Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

میں اپنے بیٹے کو طارق کیوں کہتا ہوں!
قارئین! یہ غالباً 2009ء تھا‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم مظفرگڑھ تشریف لائے تھے‘ میرا کزن جو عرصہ پانچ سال سے بے اولاد تھا‘ کافی ڈاکٹروں‘ حکیموں کے علاج کروا چکا تھا‘ حضرت حکیم صاحب کے پاس آیا جب وہ اپنا مرض حضرت حکیم صاحب کو بتانے لگا تو انہوں نے فرمایا کہ تم خاموش رہو‘ تمہارا مرض اور مسئلہ میں بتاتا ہوں اور واقعی حضرت حکیم صاحب نے اس کے مرض کی سوفیصد صحیح تشخیص کی۔ ڈاکٹروں نے اسے کہا تھا کہ تمہارے جراثیم کمزور ہیں‘ڈاکٹروں کے کیپسول وغیرہ لے کر کھارہا تھا حکیم صاحب نے اسے شہد اور پیاز والا علاج بتایا اور کچھ پرہیز بھی بتائے۔ تین کورس کا علاج تھا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ابھی دو کورس مکمل ہوئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کردیا۔ اب ماشاء اللہ ان کے ہاں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ دوا کےساتھ ساتھ انہوں نے دعا کا سہارا بھی لیا ہے۔ ان کی بیگم انمول خزانہ اور دیگر دعائیں بھی پڑھتی رہی تھیں۔ اللہ نے مہربانی کی اور حکیم صاحب نے علاج کیا۔ اب وہ سب کو حضرت حکیم صاحب کا پتہ بتاتے ہیں اور عقیدت کے طور پر بیٹے کو ’’طارق‘‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔ صبح وشام حضرت حکیم صاحب کو دعائیں دیتے ہیں۔نسخہ یہ ہے ھوالشافی: سبزی منڈی سے جاکر سفید پیاز جتنا مل جائے لے کر اس کا رس نکال لیں۔بعد میں دو چمچ شہد اور دو چمچ پیاز کا پانی مکس کرکے دن میں صرف ایک مرتبہ پئیں۔(محمدفاران ارشد بھٹی‘ مظفرگڑھ)
یارسول اللہﷺ !سلام لیجئے! آپ کے مہمان آئے ہیں
یہ جولائی 2010ء کی ایک یادگار سہ پہر کا ذکر ہے۔ نبی کریم ﷺ کے روضہ اطہر عالی شان میں حاضری کی سعادت اللہ رب العزت نے ہمیں عطا فرمائی۔جولائی کا مہینہ تھا اور میں‘ میرے شوہر ‘ بیٹا ‘ بہو‘ ا ن کے دو بچے ریاض سے (سعودی عرب) مدینہ منورہ کی سوہنی دھرتی پرجانے کیلئے روانہ ہوئے‘ اپنی گاڑی میں ہمیں تقریباً آٹھ گھنٹے لگے‘ اتنی لمبی مسافت سے بچے بہت زیادہ گھبرا گئے بلکہ رونے لگے تھے۔ جب ہم مسجد نبوی ﷺ کی پرنور گلیوں میں پہنچے تو ہم سب نے درود پاک پڑھا ۔ میرے شوہر نے اونچی آواز میں کہا: ’’یارسول اللہ ﷺ آپﷺ کے مہمان آن پہنچے ہیں ہمارا سلام قبول کیجئے‘‘میرے بیٹے نے گاڑی سٹارٹ کی کہ پہلے رہنے کی جگہ سامان رکھ آتے ہیں‘ اتنے میں ایک عربی نے گاڑی کو ہاتھ سے روکا اور شیشہ کھولنے پر چار چھوٹے چھوٹے ٹرے ہمیںپکڑا دئیے ان میں دو گرم تل والے نان (جو ایسے تھے کہ ابھی تندور سے نکالے ہوں)‘ چھوٹے ڈبے دہی کے اور بہترین کھجوروں کے پیکٹ تھے۔ بچے تو بچے ہم بڑے بھی گاڑی میں ہی کھانے لگے‘ ان کاذائقہ اس قدر اچھا تھا کہ بتایا نہیں جاسکتا۔ بچوں کو ہم نے کہا یہ حضور نبی کریم ﷺ نے آپ کیلئے بھیجا ہے۔ تو وہ بہت خوش اور ہم حیران ہوئے ۔ آج بھی وہ لمحہ یاد آتا ہے بے اختیار آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آتے ہیں۔ (مسز نگہت ارشاد‘ لاہور)
