Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک بات کہوں! مجھے تم اچھے لگتے ہو؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

شادی نہ صرف دو انسانوں کے باہمی ملاپ کا نام ہے بلکہ یہ دو روحوں اور دو ذہنوں کے باہمی ملاپ کا بھی نام ہے یہی وجہ ہے کہ صرف وہی شادی شدہ افراد کامیاب زندگی گزارتے ہیں جن کے درمیان باہمی الفت و محبت اور ہم آہنگی ہو۔ اس طرح کے جوڑوں کی تعداد تقریباً 35 سے 75 کے درمیان ہوتی ہے جن کی پسند و ناپسند کا معیار اور تمام مشاغل یکساں ہوتے ہیں وہ جتناوقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں وہ لمحات خوشیوں سے بھرپور ہوتے ہیں۔اچھے اور برے دنوں میں شادی شدہ جوڑے کس طرح اپنی محبت قرار رکھتے ہیں؟؟ اس کا جواب زیادہ تر افراد یہ دیتے ہیں کہ یہ قسمت پرمنحصر ہوتا ہے لیکن مختلف تحقیقات اور تجزیے کے بعد ماہرین نے خوشگوار اور محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے اس سنہری اور قیمتی اصول بتائے جو درج ذیل ہیں:۔
حقیقت پسند بنیے: تعلقات میں بہتری اور مضبوطی لانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ حقیقت پسند بنیں‘ اپنے شریک حیات سے بہت محبت کریں‘ کیونکہ زندگی بھر کے طویل ساتھ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور انسان کو اچھے اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور کبھی بھی کسی مشکل وقت میں فریق ثانی کو تنہا مت چھوڑیں۔ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں: اگر کسی باغ کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس میں خود رو پودے اور گھاس پھوس نکل آتی ہے جس کی وجہ سے بڑے سے بڑا پودا بھی خراب ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح انسانی تعلقات بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے سے بڑا پودا بھی خراب ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح انسانی تعلقات بھی ہوتے ہیں کہ اگر ان کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ خراب ہوجاتے ہیں یا ٹوٹ کر ختم ہوجاتے ہیں یہ بہت اہم ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں اور اگر آپس میں کسی بات پر غلط فہمی پیدا ہوجائے تو اسے فوری طور پر دور کریں تاکہ تعلقات میں بہتری لائی جاسکے۔ کچھ لوگ اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ تعلقات قدرتی طور پر پروان چڑھتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی یہ ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ان کی مستقل دیکھ بھال کرنا ضروری ہوتا ہے اگر ہم تعلقات کو نظرانداز کرنا شروع کردیں تو بہت جلد تعلقات خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا: اس احساس کا کوئی متبادل نہیں ہے کہ اپنے دن کا بہترین وقت اپنے شریک حیات کے ساھ گزاریں‘ اس کیلئے ضروری ہے کہ ایک وقت طے کرلیں جس میں صرف دونوں (میاں بیوی) ایک دوسرے کے ساتھ ہوں اور درمیان میںبچوں‘ پالتو جانوروں یا پرندوں اور کسی بھی دوسری چیز کی مداخلت نہ ہو۔ اس طرح سےدونوں فریقین کے درمیان ایسی محبت پروان چڑھتی ہے جو زندگی کی کٹھن راہوں کے سفر کو بھی آسان بنادیتی ہے۔ آپ ایک دوسرے کے کئی کام نمٹا سکتے ہیں‘ سیرو تفریح کیلئے جاسکتے ہیں‘ کوئی گیم کھیل سکتے ہیں‘ کسی اچھی سی جگہ پر کھانا کھاسکتے ہیں۔اپنا الگ کمرہ بنائیں: اپنا الگ کمرہ بنائیں‘ جہاں پر اپنے شریک حیات کے ساتھ زندگی کے مختلف تجربات شیئر کریں‘ مختلف امور کے متعلق منصوبہ بندی کریں‘ دونوں کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرے کی سجاوٹ کریں اور ایک دوسرے کو احساس دلائیں کہ وہ اس کیلئے کتنا اہم ہے؟ اور اس کی زندگی فریق ثانی کے بغیر ناممکن اور ادھوری ہے۔
اختلافات کو نظرانداز کریں: ذرا ٹھہر کر سوچیے کہ شادی کے ابتدائی ایام میں کون سی ایسی عادات تھیں جو آپ کے شریک حیات کو متوجہ اور راغب کرتی تھیں؟ ایک دوسرے کے درمیان ہونے والے اختلافات کو نظرانداز کریں کوشش
کریں کہ ہرمعاملے کے مثبت پہلو پر غور کرسکیں اور اس پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس طرح آپ کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔اپنی شریک حیات سے تبدیلی کی توقع مت رکھیں: اگر آپ اور آپ کا شریک حیات اس بات کی کوششیں کرنا ختم کردیں کہ وہ ایک دوسرے کو تبدیل کردیں گے تو زندگی میں بحث مباحثے کا ایک سب سے بڑا موضوع ختم ہوجائے گا بلکہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ فریق ثانی کوبتائیں کہ آپ اسے کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟ مثال کے طور پر آپ اپنی بیوی کو مت کہیں کہ وہ کبھی بھی باورچی خانے کا سنک صاف نہیں رکھتی ہے اس طرح اس کا دل خراب ہوگا بلکہ آپ کوشش کریں کہ بغیر کسی شکایت کے اسے خود صاف کردیں اس طرح آپ کی بیوی کے دل میں آپ کی عظمت اور محبت میں اضافہ ہوجائے گا پھر وہ خود ہی کوشش کرے گی کہ آئندہ کچن اچھی طرح صاف ہو۔ اس طرح اگر آپ ہر کام پہلی مرتبہ سے خود کرکے بتائیں گے تو آپ اس کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور وہ بھی گھریلو امور دلچسپی اور خوش دلی کے ساتھ انجام دینے لگے گی۔اپنے شریک حیات کی عزت کریں: آپ اپنے شریک حیات کی جتنی عزت کریں گے اور اس کا خیال رکھیں گے ویسی ہی عزت آپ کو بھی ملے گی۔ تعلقات میں مضبوطی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی ذات کو اہمیت دی جائے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا جائے اورایک دوسرے کو یقین دلایا جائے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں جب آپ اپنے شریک حیات سے محبت کا اظہار کریں تو جواباً اسے بھی آپ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔ کامیاب زندگی اور تعلقات کے یہ وہ راز ہیں جن کے ذریعے آپ ایک دوسرے کا دل جیت سکتے ہیں۔ تعلقات کی مثال بالکل اس ننھے سے پودے کی مانند ہوتی ہے جو ابتدا میں بہت چھوٹا ہوتا ہے اور جب اس کی مسلسل دیکھ بھال اور حفاظت کی جاتی ہے تو وہ تناور اور مضبوط درخت بن جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح انسان کے تعلقات ابتدا میں کمزور ہوتے ہیں بالخصوص رشتہ ازدواج بہت ہی نازک اور مشکل ترین تعلق ہوتا ہے جس کو بہترین طریقے سے نبھانے اور قائم رکھنے کیلئے مستقل محنت کی ضرورت ہوتی ہے ذرا سی کوتاہی اور غفلت اس تعلق کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 968 reviews.