Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طاقت کیلئے زبردست اور لاجواب ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

طاقت کیلئے زبردست اور لاجواب ٹوٹکہ
قارئین! میں چند نسخہ جات اور ٹوٹکے خاص آپ کیلئے بھیج رہا ہوں تاکہ میرے لیے صدقہ جاریہ بن سکیں۔طاقت کیلئے زبردست اور لاجواب نسخہ: آدھ کلو دودھ لے کر اسے ابالیں اس کے بعد اس میں ایک چائے کا چمچ خالص دیسی گھی ڈال دیں اور دو چمچ چھوٹے شہد ڈال دیں اور آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں‘ دودھ نیم گرم ہوجائے تو اس میں ایک دیسی انڈے کی زردی ڈال کر اچھی طرح چمچ کے ساتھ پھینٹ لیں اور نیم گرم چسکی چسکی پی جائیں۔سردیوں کا سیزن شروع ہورہا ہے‘ یہ نسخہ سردیوں میں استعمال کرنا ہے اورایک دن چھوڑ کر دوسرے دن استعمال کریں۔ یہ نسخہ شادی شدہ حضرات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ باقی سمجھ دار کیلئے اشارہ کافی ہے۔موشن اور دست روکنے کا نسخہ: بہیڑا اور آملہ ہموزن لے کر گرینڈ کرلیں اور آپس میں مکس کرلیں۔ مقدار خوراک: ایک چوتھائی چائے والا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ایک خوراک سے ہی آرام آجائے گا۔ دوسری خوراک لینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ روحانی ٹوٹکہ: شہد کی مکھی کاٹے یا کوئی زہریلی مکھی ڈنگ مار جائے تو وہ جگہ بھی سوجھ جاتی ہے جب بھی کوئی بھی مکھی ڈنگ مارے اس پر 3مرتبہ وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ پڑھ کر دم کریں‘ نہ ہی وہ جگہ سوجھے گی اور نہ اس جگہ درد ہوگا۔ خارش کا ٹوٹکہ: ایک مرتبہ میرے ماموں مجھ سے کہنے لگے زندگی میں مجھے ایک دفعہ خارش کی شکایت ہوگئی تھی‘ بہت علاج کیے لیکن کچھ افاقہ نہیں ہورہا تھا‘ میرا ماموں کہنا ہے مجھے کسی نے کہا کہ آپ تارا میرا کا تیل لے کر چائے میں یا دودھ میں یا کسی طرح ایک قطرہ ایک روز استعمال کریں یعنی پی جائیں دوسرے دن تین قطرے‘ اسی طرح دس دن استعمال کریں۔میرے ماموں کہنے لگے: میں نے تارا میرا کا تیل ایک دن چائے میں ایک قطرہ ڈال کر پی گیا‘ دوسرے دن دو قطرے ڈال کر پی گیا اسی طرح کہنے لگے: دس قطرے پی گیا۔میرے ماموں کہتے ہیں میرے جسم کی خارش ایسے ٹھیک ہوگئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔(ج۔ش)
ناک پھر کبھی بند نہ ہوگی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو ہمیشہ صحتمند اور سلامت رکھے۔ میں عبقری رسالہ پچھلے چار ماہ سے باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ ہوا کچھ یوں کہ میں ایک دن بس میں سفر کررہا تھا میں نے بس میں چنے والے سے کچھ چنے لئے تو چنے والے نے جس کاغذ پر مجھے چنے دیئے تھے وہ ورق عبقری رسالے کا تھا اس پر ایک وظیفہ لکھا ہوا تھا۔ تھا وہ کسی اور کے لیے لیکن میں نے پورے وثوق وہ وظیفہ کرتا رہا اور اللہ کے حکم سے میرے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے وہ وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَہے۔
