Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

امی آج بھی ہم سے زیادہ جوان ہیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری کے فیس بک پیج سے پاؤں کے تلوؤں کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا کہ روزانہ رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں کی کسی بھی تیل سے دو سے چار منٹ تک مالش کی جائے اور سوجائیں۔ میں نے یہ پڑھا اور روزانہ مالش کرنے لگی‘ صبح اٹھی تو اسکن فریش ‘ گوری اور چمکدار نظر آئی اور کیا الفاظ کہوں کہ میری امی کو میں یہ عمل کرتے ہوئے بچپن سے دیکھ رہی ہوں‘ وہ آج بھی ہم سے زیادہ جوان دکھائی دیتی ہیں‘ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا اس میں راز آخر یہ تھا۔میری امی ہم سے پاؤں کے تلوؤں پر بہت زیادہ تیل لگواتی تھیں‘میں نے جب سے یہ ٹوٹکہ شروع کیا تو مجھے محسوس ہونے لگا ‘ اس سے داغ دھبے کم ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ واہ حکیم صاحب کمال ہے مگر افسوس مجھے یہ ٹوٹکہ اس وقت ملا جب عمر پینتالیس سے آگے گزر گئی ہے۔ کاش یہ مجھے پہلے ملتا تو میں آج بھی اپنی والدہ کی طرح جوان دکھائی دیتی۔(پوشیدہ‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 986 reviews.