Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جائیداد‘ مکان یادکان پر قبضہ ہے تو یہ عمل کیجئے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

کسی نے آپ کے مکان‘ جائیداد‘ زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو تو آپ ہر نماز کے بعد اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 60 مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ یاد رہے یہ سارے اعمال کرنے کیلئےنماز پنج گانہ کی پابندی ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے‘ کوئی سی بھی پریشانی ہو‘ سکون حاصل کرنے کیلئے نمازوں کی پابندی رکھیں‘ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو ہزاروں مرتبہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتے رہیں۔ چوبیس گھنٹے میں کم از کم آدھا گھنٹہ درود شریف پڑھیں۔ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہٖ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ پڑھ لیا کریں۔ جو کام شروع کریںبِسْمِ اللہِ پڑھ کر شروع کریں۔ ہر نماز کے بعد 60 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لیا کریں۔ عصر کی نماز کے بعد سورۃ المجادلہ تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پی لیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ پابندی اور اعتماد شرط ہے۔
ہرقسم کی پیٹ کی خرابی دور: حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ’’شہد شفا ہے‘‘ شہد معدے کیلئے بہترین دوا ہے۔ ایک طبی نسخہ حاضر ہے‘ تلسی(نیازبو) کے پتوں کا رس نکال لیں۔ پانچ قطرے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں۔
پیٹ درد کیلئے روحانی نسخہ: گیارہ دن تک ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر تھوڑے سے شہد پر دم کرکے چاٹ لیا کریں‘ پیٹ درد سے نجات کیلئے ہر نماز کے بعد سورۃ المرسلات کی آیت نمبر 43،44 یعنی تینتالیس اور چوالیس تین بار پانی پر دم کرکے پانی پی لیں‘ مریض خود پی لے یا کوئی فرد بھی پڑھ کر پلادے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ شفایابی نصیب ہوگی۔
ناجائز قبضہ سے نجات: کسی نے آپ کے مکان‘ جائیداد‘ زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو تو آپ ہر نماز کے بعد اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ساٹھ مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ یاد رہے یہ سارے عمل کرنے کیلئےنماز پنجگانہ کی پابندی ضروری ہے۔
رشتے کا مسئلہ حل ہوگا: نماز کی پابندی رکھیں‘‘ صرف وظیفے کیلئے نماز کے پابند نہ بنیں بلکہ فرض سمجھ کر ہمیشہ کیلئے نماز کے پابند بن جائیں نماز کے بعد کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ہر نماز کے بعد ساٹھ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر دعا کریں‘ رات بعد نماز عشاء ساٹھ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنے کے بعد چالیس مرتبہ سورۂ اخلاص چالیس دن تک پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اور قرض اترگیا: حضرت فضیل بن فضالہ رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ میں ایک بار مقروض ہوگیا‘ قرض سے نجات کے لیے اللہ کریم کے آگے گریہ زاری کے علاوہ یہ دعا پڑھتا رہتا تھا یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ بِحُرْمَۃِ وَجْھِکَ الْکَرِیْمِ اِقْضِ عَنِّیْ دَیْنِیْ
اے ذوالجلال والاکرام اپنے وجہ کریم کی حرمت سے میرا قرض ادا کرنے کے اسباب پیدا کر۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 971 reviews.