محترم حکیم صاحب میرے پاس ایک تحفہ ہے ان کے لیے جن کی ناک بند رہتی ہے میری ناک بچپن سے بند رہتی تھی اور میں رات کو سکون کی نیند کبھی نہیں سوسکتا تھا میری امی جان نے میرے لیے شہر کا کوئی حکیم یا ڈاکٹر نہیں چھوڑا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق میرے ناک کی ہڈی بھی سیدھی تھی لیکن گرمی ہو یا سردی میری ناک ہمیشہ بند رہتی تھی۔ پھر ایک دن اللہ کے کسی نیک بندے نے جو راہگیر تھا اس نے پانی پینے کے ساتھ میری صحت کا پوچھا تو میں اسے اپنی ناک کے بارے میں بتایا تو اس نے کہا اس کا علاج کوئی مشکل نہیں اس نے جو علاج بتایا میں نے صرف ایک ہفتہ استعمال کیا اب الحمد اللہ میں بالکل صحت یاب ہوں پھر بھی مہینے میں ایک آدھ بار وہی نسخہ استعمال کرلیتا ہوں وہ نسخہ یہ ہے
(۱)دانہ میتھی، (۲)چھوٹی الائچی (۳)بڑی الائچی، (۴)دارچینی، (۵)سونف ان سب چیزوں کی ایک جیسی مقدار لے کر سفوف بنالیں اور رات کو سوتے وقت ایک قہوہ میں صرف ایک چٹکی ملاکر ہی پیا کریں اللہ کے کرم سے آٹھ دن میں جس کسی کی بھی ناک بند ہوگی کھل جائے گی کیونکہ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے اور اب اللہ کے کرم سے میں پچھلے پانچ سال سے اس بیماری سے جان چھوڑا چکا ہوں وہ اس نسخہ کی بدولت۔حکیم صاحب میرا یہ نسخہ ضرور عبقری ماہانہ میں چھاپئے گا کیونکہ اس نسخہ سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ (تحریر، نوید احمد ، ساہیوال)
کھانسی‘ نزلہ‘ زکام اور بخار کا روحانی علاج
مجھے ہر طرح کی بیماری کھانسی، نزلہ، زکام ، بخار ، ہر طرح کے جسم درد میں تینوں قل کو پڑھنے سے بہت فائدہ ملا جسم کے کسی بھی حصے میں درد یا کوئی بھی بیماری پیٹ کی یا کوئی بھی ہو، تینوں قل جتنا ہوسکے بار بار پڑھتے رہے فوراً فائدہ ملنا شروع ہو جاتا ہے اور مکمل صحت تک جاری رکھیں(خواتین حالت ایام میں نہیں)ہر طرح کی بڑی سے بڑی بیماری آپریشن وغیرہ ہر طرح کی، یَا سَلَامُ کثرت سے پڑھنے کے بہت فائدے ملے مجھے، ایک سوا لاکھ یا تین بار سوا لاکھ جب جس کا مجھے پتہ چلتا بڑی بیماری تھی میں خود بھی شروع کرتی اور کہہ بھی دیتی اللہ کے فضل سے کرم و صحت ملتی ۔ ٹھنڈے پانی سے قبض اور پیٹ کی بیماری اور مسائل ہوتے ہیں، تازہ پانی سے قبض نہیں ہوتی اور جب قبض ہوتو نیم گرم پانی پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے۔چائے میں ادرک، دارچینی، بڑی الائچی، اجوائن یہ سب ڈال کر یا کوئی ایک چیز ان میں سے ڈال کر پینے سے بھی قبض بھی دور ہوتی ہے اور لڑکیوں کو ماہواری میں بھی آسانی ملتی ہے۔ (ق۔ش‘لاہور)
لیکوریا کیلئے آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہر لمحہ اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ سمیت تمام امت محمدی ﷺ کا خاتمہ بالخیر اور خاتمہ بالایمان کردے‘ میرا تعلق عبقری سے تقریباً آٹھ ماہ سے ہوا ہے میں ویسے تو شروع سے ہی اللہ کی طرف رجوع رہی ہوں اورمیری نظر ہر کام میں اللہ کریم پر ہی ہوتی ہے۔ بس اللہ کابڑا کرم ہے ہمیشہ ہر تکلیف اور مشکل میں اللہ تعالیٰ اپنی نظرکرم کی اور آسانیاں پیدا کیں۔عبقری رسالہ میں قارئین کے آزمودہ نسخہ جات اور وظٓائف پڑھتی ہوں جو کہ بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ لوگوں کے مشاہدات پڑھ کر میرے دل میں بھی شوق پیدا ہوا کہ میں بھی اپنا کوئی مشاہدہ یا تجربہ عبقری قارئین کی نذر کروں۔ میرے پاس لیکوریا کا ایک آزمودہ طبی نسخہ ہے جو میں قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔ھوالشافی: عود پٹھانی اور کالے خشک چنے پیس لیں پھر ان کو چھان کر مکس کرلیں صبح نہار منہ دودھ یا پانی کے ساتھ ایک چائے کا چمچ‘ مرض زیادہ ہو تو رات کو دودھ کے ساتھ۔ میرا آزمودہ ہے۔ سوفیصد آرام آجائے گا۔ (واحدہ سلطانہ‘ نواب شاہ)
کچی ہلدی کا حلوہ اور میرےتجربات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن سردیوں میں ہلدی کا ایک حلوہ بناتی ہے جو بہت مفید بھی ہے اور بیماریوں سے شفاء بھی دلاتا ہے۔ اس کی ترتیب اور تجربات قارئین عبقری کی خدمت میں پیش ہیں:۔
کچی ہلدی کا حلوہ: ھوالشافی: کچی ہلدی آدھا کلو‘ بیس آدھا کلو‘ کھویا آدھا کلو یا حسب ضرورت۔ گوندھ کنی سو گرام‘ پستہ بادام حسب ضرورت‘ دیسی گھی آدھ کلو‘ کمرکس سو گرام‘ چاروں مغز سو گرام‘ سونف ایک کپ‘ چینی آدھا کلو یا حسب ضرورت۔ترکیب: ہلدی چھیل کر پیس لیں یا چوپ کرلیں‘ پھر تھوڑے سے گھی میں فرائی کرلیں۔ بیسن کو بھی گھی میں بھون لیں اور باقی چیزوں کو بھی فرائی کرکے بیسن میں مکس کرلیں تھوڑی دیر بعد چینی بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کھویا ڈال لیں‘ تھوڑی دیر پکائیں پھر چولہا بند کردیں۔ نوٹ: سونف‘ کمرکس‘ مغز ان چیزوں کو علیحدہ علیحدہ صاف کرکے پیس لیں۔ چاروں گوندھ کو تھوڑے سے گھی میں فرائی کرکے پیسنا ہے۔ نوٹ: صبح ہرروز اسے دوچائے کے چمچ کھائیں۔ بچوں کو بھی دے سکتے ہیں۔ جوڑوں کے درد‘ اندرونی و بیرونی ورموں اور جسم کی کئی بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ کچی ہلدی کے حلوے کے تجربات: میرے چھوٹے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اس کے جسم پر کافی چوٹیں آئیں اندرونی اور بیرونی دونوں یہاں تک کہ اس کے ٹشوز میں بہت زیادہ درد ہوتا تھا وہ صحیح طرح نہ ہی لیٹ سکتا تھا اور نہ ہی بیٹھ سکتا تھا اپنے بھائی کو ہلدی کو حلوہ دودھ کےساتھ استعمال کروایا اس سے اس کی درد ختم ہوتی رہی اور وہ صحیح طرح سے چلنے پھرنے لگا۔میرے کزن کی پسلیاں اور ریڑھ کی ہڈی ایک حادثہ میں بری طرح متاثر ہوئیں ڈاکٹر نے کہا علاج بہت دیر تک چلے گا اور بیلٹ ہروقت پہننا ہوگی کزن سے ملاقات کے بعد اسے یہی ہلدی کا حلوہ کھانے کا مشورہ دیا تھا یقین مانیے اس نے استعمال کیا تو ج علاج دو یا تین سال میں ہونا تھا وہ چند مہینوں میں ہوگیا اور میرا کزن اب اللہ کا شکر ہے اپنی زندگی ہنسی خوشی جی رہا ہے۔میری امی جان کو جب سردیوں میں جوڑوں کا درد ہو یا سردی زیادہ لگے تو وہ روزانہ ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کرتی ہیں تو ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ (رانا محمد عرفان‘ شاہدرہ )
