Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

یہ صفحہ صرف خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔ چہرے کی چھائیاں کیسے دور کی جائیں؟ میں لیبیا میں رہتی ہو ں، میرے چہرے پر چھا ئیاں پڑ گئی ہیں۔ بچو ں کی پیدائش کے بعد چہرے پر دانے نکلتے ہیں وہ داغ چھوڑ جا تے ہیں۔ میری جلد بہت حساس ہے۔ میرے لیے کوئی آسان سی دوا بتائیے۔ میرے شوہر کے سر کے بال بہت گر رہے ہیں۔ درمیان سے صاف ہو گئے ہیں، زیتون کا تیل لگاتے ہیں ان کے لے بھی مشورہ دیجئے۔ امریکہ کی بنی ہوئی دوا امیڈیا کے بارے میں بتائیے۔ مہر بانی ہو گی۔ ( س۔لیبیا بہن !آپ کا مفصل خط میرے سامنے ہے۔ مشورے پسند کرنے کا شکریہ۔ گھیکوارآپ استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے لگانے سے کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ جلد میں چکنا ئی ہو تب چہرے پر دانے نکلتے ہیں۔ آپ صرف دہی تھوڑا سالگا کر دیکھئے۔ اس میں کچھ نہ ملائیے۔ مصفی خون دوران وہا ں تو ملے گی نہیں۔ آپ کسی سے بہی دانہ منگا کر رکھئے۔ چھوٹے بیج ہیں۔ تین چار گرام بہی دانہ آدھے گلا س پانی میں رات کو بھگو کر صبح کانٹے سے پھینٹ لیجئے۔ گاڑھا لعا ب بن جائے گا۔ دو تین ہفتے صبح یہ پی کر دیکھئے۔ کریم استعمال نہ کیجئے۔ حساس جلد کے لیے بیسن سے منہ دھونا بہتر ہوتا ہے۔ دہی، گھیکوار سے چہرہ ٹھیک رہتا ہے یہ بے ضرر چیزیں ہیں۔ آپ نے گولیو ں کے بار ے میں لکھا ہے۔ امریکہ کی بنی ہوئی گو لیا ں ہیں۔ ابھی تک مجھے ان کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد پتہ چلے گا۔ آپ دیسی چیزیں استعمال کیجئے۔ شہد پینے سے آپ کو خاصافرق پڑے گا گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر آ پ روزانہ صبح پی سکتی ہیں۔ آپ نے اپنے شوہر کے متعلق لکھا ہے۔ ان کے سر میں گنج بڑھتا جا رہا ہے۔ بالو ں کا مسئلہ بڑا پیچیدہ ہے۔ بڑی مشکل سے دوا موافق آتی ہے۔ آپ تھوڑا ساکسٹر ائل منگواکر رکھ لیں۔ وہ ایک بڑے چمچ تیل زیتون میں آدھا چمچ چھوٹا کسٹرائل کا ملا کر چوتھے روز رات کو سرمیں لگا کر سو جا ئیں۔ اپنے شوہر کو سات بادام روزانہ رات کو سونے سے قبل دودھ کے ساتھ کھلائیے۔ استخارہ میں عبقری کی بہت پرانی قاری ہوں۔ میں نے اپنی سہیلی کے کہنے پر ایک استخارہ کیا تھا۔ کوئی آیت تھی، دائیں کروٹ لیٹ کر دائیں ہا تھ دائیں گال کے نیچے رکھ کر اپنا مطلب سوچ کر سونا تھا۔ میں بہت پریشان تھی اپنی شادی کے بارے میں۔ لہٰذا میں نے رب پاک سے پو چھا میری شادی کس سے ہو گی۔ میں نے تین دن عمل کیا۔ تینو ں دن مختلف لڑکے نظر آئے۔ ایک لڑکا ہمارے ہمسائے کا بیٹا تھا۔ وہ تینوں دن نظرآیا، مگر وہ لو گ ا میر ہیں اور ہمارا ان کا جوڑ نہیں۔ اس دن کے بعد سے میرا جو رشتہ آیا وہ ہوا نہیں۔ میرے دل میں یہ بات پختہ ہے کہ شادی اسی لڑکے سے ہو گی۔ مجھ سے کم عمر والی لڑکیا ں بیا ہی جا چکی ہیں۔ جبکہ میں سو چتی ہوں کہ شاید عرب اچھا کرتے تھے جو لڑکیو ں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیتے تھے۔ رشتہ داروں کے طعنے، سہیلیو ں کی باتیں، ماں باپ کی ما یو سی او رپریشانی دیکھ کر میرا دل پھٹنے لگتا ہے۔ آپ مجھے مشورہ دیجئے میں کیاکروں؟(علیحہ محسن ٭ علیحہ بی بی!آپ کا چار صفحو ں کا خط ملا۔ استخارہ کر نا چاہیے‘ مگر آپ کے دو چار رشتے سامنے ہوتے تو ان کا نام لے کر دعا کرتیں۔ حضرت جا برؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں دعائے استخارہ اس طرح سکھا تے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھا یا کر تے تھے۔ چنانچہ جب کوئی مشکل پیش آئے اور صحیح پہلو معلوم کرنا چاہیں تو اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرنا چاہیے۔ کسی وقت مکروہ اوقات چھوڑ کر دو نفل پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد قل یا ایھا الکفرون اور دوسری میں قل ھو اللّٰہ احد پڑھیں۔ اس کا ترجمہ ہے : اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے علم کے صدقے خیر چاہتا ہوں اور تیری قدرت سے توانائی طلب کرتا ہو ں اور تجھ سے تیرا فضل عظیم مانگتا ہو ں اس لیے کہ تو قادر ہے اور مجھے قدرت نہیں۔ تو جا نتا ہے مجھے علم نہیں اور توپو شیدہ باتوں کو جا نتا ہے مجھے علم نہیں اور تو تمام پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ اے اللہ ! اگر تیرے علم میں یہ کا م دین و دنیا کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے اور انجام کے اعتبار کے لحا ظ سے میرے لیے بہتر ہے تو اسے میرے لیے مقدر فرما۔ میر ے لیے آسان بنا دے اور میرے لیے مبار ک کر دے۔ اگر تیرے علم میں یہ کام دین و دنیا کے لحاظ سے یا انجام کے اعتبار کے لحاظ سے میرے لیے برا ہے۔ تو اس کا م کو مجھ سے دور رکھ اور مجھے اس سے باز رکھ۔ اور میرے لیے خیر مقدر فرما۔ جہا ں بھی ہو پھر اس پر مجھے مطمئن اور راضی کر دے۔ یہ دعا قرآنی اور مسنون دعاﺅں میں صفحہ 153 پر ہے۔ اس کتا بچے میں قرآنی دعائیں مستند ہیں۔ آپ نے جو استخارہ کیا وہ پتہ نہیں کیا پڑھا تھا۔ آپ نماز پابندی سے پڑھا کیجئے۔ مایوس ہونا کفر ہے۔ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے۔ آپ پریشان نہ ہو ں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھئے انشاءاللہ اسی میں آپ کی بہتری ہے۔ شہد جم گیا ہے میں نے گا ﺅ ں سے شہد منگوایا تھا۔ شربت کی بو تلو ں میں شہد ہے اور وہ جم گیا ہے۔ بوتل کا منہ تنگ ہے اس کو کس طر ح نکا لو ں۔ مشورہ دیجئے۔ ( ریحانہ۔ عنبرین ریحانہ بی بی !آپ ایک برتن میں پانی خوب گرم کیجئے، جب ابلنے لگے تو چولہا بند کر کے آپ شہد کی بوتلیں گرم پانی میں رکھ دیں۔ ان کا ڈھکنا اتار دیں۔ تھوڑی دیر میں شہد پگھل جا ئے گا۔ پھر آپ اسے کھلے منہ کی شیشی میں ڈال لیجئے۔ شہد کو براہ راست گرم نہیں کرنا چاہیے بلکہ گرم پانی کے برتن میں رکھنا چاہیے۔ شہد میں موم کی آمیزش زیا دہ ہو تو مو ٹی ململ کے کپڑے میں چھان لیجئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 8 reviews.