Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امتحان میں کامیابی کیلئے درود شریف (ع ، م، چوہدری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

درود حفاظت

جو شخص عبادت الٰہی میں مشغول ہوتا ہے تو اس پر فتنے اور آزمائشیں بکثرت وارد ہوتی ہیں۔ اس درود پاک کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ اس کے ورد کرنے سے کوئی فتنہ اور مشکل نہیں آتی۔ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ جب بھی ذکر کرنے کیلئے بیٹھا جائے تو پہلے ایک مرتبہ درود شریف پڑھ لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدِ مَا اَحَاطَ بِہ عِلمُکَ وَجَرٰی بِہ قَلمُکَ وَسَبَقَت بِہ مَشِیئَتُکَ وَصَلَّت عَلَیہِ مَلٰٓئِکَتُکَ صَلٰوةً دَائِمَةً م بِدَوَامِکَ بَاقِیَةً بِفَضلِکَ وَاِحسَانِکَ اِلٰی اَبَدِ الاَبَدِ اَبَدًا لَا نِھَایَةَ لِاَبَدِ یَّتِہ وَلَا فَنَآئَ لِدَیمُو مِیَّتِہ۔

 

یہ درود شریف 313 مرتبہ پڑھیے

1963ءکو جناب مولانا شبیراحمد صاحب رحمانی (خطیب جامع مسجد پاکستان کوارٹر کراچی) حج بیت اللہ شریف کو تشریف لے گئے۔

وہ حطیم میں سورہے تھے کہ زیارت باسعادت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوئے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مولوی صاحب آپ نے اپنے لیے تو دعائیں مانگ لیں‘ لیکن اپنے حلقہ کیلئے کوئی تحفہ نہیں لیا۔ یہ ہماری طرف سے حلقہ کیلئے تحفہ لے جاو۔ وہ یہ درود شریف پڑھیں۔

صَلِّ وَسَلِّم یَااَللّٰہ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہ

مولوی صاحب نے پوچھا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کتنی مرتبہ پڑھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا 313مرتبہ پڑھیں۔ سبحان اللہ۔

 

صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا درود شریف

1970ءمیں ایک جن صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسمی محمد یوسف ذوالقرنین جو ابھی زندہ ہیں نے ایک محفل میں فرمایا کہ اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اس درود شریف کا ورد کیا کرتے تھے جسے درود نوریہ کہا جاتا ہے۔

وہ درود شریف یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ صَلٰوةً لِتَکُونَ وَسِیلَةً لِنِجَاتِنَا وَسَکِینَةً لِاَروَاحِنَا وَنُورًا وَشِفَائً لِّقُلُوبِنَا۔

 

ہرمقصد کے حاصل کرنے کیلئے درود شریف

ہر مقصد حاصل کرنے‘ ہر مشکل آسان کرنے اور ہر بیماری سے شفاءکیلئے اس درود کا ورد اکسیر ہے۔ روزانہ سونے سے پہلے اور صبح بعد نماز فجر 110 مرتبہ پڑھ کر بوسیلہ سرکار مدینہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دعامانگیں۔ انشاءاللہ آپ کی دعا پوری ہوگی۔ وہ درودپاک یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ اِبرَاھِیمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَّجِیدً۔

 

بھٹکے شوہر کی واپسی

اگر کسی کا خاوند بری عادات کا شکار ہوکر راہ راست پر نہ آتا ہو۔ اپنی بیوی سے بدتمیزی کرتا ہو اور اس کو مارتا پیٹتا ہو اور زبان درازی بھی کرتا ہو جس کی وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہو اور ٹینشن کی سی کیفیت طاری رہتی ہو تو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد فائدہ مند‘ نفع بخش اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

اس مقصد کیلئے گیارہ مرتبہ درود ہزارہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور ہر روز خاوند کو پلائے۔ اس کی بُری عادات چھوٹ جائیں گی اور نیکی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ بگڑے ہوئوں کو راہ راست پر لانے کیلئے درود ہزارہ بہت جلد اثر دکھاتا ہے۔ درود پاک ہزارہ یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ م بَعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ مِّائَةَ اَلفِ اَلفِ مَرَّةٍ وَّبَارِک وَسَلِّم۔

 

امتحان میں کامیابی کیلئے

طالب علموں اور دوسرے حضرات جو کسی امتحان میں کامیابی کے خواہش مند ہوں‘ ان کیلئے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے۔ اس مقصد کیلئے اسے چاہیے کہ وہ امتحانات کے آغاز سے چند دن قبل درود پاک ہزارہ اس طرح پڑھنا شروع کرے کہ عصر کی نماز اور مغرب کی نماز کے درمیانی وقفہ میں باوضو حالت میں قبلہ رو ہوکر بیٹھے اور بسم اللہ شریف کے ساتھ اکتالیس مرتبہ درود پاک ہزارہ پڑھے اور چالیس یوم تک بلاناغہ پڑھے۔

جن دنوں میں امتحان ہورہے ہوں‘ ان دنوں میں بھی ناغہ نہ کرے پڑھتا رہے۔ امتحان جب ختم ہوجائیں تو پھر بھی پڑھے یعنی جس دن سے شروع کرے اسی دن سے لے کر چالیس دن تک بلاناغہ پڑھے۔ انشاءاللہ درود ہزارہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ امتحانات میں کامیابی سے نوازے گا۔ ہر روز درود پاک پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے امتحان میں کامیابی کی دعا مانگے۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔ درود ہزارہ یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ م بَعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ مِّائَةَ اَلفِ اَلفِ مَرَّةٍ وَّبَارِک وَسَلِّم۔

 

جس کو بھول جانے کی شکایت ہو

جس کو بھول جانے کی شکایت ہو اسے چاہیے کہ وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد 99 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک مارے۔ چند یوم کے عمل سے ہی اس کی دماغی حالت بہتر ہوجائے گی۔ حافظہ قوی ہوجائے گا اور بھول جانے کی عادت رفتہ رفتہ ختم ہوجائے گی۔ انشاءاللہ

(کوئی سا بھی درود شریف پڑھاجاسکتا ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 718 reviews.