Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے خوشیاں اور ترقیاں پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے لئے ہر وقت دعاکرتی رہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو صحت مند اور ہنسا مسکراتا رکھے اورآپ کو لمبی عمر عطا کرے کیونکہ آپ جو ماہنامہ عبقری رسالہ چھاپ رہےہیں وہ بہت بڑی نیکی ہے۔اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔جب سے ہمارے گھر عبقری آیا ہے ہمارے گھر نماز آگئی ہے‘ تلاوت قرآن آگئی ہے‘ وظائف اور مسنون اعمال آگئے ہیں۔ عبقری سے بہت سے وظائف سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوئے اورمزید امید بھی رکھتی ہوںکہ اب جو میرا مسئلہ بنا ہوا ہے وہ بھی اللہ رب العزت حل فرمائیں گے اور وسیلہ عبقری کے وظائف ہی بنیں گے۔ اس کے علاوہ معاشی مشکلات حل ہورہی ہیں۔ میرے والد صاحب کاکاروباری مسئلہ تھا عبقری میں آئے وظیفہ جات مسلسل کرنے کی برکت سے وہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔ (پوشیدہ، ایبٹ آباد)
میرے مسائل اور وظائف عبقری:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے میں آپ کا ممنون ہوں کہ برائی اور نفسانفسی کے اس دور میں آپ نے انسانیت کی فلاح و خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے ابھی تک اس معاشرے میں کسی نے نہیں اٹھایا۔ ماہانہ عبقری میری نظر میں انسانیت پر احسان عظیم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی و کامرانی نصیب فرمائے تاکہ آپ روحانیت کے بام عروج پر پہنچ سکیں کیونکہ آپ نےبغیر لالچ کے اتنا بڑا مقصد آگے پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ عبقری سے وظائف کرکے بہت سی مشکلات سے نجات پاچکا ہوں۔ سورئہ قریش کا ورد کرتا ہوں جب ڈیوٹی کے لیے جاتا ہوں تو گاڑی کا مسئلہ ہوتا ہے اور وقت پر پہنچنا ہوتا ہے سورئہ قریش کا وظیفہ پڑھتا ہوں اور جلد ہی گاڑی مل جاتی ہے اسی طرح کوئی بھی چیز گم یا اِدھر اُدھر ہو جائے۔ تو وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا ورد کرتا ہوں، اور وہ چیزمل جاتی ہے۔اکثر چھوٹے چھوٹے ٹوٹکےآزماتا ہوں بہت مفید ہوتےہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کو لمبی عمر دے تاکہ اپنے مشن کی تکمیل کرسکیں۔ (آمین) (شیر بادشاہ، بٹ خیلہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 997 reviews.