Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم اعظم کے روحانی دم اور روحانی صابن سے کمردرد بالکل ٹھیک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری آپ سےجب ملاقات ہوئی تو میں بتانہیں سکتی کہ میں کتنی خوش تھی‘ دل چاہ رہا تھااپنے مرشد کو دیکھتی چلی جاؤں‘ آپ کی باتیں سنتی چلی جاؤں‘ آپ نے سورۂ والضحیٰ پڑھنے کو بتایا۔جب میں واپس گھر آئی تو صبح جب میں اٹھی تو میری کمرہل جل نہیں رہی تھی‘ مطلب بائیں طرف نیچے کی طرف جو ہڈی ہوتی ہے‘ وہ بالکل ساکت ہوگئی تھی‘میں اٹھ نہیں سکتی تھی جبکہ پہلے مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ بہت شدید تکلیف رہی نہ اٹھ سکتی تھی‘ اگر اٹھ جاتی تو بیٹھ نہیں سکتی تھی‘ اگلے دو دن بعد اسم اعظم کا روحانی دم تسبیح خانہ میں تھا‘ میں تسبیح خانہ لاہور میںبڑی مشکل سے پہنچی‘ فجر کے بعد آپ سے دم کروایا اور گھر جاکر تسبیح خانہ سے ملنے والے روحانی صابن سے نہائی‘ جب میں نہائی تو میں ایک دم ایسے ٹھیک ہوگئی جیسے مجھے درد کبھی ہوا ہی نہیں۔ بالکل آرام سے چل رہی تھی پھر میں اسی صابن سےنہاتی رہی‘ اللہ تعالیٰ کا ایسا کرم ہوا کہ میں بالکل ٹھیک ہوگئی۔اللہ پاک آپ کے گھرانے کو ہمیشہ ہمیشہ اپنی خاص رحمتوں کے خاص خزانے عطا فرمائے ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو عزت‘ دولت‘ شہرت‘ کامیابیاں‘ صحت مندی‘ خوش بختی‘ خوشحالی عطافرمائے۔ آمین! (س،د‘ جھنگ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 007 reviews.