Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بسم اللہ کی کرامت اور یہودی لڑکی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ہر نیک اور جائز کام بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر شروع کرنا چاہیے‘ ایک بزرگ بسم اللہ کے فضائل بیان فرمارہے تھے ایک یہودی لڑکی بھی اس اجتماع میں موجود تھی‘ فضائل بسم اللہ سن کر بے حد متاثر ہوئی اور اسلام قبول کرلیا‘ اسی وقت لڑکی کی زبان پر بسم اللہ کا ورد جاری ہوگیا‘ اس وجہ سے لڑکی کے ماں باپ اس سے ناراض رہنے لگے‘ اس کو طرح طرح کی تکالیف دیتے ۔اس لڑکی کے باپ نے جو بادشاہ وقت کا وزیر تھا‘ بادشاہ کی انگوٹھی وزیر کے پاس امانت کے طور پر تھی‘ اس نے انگوٹھی بیٹی کے حوالے کی‘ لڑکی رات کو سوئی تو باپ نے انگوٹھی چرا کر دریا میں پھینک دی‘ وہ انگوٹھی مچھلی نگل گئی‘ صبح کو ایک ماہی گیر نے جال ڈالا اتفاق سے وہ مچھلی جال میں پھنس گئی‘ شکاری نےلاکر وزیر کی نذر کردی‘ وزیر نے لڑکی کو مچھلی پکانے کیلئے دے دی‘ لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر پیٹ چاک کیا تو انگوٹھی نکل آئی جب باپ نے انگوٹھی مانگی تو لڑکی نے بسم اللہ پڑھ کر انگوٹھی باپ کے حوالے کردی باپ یہ واقعہ دیکھ کر حیران رہ گیا اللہ تعالیٰ نے بسم اللہ کی برکت سے لڑکی جان بچالی۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِقرآن پاک کی کنجی ہے جو کام اس کے بغیر کیا جائے وہ ناقص ہوتا ہے‘ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ جو شخص ایک مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیاں لکھتا ہے۔ دس ہزار گناہ معاف کرتا ہے‘ دس ہزار درجات بڑھاتا ہے۔ حضرت نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کشتی میں بیٹھتے وقت بسم اللہ پڑھی اور ان کا بیڑا پار ہوگیا جو شخص کسی سواری پر سوار ہوتے وقت بسم اللہ پڑھ لے ان شاء اللہ وہ محفوظ رہے گا جب بندہ بسم اللہ پڑھتا ہے تو شیطان اس طرح پگھلتا ہے جس طرح سیسہ۔ حضور سرور کونین ﷺ نے فرمایا جو بندہ ایک مرتبہ بسم اللہ پڑھے تو اس کے گناہوں میں سے ایک ذرہ بھی باقی نہیں رہتا۔ کاش! ہم بھی ان اصولوں پر عمل کرنا شروع کردیں جو اسلام نے ہمیں دئیے ہیں‘ اے ہمارے پیارے اللہ تعالیٰ ہمیں بسم اللہ کی برکات سے مالا مال فرما اور ہر نیک و جائز کام کی ابتدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللہ! بسم اللہ کے طفیل ہمارے گناہ معاف اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا اورہماری بخشش فرما۔ آمین! (ہمشیرہ ارشد فاروق ریحان‘ چھنی تاجہ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 10 reviews.