Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آخرتھکن کا کیا علاج ہے؟ 40 دن شکرقندی کھانے کاکمال

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

آخرتھکن کا کیا علاج ہے؟:میرے پانچ بچے ہیں‘ پہلے صحت ٹھیک رہتی تھی لیکن کچھ دن سے میں سہ پہر کے وقت بہت تھک جاتی ہوں۔ کام کرنے کو دل نہیں چاہتا، لیٹنے کو طبیعت چاہتی ہے۔ پتا نہیں میرے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ڈاکٹر نے مجھے درد دور کرنے کی گولیاں دی ہیں لیکن خاص فائدہ نہیں ہوا۔ یہ بتائیے کہ تھکن کیوں ہوتی ہے؟(بیگم نوشابہ)
مشورہ:تھکن کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ اپنی ہمت سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔ ماشاء اللہ پانچ بچے سنبھالنا آسان کام نہیں۔ پھر آپ اپنی غذا پر بھی توجہ نہیں دیتیں۔ صبح ناشتہ میں پراٹھا، انڈہ چائے لیجیے۔ دوپہر کو کوئی پھل ضرور لیں۔ کینو، فروٹر، مالٹا، گریپ فروٹ میں حیا تین سی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں، حیاتین سی کی کمی سے انسانی بدن ٹوٹ پھوٹ اور تھکن کا شکار ہو جاتا ہے آپ ایک کام کیجئے کینو لاکر رکھیے، جیسے ہی تھکن محسوس ہو ایک گلاس تازہ رس کا بنا کر پی لیجئے، ساری تھکن غائب ہو جائے گی۔ہمارے ہاں خواتین گھریلو کاموں میں الجھ کر اپنی صحت کا ذرا بھر خیال نہیں رکھتیں۔ مزاج میں چڑچڑاپن ہوتا ہے‘ پھر تھکن ہوتی ہے اور ٹانگوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ کینو وٹامن سی سےبھر پور پھل ہے۔ آپ جب اس کا رس نکال کر پئیں گی ‘تازگی کا احساس ہوگا۔ کچھ خواتین دس پندرہ دن وٹامن سی پانچ سوملی گرام کی گولی کھا لیتی ہیں تاکہ ان کی صحت صحیح رہے تاہم تازہ رس پینے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ صبح کا ناشتہ اچھی طرح کرنا چاہیے تاکہ دن بھر آپ سارے کام اچھی طرح انجام دے سکیں۔
اپنی غذا کا خاص خیال رکھیئے، پھل، سبزی، گوشت کھائیے۔ جو خواتین صحت کا خیال رکھتی ہیں، وہ تھکن کی شکار نہیں ہوتیں۔ پچھلے دنوں ایک گھر میں جانا ہوا۔ وہاں ایک ستر سالہ خاتون پنجیری بنا رہی تھی۔ گوند مکھانے، چاروں مغز، بادام، پستہ، چینی، سوجی میں ڈال رہی تھیں۔ کہنے لگیں، میں ہر سال سردیوں میں پنجیری بناکر کھاتی ہوں۔ اس طرح میری کمر میں درد بھی نہیں ہوتا اور میں ٹھیک رہتی ہوں۔ دوپہر کو پھل ضرور کھاتی ہوں۔ میرے آٹھ بچے ہیں۔ بہوئیں مذاق اڑاتی ہیں مگر میں اپنی صحت کا خیال رکھتی ہوں۔
سیاہ کہنیاں صاف کیجئے:میری دونوں کہنیاں نیچے جوڑ کی جگہ سے بالکل سیاہ ہوگئی ہیں اور بہت بری لگتی ہیں۔ یہ سیاہی کیسے ختم ہوگی؟ (شاہین)
مشورہ:آپ صابن سے اچھی طرح کہنی صاف نہیں کرتی۔ بہرحال آپ لیموں سے مدد لیجئے۔ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کیجئے۔ تھوڑی سی چینی پلیٹ میں رکھیں۔ چینی باریک نہیں موٹی ہونی چاہیے۔ لیموں کا ٹکڑا چینی پر اچھی طرح لگا کر کہنی کا جوڑ صاف کیجئے۔ چینی گھل جائے تو ٹشو پیپر سے کہنی صاف کرکے دوبارہ لیموں چینی ملیے۔ اس طرح دوسری کہنی بھی صاف کریں۔ بعد میں کہنی دھو لیجئے۔ چند روز اس عمل سے کہنیاں صاف ہو جائیں گی۔ لیموں رنگ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کہنی دھوکر آپ اس پر کوئی چکنی کریم یا پٹرولیم جیلی لگا سکتی ہیں۔چینی لیموں سے میل کچیل صاف ہو جاتا ہے۔ آپ کو تھوڑی محنت کرنی ہوگی۔ ایک دن میں سیاہی نہیں اترے گی۔ کچھ خواتین کھیرے کے قتلے لیموں کے رس میں ڈبو کر کہنی اور بازو ملتی ہیں۔ دس منٹ بعد پانی سے دھوکر اس پر عرق گلاب لگالیتی ہیں۔ چند قطرے گلیسرین کے ملا لیجئے یوں بھی بازو کی جلد ملائم رہتی ہے۔
سبزیاں مرجھانے سے بچائیے:میں فریج میں سبزیاں رکھتی ہوں‘ مگر دو تین دن بعدمرجھا جاتی ہیں‘ بتائیے کہ سبزیاں کیسے صحیح رہ سکتی ہیں؟ (ش،ا‘کراچی)
مشورہ:سب سے پہلے سبزیوں کو دھو کر ان کا پانی خشک کرلیں‘ ہرا دھنیا ہو تو اسے ٹہنیوں سمیت دھوئیں اور چھلنی میں رکھ کر خشک کریں‘ پھر گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیے۔ چند دن تازہ رہےگا۔ ہری سبزی کبھی لفافے میں نہ رکھیے۔ پالک میتھی وغیرہ دھو کر رکھیے۔ چار پانچ دن بعد نکال کر برف کے یخ پانی میں صرف ایک منٹ کیلئے بھگو کر نکال لیں۔ سبزیاں تازہ ہوجائیں گی۔ زیادہ سبزیاں نہ خریدئیے۔ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی لے کر پکائیے۔ سبزی کو زیادہ آنچ پر بھی نہ پکائیے‘ یوں اس کی غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ ساگ اور پالک آپ ابال کر بھی محفوظ کرسکتی ہیں۔
شکرقندی کے فوائد: میری عمر بائیس سال ہے مگر دیکھنے میں دس بارہ سال کی لگتی ہوں‘ سردی آتے ہی نزلہ زکام شروع ہوجاتا ہے تمام دن کبھی ناک بہتی ہے تو کبھی چھینکوں کا مسئلہ تنگ کرتا ہے۔ رات کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ حالانکہ ذیابیطس کی مریضہ نہیں‘ مجھے کوئی اچھا سا غذائی ٹوٹکہ بتائیے جس سے میری صحت ٹھیک ہوجائے۔ (شہلا‘ لاہور)
مشورہ: سردی کا موسم شروع ہے‘ آپ نے شکرقندی ضرور کھائی ہوگی‘ پانی میں ابالنے سے اس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے‘ ریت یا راکھ میں بھنی شکرقندی زیادہ مفید ہے‘ خصوصاً آپ جیسی کمزور صحت رکھنے والے اسے کھاکر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے پٹھے مضبوط ہوں گے‘ جسم پرگوشت نظر آئے گا‘آپ ریت کی بھنی ہوئی شکرقندی روزانہ آدھ پاؤ کھائیے۔ آہستہ آہستہ اس کی مقدار بڑھاسکتے ہیں۔ کالی مرچ‘ زیرہ‘ بڑی الائچی کے دانے اور دارچینی برابر مقدار میں لےکر پسوا کر رکھیے۔ اس میں تھوڑا سانمک ملائیے۔ یہ سفوف شکرقندی پر چھڑک کر کھائیے‘ آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا‘ نزلہ زکام میں فائدہ ہوگا اور پیشاب بھی کم آئے گا۔ پرانے بزرگ کہتے تھے کہ چالیس دن موسم سرما میں شکرقندی کھالی جائے تو تمام سال جسم مضبوط توانا رہتا ہے۔اس کے علاوہ چھوٹا چمچ کلونجی کے دانوں کا لیں‘ چھ چمچ زیتون کا تیل ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں کلونجی ڈالیے۔ پکنے لگے تو تین منٹ بعد چولہا بند کردیں۔ ٹھنڈا کرکے ململ کے کپڑے میں چھان کر رکھیے‘ ناک بند رہتی ہو‘ بار بار چھینکیں آتی ہوں تو رات کے وقت دوقطرے یہ تیل ناک میں لگائیے۔ اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ناک میں دانہ ہوتب بھی آپ لگا سکتے ہیں۔
