Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جذبات ایک حد میں رہیں تو بہتر ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

نیکی خیرخواہی اور دوسروں کی بھلائی کے جذبات کے علاوہ دیگر تمام جذبات ایک حد میں رہیں تو بہتر ہے۔ لیکن اچھے جذبات اگر بے عمل ہوں تو ان سے کیا فائدہ۔ کسی نہ کسی حد تک ہم اچھے اور نیک خیالات کو عملی زندگی میں بروئے کار لاسکتے ہیں۔ اچھے اور نیک جذبات سے مراد معاشرے کیلئے مفید اور مثبت جذبات اور امنگوں سے ہے۔ ظاہر ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ مہذب طرز عمل اور کسی حد تک ایثار کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم کو خودپسندی‘ ذاتی مقصدیت اور لالچ سے بچ کر یعنی اپنے منفی جذبات پر قابو پاکر چلنا ہے۔جذبات سے گھبرانا اور ان کو غیرضروری سمجھنا غلط ہے۔ جذبات زندگی کا بڑا لطیف اور خوب صورت حصہ ہیں اگر کوئی شخص کسی عظیم نقصان پر غمزدہ یا اداس نہیں ہوتا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے اعصاب درست نہیں‘ چنانچہ اسے کسی ماہر نفسیات یا معالج اعصاب سے رجوع کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غم یا تکلیف کو محسوس کرنا اور اس کو بیان کرنا صحت کیلئے مفید ہے اور جو لوگ اپنے جذبات کو دبائے رکھتے ہیں‘ ان میں مرض سے مزاحمت کی قوت بہت کمزور ہوجاتی ہے۔ خوشی‘ محبت‘ دلیری‘ سرشاری اور ایثار ان گنت انسانی جذبات اور احساسات میں سے چند ہیں جن کی نوعیت مثبت ہے۔ ان کے محور پر سماج کے پہیے گھومتے رہتے ہیں۔ ان کے برعکس نفرت غصہ‘ خودغرضی خود پسندی اور لالچ وغیرہ فرد اور معاشرے کے لیے مضرجذبات ہیں۔ یہ طرح طرح کے فتنے اور فساد کی جڑ ہیں‘ چنانچہ پوری انسانی تاریخ کی روشن قوتیں ہمیشہ سے ان کو مٹانے کی جدوجہد کرتی نظر آتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 011 reviews.