Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

80 سالہ بزرگ نے دماغی اعصابی کمزوری کا رازبتادیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نظر کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک طبی نسخہ ہے‘ جو کہ بہت زیادہ آزمودہ اور کارآمد ہے۔ یہ نسخہ ہماری جامع مسجد کے امام صاحب استعمال کرتے ہیں‘ ان کی عمر 80 سال کے قریب ہے‘ مگر وہ آج بھی چشمہ نہیں لگاتے‘ بالکل فٹ ہیں۔ جب میں نے ان کی صحت کا راز پوچھا تو انہوں نے مجھے اسی ٹوٹکے کے متعلق بتایا۔ ھوالشافی: بادام پانچ عدد‘ کشمش دس عدد‘ اس کی مقدار اسی نسبت سے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ اگر گرمیوں کا موسم ہے کہ یہ دونوں چیزیں رات کو مٹی کے پیالے میں پانی ڈال کر بھگودیں‘ صبح نہار منہ دھو کر باداموں کا اوپر والا باریک چھلکا اتار کر کھالیں‘ پھر ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔ اگر سردیوں کا موسم ہے تو ان دونوں چیزوں کو رات کے وقت بھگونے کی ضرورت نہیں بس صبح نہار منہ کھالیں۔ ان شاء اللہ عینک کا نمبر مزید نہیں بڑھے گا۔ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ دماغی‘ اعصابی کمزوری کا بھی بہترین علاج ہے۔نیند کیلئے:اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾سونے سے پہلے صرف تین مرتبہ پڑھیں‘ ہر قسم کے تفکرات سے بے نیاز ہوکر دائیں کروٹ لیٹ کر سوجائیں۔ (محمد نصیرشاہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 964 reviews.