جسم کی خشکی: موسم سرما میں میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ نہانے کے بعد جسم خشک ہوجاتا ہے‘ خصوصاً ہاتھ پاؤں بالکل خشک اور سفید ہوجائے ہیں‘ یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ (عمرانہ‘ فیصل آباد)
مشورہ: موسم سرما میں جسم اکثر خشک محسوس ہوتا ہے‘ بازارمیں بچوں کا بے بی آئل ملتا ہے۔ کسی خالی بوتل میں ایک چمچ بے بی آئل ڈالیے اور اس میں پانی ڈال دیجئے۔ نہانے کے بعد اسے سارے جسم پر مل لیجئے‘ جسم کی خشکی دور ہوجائے گی۔ بے بی آئل نہ ملے تو یہی کام آپ زیتون کے تیل سے بھی لے سکتی ہیں۔چاہیں تو خوشبو کیلئے اس میں عرق گلاب مکس کرلیں۔ چھوٹے بچوں کو نہانے سے پہلے زیتون کے تیل کی مالش کی جائے تو نہانے کے بعد ان کی جلد نکھر جاتی ہے۔ آج کل بھی جو لوگ بادام کی کھل استعمال کرتے ہیں ان کا جسم ملائم اور چمک دار ہوتا ہے۔
چہرے کی چھائیاں: تین خواتین کے خطوط میرےسامنے پڑے ہیں جنہوں نے چہرے کی چھائیوں کے متعلق پوچھا ہے کہ یہ کیوں جنم لیتی ہیں؟ ان کی وجہ کیا ہے؟ اور یہ جلد ٹھیک کیوں نہیں ہوتیں؟
مشورہ: چہرے کی چھائیاں بہت بری لگتی ہیں۔ کسی کے چہرے پر ہلکی بادامی‘ گہری‘ کتھئی یا سیاہ رنگ کی چھائیاں پڑجاتی ہیں۔ کسی کا چہرہ ایسے لگتا ہے کہ رنگ پھینک دیا گیا ہو۔ چھوٹے چھوٹے دھبے پورے چہرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ چھائیاں پیدا ہونے کی بے شمار وجوہ ہیں۔ حمل کے زمانے میں اکثر چھائیاں پڑجاتی ہیں‘ پرانی قبض ہو‘ لمبی بیماری سے جلد خراب ہوجائے‘ ادویات کا بے جا استعمال‘ پیٹ میں کیڑے اور نیند کی گولیاں مستقل طور پر لینے سے بھی یہ مسئلہ جنم لیتا ہے‘ ہروقت چہرے پر میک اپ کرنے‘ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال‘ جگر کی خرابی‘ ماہانہ نظام خراب ہونے‘ ذہنی تناؤ‘ نیند کی کمی‘ چڑچڑاپن اور بالوں کے خضاب سے بھی بعض دفعہ یہ شکایت ہوجاتی ہے‘ تیز دھوپ‘ جلن اور تپش سے چہرہ خراب ہوجاتا ہے۔ خون میں ہیموگلوبن کم ہونے سے بھی نوجوان بچیوں میں یہ شکایت عام ہوتی ہے۔
اس کا سب سے بہترین علاج تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے۔ دس سے پندرہ گلاس پانی روزانہ پئیں۔ میک اپ نہ کریں اور تیز دھوپ سے بچیں۔ اگر خضاب سے شکایت ہے تو کچھ عرصہ کیلئے بال نہ رنگیے اور مہندی لگائیے۔ رات کو جلدی سو جائیے تاکہ نیند پوری ہو‘ اس کیفیت میں تازہ پکا ہوا پپیتا بہت مفید ہے۔ دو چار قاشیں کھائیے اور ایک ٹکڑا لے کر چھائیوں پر آہستہ آہستہ ملیے۔ پپیتے میں ایسے قدرتی اجزا ہیں جو چھائیاں دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سنگترے کے چھلکے سکھا کر پیس لیجئے۔ اس سفوف میں دو چار لیموں کے خشک چھلکے بھی ملائیے۔ پھر تھوڑے سے گلاب کے عرق میں اس کا آمیزہ بنا کر چہرےپر لگائیے۔ چٹکی بھر ہلدی بھی ملا سکتے ہیں۔ سوکھنے پر منہ دھو کر گلاب کاعرق لگائیے۔ اسی طرح کھیرے کا رس بھی مفید ہے۔ ٹماٹر کا گودا بھی لگاسکتی ہیں۔ یہ سب قدرتی اور بے ضرر چیزیں ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 998 reviews.