میرے آزمودہ روحانی ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے اپنے ذاتی آزمودہ ور تجربہ شدہ روحانی ٹوٹکے لے کر حاضر خدمت ہوں۔ہر مشکل کے حل کیلئے:ہر مشکل اور مہم کیلئے پہلے وضو کرکے قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیںاور دس مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔پھر 360 مرتبہ لا ملجا ولا منجا من اللہ الا الیہ۔ پھر 360 مرتبہ سورۂ الم نشرح ۔ پھر 360 مرتبہ لا ملجا ولا منجا من اللہ الا الیہ۔ پھر 10 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اپنی حاجت اللہ پاک سے مانگیں۔ انشاء اللہ اسی وقت دعا قبول ہوگی۔ میں نے یہ عمل کئی مرتبہ کیا اور فوراً اللہ پاک نے میری حاجت قبول فرمائی۔ یہ عمل حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی کتاب ’’بدترین پریشانیوں کیلئے لاجواب وظائف‘‘ میں موجود ہےجو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے منگوائی تھی۔
قضائے حاجات کیلئے آزمودہ عمل: یہ نہایت مجرب اور بارہا کاآزمودہ عمل ہے۔ بڑی سے بڑی مشکل کیلئے دو نفل قضائے حاجت پڑھ کر 152 مرتبہ سورۂ الم نشرح اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ لیں۔ انشاء اللہ ہر مشکل آسان اور ہر حاجت پوری ہوگی۔ مالی مشکلات کیلئے چاشت کےوقت پڑھنااور دیگر مسائل ومشکلات کیلئے نماز مغرب کے بعد پڑھنا افضل ہوگا وگرنہ کسی وقت بھی نوافل پڑھے جاسکتےہیں ۔ اگر تین دن متواتر کرلیں تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔انشاء اللہ یقین سےکرنے والے کو یہ عمل کبھی مایوس نہیں کرتا۔ تجربہ شدہ ہے۔ہر بڑی سے بڑی مشکل کے حل کیلئے: اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ درمیان میں پانچ سو مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھیں۔ تین دن تک اگر کچھ لوگ مل کر ختم کی صورت میں ہر فرد الگ الگ پانچ سو مرتبہ پڑھے تو فوراً کام بنتا ہے۔ اس عمل سےبہت اجڑے گھر آباد ہوئے‘ میرا خود کا آزمودہ ہے۔ (سید نورعالم شاہ‘ شویکی شریف)
اپنا گھر پانے کا آسان گُر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک سال پہلے میری بہن جو کہ کراچی میں مقیم ہیں انہیں جنون کی حد تک جوش اٹھا کہ میں نے اپنا گھر لینا ہے۔ میں آپ کے درس سن کر کوشش کرتی ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہوسکے میں دوسروں کو آپ کے درس سے ملے انمول موتی دیتی ہوںاور اس کو اپنے لیے سعادت سمجھتی ہوں۔ ایک مرتبہ درس میں آپ نے یہ وظیفہ سنایا یامسبب الاسباب سبب الاخیر۔ تو جاکرمکمل عمل فوٹوسٹیٹ کروا کربہن کو کراچی بھیج دیا اور انہوں نے خوب شدت دل کے ساتھ صرف گیارہ دن پڑھا۔ صدقے جاؤں اس مولا کریم کے جب کسی کا کام بن جاتا ہے تو عبقری کیلئے دلی خوشی سے دعائیں نکلتی ہیں‘ آپ کی نسلوں کیلئے آپ زندگی‘ صحت کیلئے۔ پندرہ دن کے اندر اندر ان کے گھر کا سبب بنا اور انہوں نےگھر لے بھی لیا۔ وہ خود حیران کہ اللہ نے ان کی دعا اتنی جلدی قبول کرلی اور اپنا گھر لے لیا۔ اللہ مجھے بھی قبول کرے۔ (ثمینہ طارق‘ لاہور)
