Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیر علی ہجویریؒ نے بتایادعاؤں کی مقبولیت کا راز

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

عبقری کے پیارے بہن بھائیو! آپ کی خدمت میں ایک بندی خدا ناچیز چند ایسی باتیں عرض کرنا چاہتی ہے جو آپ کے بہت کام آئیں گی۔
1۔ ہمیشہ پیدل چلا کریں کیونکہ پیدل سفر کرنے والوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔ شہری انسان کی نسبت دیہاتی اس لیے صحت مند ہوتا ہے کہ وہ پیدل زیادہ چلتا ہے۔ 2۔ بسیار خوری ہرگز نہ کریں کیونکہ تلوار سے اتنے آدمی نہیں مارے جاتے جتنے بسیار خوری سے مارے جاتے ہیں۔ پیٹ بھر کر روٹی کھانا تو دل کا زنگار ہے‘ جو سیر ہوکر کھاتا ہے اس میں چھ باتیں ظاہر ہوجاتی ہیں۔ اول: قوت حافظہ میں کمی ہوجاتی ہے۔ دوئم: شہوت کا غلبہ ہوتا ہے۔ سوئم: عبادت میں حلاوت نہیں رہتی۔ چہارم: عبادت طبیعت پر گراں گزرتی ہے۔ پنجم: جسمانی بیماریوں کا شکار ہوگا۔ ششم: دل کمزور ہوجائے گا۔ 3۔ جسم کی راحت چاہتے ہیں تو براہ مہربانی کم کھائیں اور روح کی راحت چاہتے ہیں تو براہ مہربانی کم بولیے۔ اللہ تعالیٰ اس بندے سے خوش نہیں ہوتا جو بہت زیادہ بولےاور فضول باتیں کرے۔ زیادہ بولنے والا غیبت کر بیٹھتا ہے۔ 4۔ یاد رکھیں انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا پیٹ ہے۔ 5۔ بیماریوں سے بچنا ہے تو کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھیں اور کھالیں تو الحمدللہ کہیں‘ کھانے میں برکت ہوگی۔ 6۔بلڈپریشر کے مریض تخم تربوز‘ شربت صندل اور چھوٹی چندن استعمال کریں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ 7۔ ہمیشہ نمکین سے کھانا شروع کرو اورنمکین پر ہی ختم کرو اس طرح کرنے سے پیٹ کی ستر بیماریوں سے محفوظ رہو گے۔ 8۔اگر بار بار پیشاب آتا ہو تو مغز اخروٹ‘ تِل‘ باجرہ اور سفید زیرہ دہی میں ملا کر استعمال کرو‘ اگر یرقان سے بچنا چاہتے ہو تو گاجر کا جوس‘ مولی کا رس اور گنے کا رس اور لیموں اور کھیرا استعمال کریں آج یہ چیزیں عام ہیں۔9۔ ہمیشہ اپنی یہ عادت بنالیں کہ نہار منہ سادہ پانی کا ایک گلاس پی لیں‘ قبض اور بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے بڑا فائدہ بخش ہے۔ 10۔ کھانا کھانے سے پہلے پانی پئیں اور رات کو کبھی بھی خالی پیٹ نہ سوئیں کیونکہ خالی پیٹ سونا بڑھاپا لاتا ہے۔11۔ طلوع فجر سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرو‘ ذہنی‘ جسمانی اور روحانی پریشانیوں سے بچے رہو گے۔ 12۔ لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آؤ کیونکہ روز قیامت مومن کے اعمال کے ترازو میں کوئی چیز خوش اخلاقی سے زیادہ وزنی نہ ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ کوئی عبادت نہیں کہ تو کسی مسلمان بھائی کا دل خوش کردے۔ خوش خلق انسان صائم الدھر اور قائم الیل کا درجہ پاتا ہے۔ رسول پاک ﷺ کا ارشاد باری ہے کہ روز قیامت میرے سب سے زیادہ قریب خوش اخلاق ہونگے اور سب سے دور زیادہ بولنے والے ہوں گے۔ 13۔ اگر ہم سے کوئی بہن بھائی بیمار پڑجائے تو اس کی عیادت کو ضرور جایا کریں‘ یاد رکھیں! جب کوئی شخص کسی مریض کی عیادت کو جاتا ہے تو گویا جنت کا پھل توڑتا جاتا ہے جب مریض کے پاس جاکر بیٹھ جاتا تو اس کو اللہ تعالیٰ کی رحمت چھپالیتی ہے اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک اور اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس پر رحمت بھیجتے ہیں۔ 14۔ کبھی بھی اپنے اوپر مایوسی طاری نہ کرنا کیونکہ مایوسی کفر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے رہو‘ دعا قبول نہ ہونے پر مایوس ہرگز نہ ہونا‘ بندہ جب اللہ تعالیٰ کو پکارتا ہےاور وہ اس کو محبوب بھی ہوتا ہے تو فرماتا ہے: ’’اے جبرائیل! میرے بندے کی حاجت پوری کرنے میں جلدی نہ کر مجھے پسند ہے کہ اس کی آواز سنوں۔ (سبحان اللہ)۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: ’اے محبوب! جب میرے بندے میرے بارے دریافت کریں (کہ ہمارا رب کہاں ہے) تو یقیناً میں قریب ہوں‘ دعا کرنے والا جب بھی مجھ سے دعا کرتا ہے میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں (القرآن)۔
حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں مانگتا اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔
حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش فرماتے ہیں کہ جو شخص خدا کو جانتا ہو مگر اطاعت نہ کرے‘ رسول پاک ﷺ کو پہچانتا ہو مگر پیروی نہ کرے‘ قرآن پاک پڑھتا ہو مگر عمل نہ کرے‘ نعمت خدا کھاتا ہو مگر شکر نہ کرے‘ جانتا ہو کہ جنت تابع فرمانوں کی ہے مگر طلب نہ کرے‘ جانتا ہو دوزخ گناہ گاروں کی ہے مگر اس سے نہ ڈرے‘ موت کو برحق سمجھتا ہو مگر اس کا ساماں نہ کرے‘ دوستوں اور عزیزوں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرے مگر عبرت نہ پکڑے‘ دوسروں کے عیب ٹٹولے خود ترک نہ کرے‘ شیطان کو دشمن سمجھے مگر اس سے دور نہ بھاگے‘ ایسے شخص کی دعا اللہ تعالیٰ سنتا ہے مگر قبول نہیں کرتا۔
اے میرے پروردگار! ہم سب کے گزشتہ گناہ بھی بخش دے‘ آئندہ گناہ بھی معاف کردے جو ہم نے دانستہ کیے اور جو ہم نے نادانستہ کیے اور ہماری وہ خطائیں بھی بخش دے جنہیں تو ہم سے بہتر جانتا ہے۔ تو ہی سب سے پہلے ہے تو ہی سب سے بعد بھی ہے۔ تیرے سوا کوئی خدا نہیں‘ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تویکتا ہے۔ (آمین ثم آمین)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 026 reviews.