Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھیت میں برکت‘ کثرت کیلئے ہمارے خاندانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں عبقری کا زیادہ پرانا قاری نہیں‘ مجھےعبقری کیسے ملا؟ یہ ایک دلچسپ کہانی ہے‘ الحمدللہ! صوم صلوٰۃ کا پابند بچپن سے تھا‘ گھر کا ماحول مذہبی ہے‘ ہم جدی پشتی زمیندار ہیں‘ کھیتی باڑی ہمارا پیشہ ہے۔ میں ایک مرتبہ اپنی زمینوں پر موجود ڈیرے پر بیٹھا احباب کے ساتھ گفتگو میں مشغول تھا کہ ایک ساتھی نے میرے سامنے عبقری رکھ دیا‘ میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ کہنے لگا: یہ بڑی زبردست چیز ہے‘ اس میں ہر مسئلے‘ ہر بیماری کا حل ہے اور خاص طور پر ہمارے لیے (کسان بھائیوں) ہر ماہ ایک مضمون چھپتا ہے جس میں جانوروں کی بیماریوں‘ فصلوں کی بہتر نشوونما کیلئے وظائف اور نسخہ جات بتائے جاتے ہیں‘ جب میں نے یہ بات سنی تو جلدی سے ماہنامہ عبقری اٹھایا‘ ’’کسان دوست‘‘ سلسلے کا مطلوبہ صفحہ نکالا اس میں موجود تحریریں پڑھ کر میں باغ باغ ہوگیا۔ میں نے اپنے دوست سے کہا یہ تو نے بڑی کمال کی چیز دی ہے‘ میری بڑی مہنگی گائے بیمار تھی‘ میں نے دیا گیا نسخہ گائے کو استعمال کروایا گائے چند دنوں میں صحت مند ہوگئی جبکہ میں سوچ رہا تھا کہ اسے قصائی کو اونے پونے داموں بیچ دوں۔ اس میں دئیے گئے وظائف میں ضرور کرتا ہوں‘ گزشتہ دو سیزن سے میری فصل بہتر سے بہترین ہورہی ہے‘ عشر کا بہت خاص خیال رکھنا شروع ہوگیا اور واقعی اس سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔ میرے پاس ہمارے بڑوں کے بھی کچھ وظائف ہیں جو وہ فصل میں برکت و کثرت کیلئے کیا کرتے تھے اس کے علاوہ ٹڈی دل سے کھیت کی حفاظت اور چوہوں سے کھیت کی حفاظت کے اعمال بھی ہمارے بڑوں کی ڈائریوں میں لکھے ہوئے ہیں۔ میں بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتا تھا اس لیے یہ وظائف اپنے بڑوں کی ڈائری سے نوٹ کر قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یقیناً کسان بھائی میرا یہ تحفہ قبول کریں گے اور خوب فائدہ اٹھائیں گے۔کھیت میں برکت و کثرت کیلئے: اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی زمین میں زیادہ سے زیادہ پیدوار ہو میں کوئی خرابی نہ ہو اس کے لیے یہ عمل کافی ہے‘ بغیر پھول کے چینی والی پلیٹ میں یہ آیت کریمہ باوضو زعفران یا کالی کچی روشنائی سے لکھیں‘ اگر پلیٹ نہ ملے تو کسی کاغذ پر لکھ لیں‘ اس پلیٹ پر کاغذ کو پانی میں گھول کر اس میں بیج (گیہوں‘ چنا‘ پیاز‘ کپاس‘ گنا وغیرہ) بھگو کر کھیت میں بودیں‘ اگر پھل دار درخت ہیں تو یہ پانی ان کی جڑوں میں ڈال دیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ فصل بہت عمدہ اور زیادہ ہوگی اگر درخت کی جڑ میں پانی ڈالا ہے تو اس کی برکت سے پھل زیادہ اور عمدہ آئے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ اِنَّ اللہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰی یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ ذٰلِکُمُ اللہُ فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَ ﴿الانعام۹۵﴾ٹڈی دل سے کھیت کی حفاظت: اگرکھیتی کی ہریالی کے دوران ٹڈی دل کا حملہ ہونے کا خطرہ ہو تو مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر پلاسٹک کی ڈبیہ میں رکھ کر کھیت کے درمیان گہرا گڑھا کھود کر دفن کردیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کھیتی ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ رہے(باقی صفحہ نمبر55 پر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 975 reviews.