Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مصلے پر بیٹھی ماں کی دعا نے قاتلوں کو بے بس کردیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

خدا کی قدرت اس دن جیسے ہی عمیر نے گیٹ کو دھکا دیا گیٹ کھلتا چلا گیا یعنی خلاف توقع گیٹ بند نہیں تھا‘ عمیر اپنے دوست ساتھ لیے جھٹ سے گھر کے اندر چلے گئے‘ جب تک وہ بدمعاش پہنچتے عمیر محفوظ ہوچکا تھا‘ عمیر کو ایک خراش تک بھی نہ آئی۔

محترم قارئین السلام علیکم! ’’ماں کی دعا جنت کی ہوا‘‘ اکثر ویگن‘ بس اور رکشوں کے پیچھے لکھا ہوا پڑھا ہے۔ واقعی یہ حقیقت ہے۔ میں اپنے ایک کزن کا واقعہ سنانے لگا ہوں‘ میرے کزن کی والدہ رشتے میں میری خالہ تھیں‘ انتہائی نیک عبادت گزار خاتون تھیں‘ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا‘ یوں تو ہر ماں باپ کو اپنی اولاد پیار ہوتی ہے لیکن وہ میری خالہ ضرورت سے زیادہ اپنے بچوں سے پیار کرتی تھیں‘ خاص کر اپنے بیٹے پر تو جان نچھاور کرنےپر تیار رہتی تھیں‘ ہمہ وقت دعائیں دیتی تھیں۔ میرے کزن عمیر نے ایک مقدمے میں سچی گواہی دی‘ ملزمان کو بہت رنج اورغصہ تھا‘ انہوں نے بدلہ لینے کی ٹھان لی‘ مخالف پارٹی کے دس بارہ لڑکوں نے میرے کزن کو سبق سکھانے کا پروگرام بنالیا۔ انہوں نے عمیر کی روٹین نوٹ کی کہ یہ کس وقت گھر سے نکلتا ہے‘ کس وقت آفس پہنچتا ہے اور کس وقت اسے چھٹی ہوتی ہےاور کون سا راستہ استعمال کرتا ہے۔ شام کو کس وقت دوستوں کے ساتھ گھومنے جاتا ہے‘ کس وقت واپسی ہوتی ہے۔اکثر عمیر دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد تقریباً ساڑھے نو بجے گھر آتا تھا‘ مخالفین نے اسی وقت عمیر کو قتل کرنے کا پروگرام بنالیا‘ تقریباً نو سے دس لڑکے ڈنڈے اور پسٹل وغیرہ چھپا کر راستے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ہٹ کر اندھیرے میں بیٹھ گئے اور ایک لڑکے کو سڑک پر کھڑا کردیا کہ جیسے ہی تم عمیر کو آتے دیکھو دوڑ کر ہمیں بتا دینا جیسے ہی وہ گلی میں مڑے گا ہم سب اس پر پَل پڑیں گے اور اس کا خاتمہ کردیں گے‘ اسے ہمارے خلاف گواہی دینے کا انجام بھگتنا ہی پڑے گا۔
پھر نو بجے عمیر کو آتا دیکھ کر وہ لڑکا اپنے ساتھیوں کو اطلاع دینے چل پڑا‘ جب تک وہ لڑکے پہنچتے‘ عمیر اپنی گلی میں داخل ہوچکا تھا‘ پہلا ڈنڈے والا لڑکا عمیر کے قریب تب پہنچا جب تک عمیر اپنے گھر کے گیٹ تک پہنچ چکا تھا‘ عمیر کا ایک دوست بھی عمیر کے ساتھ تھا‘ جیسے ہی لڑکے نے للکارا عمیر کے دوست نے ڈنڈے کا وار اپنے ہاتھوں پر لے لیا‘ وہ لمبے قد کا جفاکش لڑکا تھا‘ عمیر کو سوفیصد یقین تھا کہ گیٹ اندر سے بند ہوگیا‘ عمیر گھر سے باہر ہوتا گھر میں دو جوان بچیاں تھیں‘ عمیر کی امی وہمی بھی بہت تھیں اس لیے وہ سرشام گیٹ بند کردیتی تھیں جونہی عمیر آتا بیل دیتا تب ہی وہ گیٹ کھولتی تھیں لیکن خدا کی قدرت اس دن جیسے ہی عمیر نے گیٹ کو دھکا دیا گیٹ کھلتا چلا گیا یعنی خلاف توقع گیٹ بند نہیں تھا‘ عمیر اپنے دوست ساتھ لیے جھٹ سے گھر کے اندر چلے گئے‘ جب تک وہ بدمعاش پہنچتے عمیر محفوظ ہوچکا تھا‘ عمیر کو ایک خراش تک بھی نہ آئی لیکن اگر گیٹ کھلا ہوا نہ ہوتا تو نجانے عمیر کا کیا انجام ہوتا۔ عمیر نے خداوند کریم کا شکر ادا کیا جس نے دشمنوں سے اسے محفوظ رکھا‘ لیکن اس سب واقع کے پیچھے ماں کی دعا کا اثر تھا‘ جس وقت دشمن عمیر کی جان لینے کیلئے تیار بیٹھے تھے اس وقت اس کی والدہ نماز عشاء پڑھنے کے بعد مصلے پر بیٹھی تلاوت قرآن کررہی تھیں‘ گھر میں داخل ہوکر عمیر نے ماں کومصلے پر بیٹھے ہوئے پایا‘ عمیر نے اپنی والدہ کو ساری بات بتائی کہ ماں خدا نے مجھے بال بال بچالیا‘ ماں نے عمیر کو سینے سے لگا کر اس کی پیشانی چومی اور پھر شکرانے کے نفل پڑھنے شروع کردئیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 965 reviews.