبو دور کرنا: باورچی خانے میں کسی بھی قسم کی بدبو دور کرنے کیلئے جلتے ہوئے چولہے پر تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی اور لونگ جلائیں۔ باورچی خانے سے اٹھنے والی ناخوشگوار مہک فوراً دور ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 028 reviews.