Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام کی تبلیغ میں جنات کا کردار

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر رضی اللہ عنہ ہوتے۔ عمر رضی اللہ عنہٗ محدثِ امت ہیں:ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے بغض رکھا‘ اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے عمر رضی اللہ عنہٗ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور عرفات کی شام کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر عام طور سے فخر کیا لیکن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پر خاص طور سے فخر کیا اور اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھی بھیجا اس کی امت میں ایک محدث ضرور پیدا کیا اور اگر میری امت میں کوئی محدث ہوگا تو وہ عمر ہوں گے‘‘۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوچھا: ’’یارسول اللہ ﷺ! محدث کون ہوتا ہے؟ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس کی زبان پر فرشتے بات کرتے ہیں۔‘‘ (حیاۃ الصحابہ(591/3)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اعمال خیر میں رغبت :ایک مرتبہ حضور انورﷺنے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: ”آج جنازہ میں کس نے شرکت کی ہے؟“حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں آج جنازہ میں شریک ہوا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: آج مریض کی تیمارداری کس نے کی ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا آج میں نے مریض کی تیمارداری کی ہے۔حضور ﷺ نے پھر استفسار کیا: آج صدقہ کس نے دیا ہے؟حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا آج میں نے صدقہ دیا ہے۔آپﷺ نے پوچھا آج روزہ کس نے رکھا ہے؟حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا آج میں نے روزہ رکھا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اعمال خیر کے اس شغف کو دیکھ کر حضور ْﷺ نے فرمایا ”عمر رضی اللہ عنہ کیلئے جنت واجب ہوگئی‘ عمر رضی اللہ عنہ کیلئے جنت واجب ہوگئی۔
ایک جن کا انوکھا واقعہ: ایک دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک آدمی گزرا۔ کسی نے پوچھا اے امیر المومنین! کیا آپ اس گزرنے والے کو جانتے ہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا یہ حضرت سواد بن قارب رضی اللہ عنہ ہیں جنہیں ان کے پاس آنے والے جن نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خبر دی تھی۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پیغام دے کر انہیں بلایا اور فرمایا کہ کیا آپ سواد بن قارب ہیں؟ انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تم زمانہ جاہلیت میںکہانت کا کام کرتے تھے؟ اس پر حضرت سواد رضی اللہ عنہ کو غصہ آگیا اور کہا امیر المومنین! جب سے میں مسلمان ہوا ہوں کبھی کسی نے میرے منہ پر ایسی بات نہیں کی۔ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا سبحان اللہ! ہم تو جاہلیت میں شرک پر تھے اور یہ شرک تمہاری کہانت سے زیادہ برا تھا۔ تمہارے تابع جن نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی جو خبر دی تھی وہ مجھے بتائو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فرمائش پر حضرت سواد رضی اللہ عنہ نے اپنا تفصیلی واقعہ سناتے ہوئے عرض کیا: اے امیر المومنین رضی اللہ عنہ ! ایک رات میں لیٹا ہوا تھا اور بیداری اور نیند کی درمیانی حالت میں تھا‘ میرا جن میرے پاس آیا اورمجھے پائوں مار کر کہا”اے سواد بن قارب! اٹھ اور میری بات غور سے سن! اگر تیرے اندر عقل ہے تو تو سمجھ لے کہ (قریش کی شاخ) لُوی بن غالب میں ایک رسول مبعوث ہوا ہے جو اللہ کی اور اس کی عبادت کی دعوت دیتا ہے۔ مجھے اس بات پر تعجب ہوا کہ جنات حق کو تلاش کررہے ہیں اور سفید اونٹوںپر کجاوے باندھ کر ہر طرف کا سفر کررہے ہیں‘ یہ سب ہدایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا تم سفر کرکے اس ہستی کے پاس جائو جو بنی ہاشم میں چیدہ اورعمدہ ہیں اور ہدایت میں پہل کرنے والا دیر کرنے والے کی طرح نہیں ہوگا بلکہ اس سے افضل ہوگا۔ میں نے اس جن سے کہا مجھے سونے دو ‘مجھے شام سے بہت نیند آرہی ہے۔ اگلی رات وہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے پائوں مار کر پھر گزشتہ رات والی ساری بات بتائی۔ اسی طرح مسلسل تین راتیں وہ جن مجھے آکر بتاتا رہا۔ چنانچہ میں اٹھا اور میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے میرے دل کو جانچ لیا ہے
یعنی جن کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے اور میں اونٹنی پر سوار ہوکر چل دیا پھر میںمدینہ آیا تو وہاں حضورﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم میں تشریف فرما تھے میں نے قریب جاکر عرض کیا میری درخواست بھی سن لیں آپ ﷺ نے فرمایا ”کہو“ میں نے یہ اشعار پڑھے۔ ترجمہ: ”ابتدائی رات کا کچھ حصہ گزر جانے کے بعد اور میرے کچھ سو لینے کے بعد مجھے سرگوشی کرنے والا جن میرے پاس تین رات آتا رہا اور جہاں تک میں نے اسے آزمایا وہ جھوٹا نہیں تھا وہ ہر رات مجھ سے یہی کہتا کہ تمہارے پاس ایک رسول صلی اللہ علیہ وسلم آیا ہے جو قبیلہ لوی بن غالب سے ہے۔ اس پر میں نے سفر کی مکمل تیاری کرلی اور تیز رفتار والی اونٹنی مجھے لے کر ہموار اور وسیع میدانوں میں چلتی رہی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی چیز عبادت کے لائق نہیں ہے اور آپ ہر بات کے بارے میں قابل اعتماد ہیں اور اے قابل احترام اور پاکیزہ لوگوں کے بیٹے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تک پہنچنے کیلئے تمام رسولوں میں سب سے زیادہ قریبی وسیلہ ہیں۔ اے روئے زمین پر چلنے والے سب سے اچھے انسان! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ان تمام اعمال کا حکم فرمائیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اللہ کی طرف آرہے ہیں۔ ہم ان اعمال کو ضرور کریں گے چاہے ان اعمال کی محنت میں ہمارے بال سفید ہوجائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن کے لیے میرے سفارشی بن جائیں جس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور سفارشی سواد بن قارب کے کام نہیں آسکتا۔“ میرے یہ اشعار سن کر حضور ﷺ اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین بہت زیادہ خوش ہوئے اور ان سب کے چہروں سے خوشی عیاں ہونے لگی۔ یہ قصہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت سواد رضی اللہ عنہ سے لپٹ گئے اور فرمایا ”میری دلی خواہش تھی کہ میں تم سے یہ ساراقصہ سنوں۔کیا اب بھی وہ جن تمہارے پاس آتا ہے؟ حضرت سواد رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب سے میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا ہے وہ نہیں آیا اور اس جن کی جگہ اللہ کی کتاب نعم البدل ہے۔
پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: ہم ایک دن قریش کے ایک قبیلہ ’’آل ذریح‘‘ میں تھے انہوں نے اپنا بچھڑا ذبح کیا‘ قصاب اس کاگوشت بنا رہا تھا کہ اتنے میں ہم سب نے بچھڑے کے پیٹ میں سے آواز سنی اور بولنے والی کوئی چیز ہمیں نظر نہیں آرہی تھی وہ یہ کہہ رہا تھا، اے آل ذریح یہ کامیابی والا کام ہے ۔ ایک اورپکارنے والا فصیح زبان میں یہ اعلان کررہا تھا کہ ’’وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 947 reviews.