پتے میں پتھری کے درد سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے گھر والوں کو‘آپ کی نسلوں اور پوری ٹیم کو صحت و تندرستی کی نعمت عطا فرمائے‘ آپ کے کاروبار‘ مال و جان میں برکت و ترقی عطا فرمائے اور دنیا و آخرت کی ساری بھلائیاں عطا فرمائے۔ عبقری رسالہ میں چند سال سے پڑھ رہی ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے درس بھی سنتی ہوں‘ کچھ تجربات و مشاہدات تھے جو میں اپنے پیارے رسالہ عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں۔ پتے میں پتھری کے درد سے نجات: میری کزن کے پتے میں پتھریاں ہیں جب وہ حرکت کرتیں تو انہیں شدید درد ہوتا‘ ڈاکٹرز نے آئل اور گھی والی ساری چیزیں بالکل منع کردیں لیکن دوا اور پرہیز کے باوجود درد میں کچھ خاص فرق نہ پڑا۔ ڈاکٹرز نے واحدحل آپریشن بتایا لیکن اگر پتہ نکلوا دیں تو اور بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ دو گولیاں تو روزانہ کی لازمی کھانی پڑتی تھیں۔ ہاضمے اور گیس کی خرابی کی وجہ سے انہیں کسی نے کلونجی کے قہوے کا بتایا۔ انہوں نے صبح نہار منہ کلونجی کا قہوہ پینا شروع کردیا۔ ترکیب: دو کپ پانی میں ایک چوتھائی چمچ چائے والا کلونجی ڈال کر اچھی طرح ابال کر پینے سے ہاضمہ اور گیس کے ساتھ ساتھ ان کے درد میں خاصا افاقہ ہونا شروع ہوگیا۔ اب وہ کچھ خاص پرہیز نہیں کرتیں لیکن پھر بھی ان کو دوبارہ درد نہیں ہوا۔ بواسیر سے نجات: مجھے سات، آٹھ سال پہلے بہت سخت خونی بواسیر ہوگئی تھی‘ جو تقریباً چار سال تک رہی بہت ادویات استعمال کیں لیکن افاقہ نہ ہوا۔ مجھے وتروں میں تین سورتیں سورۂ نصر‘ سورۂ لہب اور سورۂ اخلاص اور دوسنتوں کی دونوں رکعتوں‘ پہلی رکعت میں سورۂ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورۂ فیل پڑھنے سے آرام آگیا۔
چھوٹے آپریشن کے زخم سے نجات: میری بیٹی چھوٹے آپریشن سے ہوئی‘ زخم کیلئے میری امی نے پھٹکڑی توے پر گرم کرکے پیس کر دے دی‘ استنجا کرتے وقت نیم گرم پانی میں تھوڑا سا پاؤڈر ڈال کر استعمال کرنے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہوگیا۔ نارمل پیدائش کیلئے: دودھ میں چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پینے سے پیدائش میں آسانی ہوتی ہے‘ میری نند کو ڈاکٹرز نے آپریشن بتایا تھا‘ میں نے انہیں یہ عمل بتایا حیرت انگیز طور پر پیدائش بالکل نارمل ہوئی۔ ہونٹ پھٹنے سے محفوظ: ناف میں تیل لگانے سے ہونٹ پھٹنےسے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ کھانا نقصان کا باعث نہ بنے: کھانا کھانے سے پہلے سات مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور7 مرتبہ اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُکھانا کھانے کے بعد دعا اور 3مرتبہ سورۂ قریش پڑھنے سے کھانا بیماری نہیں بنتا‘ میرا آزمودہ ہے۔ جلد جل جائے تو: اگر جلد جل جائے تو رتن جوت پیس کر سفوف بنالیں اور زخم پر کھوپرے کا تیل لگا کر رتن جوت کا سفوف چھڑک لیں بہت جلد آرام آجائے گا۔ ہمارا آزمودہ ہے۔
چوٹ لگ جائے تو: گھی گرم کرکے اس میں کپڑا رکھ دیں‘ نچوڑ کر جہاں جہاں درد ہو وہاں ٹکور کریں۔ درد کا آرام آجائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو اپنے غیب کے خزانوں میں سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ (مریم فضل کریم‘ڈنگہ گجرات )

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 019 reviews.