Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وظیفہ پڑھا!12 اگست کو نکاح ہوا ‘نومبر میں رخصتی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ہمارے مالی حالات دن بدن خراب ہورہے تھے‘ ہم سب گھر والوں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا کلمہ کا نصاب کرنا شروع کردیا‘ ابھی چند نصاب ہی مکمل ہوئے تھے کہ ہمارے مالی حالات پہلے سے بہت اچھے ہوگئے ہیں۔ میرے والد اور بڑے بھائی کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی ہے‘

نوکری پر دوبارہ بحالی کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت اچھے ادارے میں ملازم تھا‘ چند ماہ پہلے مجھے نوکری سےنکال دیا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھا۔ عبقری رسالہ ملا‘ پڑھا بہت اچھا لگا۔ اس رسالہ میں سے میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا۔ جنات کے حوالے سے ایسے ایسے پراسرار راز کھلے کہ میں میری حیرانگی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ علامہ صاحب کا بتایا ایک وظیفہ یَاقَہَّارُ میں نے نوکری کے حصول کی نیت سے پڑھنا شروع کردیا۔ صرف چند ہفتے ہی پڑھا تھا کہ مجھے دوبارہ اسی ادارہ کی طرف سے کال آئی کہ آپ کو دوبارہ آپ کی پوسٹ پر بحال کردیا ہے۔ لہٰذا آپ کل سے کمپنی جوائن کرلیں۔ خوشی سے میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ (نجم الدین‘ حیدرآباد)
کالے جادو کے اثرات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر کالے جادو کے بائیس سال سے اثرات ہیں جو کہ ہر سال ڈیڑھ سال بعد زور پکڑ جاتے ہیں‘ میری 2011ء کو آپ سے ملاقات ہوئی تھی‘ آپ نے مجھے چند وظائف دئیے تھے جو کہ میں باقاعدہ کررہی ہوں اور مجھے آرام رہا۔ 2014ء میں میری طبیعت پھر بہت زیادہ خراب ہوگئی‘ میرے بھائی مجھے ایمرجنسی میں ایک اللہ والے کے پاس لے گئے انہوں نے عمل کیا‘ تو میری طبیعت کچھ سنبھلی مگر چند دن بعد ہی ان کی وفات ہوگئی اور میری طبیعت مزید بگڑ گئی‘ میں نے آپ سے ملاقات کیلئے موبائل نمبر بہت مرتبہ ملایا مگر رش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے لائن نہ مل سکی۔ اب مجھے کوئی راستہ دکھائی نہ دے رہا تھا‘ طبیعت تھی کہ سنبھلنےکا نام ہی نہ لے رہی تھی‘سخت اعصابی تکلیف ہوتی‘ بالکل بستر کے ساتھ لگ گئی‘ کوئی کام نہیں کرسکتی تھی‘ ہر طرح کا ڈاکٹری علاج کرواتی مگر کوئی فرق نہیں پڑرہا تھا۔ پھر میں نے ماہنامہ عبقری رسالہ اٹھایا اس میں سے مجھے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ ملا‘ میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے سی سے شفاء دے دے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چند دنوں بعد ہی میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوئی اور سنبھلتے سنبھلتے مجھے مکمل آرام آگیا۔ (س۔ا، لاہور)
اور میرا12 اگست کو نکاح ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ ماہنامہ عبقری میں سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میرا سب سے زیادہ پسندیدہ ہے‘ اس میں آنے والے وظائف ایسے تیربہدف ہوتے ہیں کہ ادھر پڑھے اور ادھر کا م ہوجاتاہے۔ میری زندگی میں کوئی مسئلہ آئے یا میرا کوئی جاننے والا رشتہ دار کسی وجہ سے پریشان ہے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا بتایا وظیفہ انہیں بتاتی ہوں اورجو یقین ‘ توجہ اور دھیان سے پڑھتا ہے اس کا کام فوراً یا کچھ دیر بعد ضرور ہوجاتا ہے۔
میرے لیے جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ تھا میری شادی کا‘ میں اور میرے والدین میری شادی کی وجہ سے بہت پریشان تھے‘ میری عمر 26 سال سے اوپر ہوچکی تھی اور کہیں بھی رشتہ کیلئے بات پکی نہ ہورہی تھی‘ میں نے اپنے پسندیدہ مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے پڑھ کر دو اعمال کرنا شروع کردئیے۔ ایک تھا پرندوں کو ہدیہ کرنے کا عمل وہ اس طرح ہے کہ: اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر جو بھی پرندہ نظر آئے اس کی روح کو اس کا ثواب ہدیہ کردیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ یااللہ اس پرندے کو میرے لیے دعا کرنے پر لگادیں۔ میں یہ عمل دن میں کئی مرتبہ کرتی۔ اس کے علاوہ اسم یَاقَہَّارُ کی صبح وشام گیارہ گیارہ تسبیحات اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے نیک اور صالح جیون ساتھی کیلئے دعا کرتی۔ ابھی یہ عمل کرتے ہوئے مجھے چند ہفتے ہی ہوئے تھے کہ ہماری ایک دور کی رشتہ دار ہمارے گھر تشریف لائیں اور میری والدہ سے اپنے بیٹے کے رشتہ کیلئے بات کی‘ ہمارے گھر والے ان کو بہت اچھی طرح جانتے تھے‘ بس پھر کیا تھا؟ دو مرتبہ ہمارے گھر والے ادھر گئے اور تین سے چار مرتبہ وہ ہمارے گھر آئے‘ سارے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے اور 12 اگست کو ہماری منگی اور نکاح اکٹھا ہی بخیروعافیت ہوگیا۔ الحمدللہ!۔ میرے والدین اور میں اتنا اچھا اور نیک رشتہ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ ان شاء اللہ نومبر میں میری رخصتی ہے۔ یہ سب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دئیے گئے اعمال پڑھنے کی برکت ہے۔ (فاخرہ حبیب‘ گجرات)
مالی حالات کی بہتری اور کلمہ طیبہ کا نصاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے‘ آپ کا شمارہ ماہنامہ عبقری ہم تقریباً دو سال سے پڑھ رہے ہیں۔ ماہنامہ عبقری بہت ہی اچھا ہے‘ اس سے ہمیں دین اور دنیا دونوں کاموں میں رہنمائی مل رہی ہے۔ اس میں آنے والے وظائف بھی ہم سب گھر والے کرتے ہیں۔ ہمارے مالی حالات دن بدن خراب ہورہے تھے‘ ہم سب گھر والوں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا کلمہ کا نصاب کرنا شروع کردیا‘ ابھی چند نصاب ہی مکمل ہوئے تھے کہ ہمارے مالی حالات پہلے سے بہت اچھے ہوگئے ہیں۔ میرے والد اور بڑے بھائی کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی ہے‘ یہ سعادت کلمہ طیبہ کا نصاب پڑھنے کی برکت سے ہی حاصل ہوئی ہے کیونکہ جیسے ہی انہوں نے کلمہ کا نصاب شروع کیا ایک تو کاروباری حالات بہترہونا شروع ہوگئے اور دوسرا عمرہ کیلئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہوگئے۔(م۔ش‘ ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 021 reviews.