میرے تین ٹوٹکے قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ڈاک سے آپ کی طرف سےایک صفحہ ملا جس کا نام ’’عبقری کا پیغام قارئین کے نام‘‘ ہے اس صفحہ میں آپ نے لکھا ہے کہ اپنا کوئی تجربہ‘ کوئی نسخہ‘ کوئی ٹوٹکہ یا کوئی عمل لکھ دیں۔ میں آپ کے اس حکم کی تابعداری کرتے ہوئے تین عدد ٹوٹکے لکھ رہا ہوں جو کہ مجھے مختلف کتب و رسائل سے ملے ۔ امید ہے میرے ان ٹوٹکوں سے قارئین بھرپور استفادہ حاصل کریں گے اور میرے لیے یہ ٹوٹکے صدقہ جاریہ بنیں گے۔خواتین کیلئے چہرے کی چھائیاں دور کرنے کا ٹوٹکہ: جن خواتین کےچہروں پر چھائیاں ہیں وہ پریشان نہ ہوں‘ ایک آسان سا ٹوٹکہ ہے مٹی کے پیالہ میں ایک چمچہ بالائی اور تین باداموں کی گریاں پیس کر مرکب بنالیں۔ چہرے پر رات کو سونے سے قبل لیپ کریں‘ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ کالے پیروں کو صاف کرنے کا نسخہ: جن عورتوں کے پاؤں کالے ہوں وہ ایمونیا اور بلیچنگ پاؤڈر ملا کر پیروں پر لیپ کریں اور آدھے گھنٹے کے بعد پاؤں دھولیں‘ اس عمل سے آپ کے پاؤں کی رنگت صاف ہوجائے گی۔(نوٹ: یہ ٹوٹکہ صرف پاؤں کیلئے ہے)۔کھٹا دہی میٹھا کرنا: ایک برتن میں ململ کا کپڑا بچھا کر کھٹا دہی اس میں ڈال دیں پھر کپڑا اٹھا کر دہی ہلکا ہلکا دباتے جائیں جب دہی کاکھٹا پانی نکل جائے تو کسی برتن میں نکال لیں۔ اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں اور چمچ سے ہلائیں دہی پھر سے میٹھا ہوجائے گا۔ (محمد ارسلان زاہد‘ ساہیوال)
قد بڑھانے کیلئے قارئین کے چند آزمودہ نسخہ جات
1۔پنڈلیوں پر زور ڈالنے سے قد بڑھتا ہے۔ میر ا آزمودہ ہے‘ اونچی ایڑھی کرکے چلنے سے یا اس سے ملتی جلتی کوئی بھی ورزش کرنے سے بھی قد بڑھتا ہے۔ ایک ایکسائز بہت زبردست ہے کہ صبح اپنے دونوں ہاتھوں سے کمر کو پکڑ کر اپنے جسم کے اوپر والے حصے کو پیچھے کی طرف جھکائیں۔ ایڑیاں کھڑی کرتے ہوئے ۔ بہترین ایکسزسائز ہے۔ جتنی دفعہ ممکن ہو دن میں کریں۔ (عرفان سید)۔2۔سورۂ والتین کی آیت نمبر پانچ 121 مرتبہ پڑھ کر سیب کے مربہ پر دم کرناہے۔ چالیس دن کھانے سے قد بڑھ جاتا ہے، اول و آخر درود شریف لازمی پڑھیں۔ (محمد اسحاق ساقی)۔3۔قد بڑھانے کیلئے رات کو سوتے ہوئے ٹانگیں موڑ کر نہ سوئیں‘ بلکہ لمبی کرکے سوئیں‘ اس طرح سونے سے قد بڑھتا ہے۔ (سبحان خان)۔4۔قد بڑھانے کیلئے لٹکنا بہترین ورزش ہے۔(مظہرمنیر)۔4۔روزانہ ناشتے میں ساگو دانہ استعمال کریں۔ سردی کے موسم میں ساگودانہ پکاتے وقت دو عدد منقیٰ شامل کرلیں اور اگر گرمی کا موسم ہو تو الائچی اور مصری شامل کریں۔ لٹکنا بہت ضروری ہے۔ روزانہ کچھ دیر دوڑ لگانا، شام کے وقت زیادہ بہتر ہے۔ کم بیٹھنا اور بیٹھنے کے انداز کو درست رکھنے سے بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ ہفتہ وار کھیل کو ضرور وقت دیں۔ مثلاً باسکٹ بال، بیٹ منٹن وغیرہ۔ مجھے ان چیزوں سے بہت فائدہ ہوا اور تیزی سے قد بڑھا۔ (رافعہ حسین)۔5۔قد بڑھانے کیلئے بہترین فارمولہ: مروارید 60 گرام۔ کشتہ فولاد 30 گرام۔ مروارید کو ہاف لیٹر عرق گلاب میں کھرل کریں، جب عرق ختم ہوجائےتو خشک ہونے کے بعد کشتہ فولاد مکس کرلیں۔ خوراک: سفید چنے کے دانے برابر صبح وشام 20 گرام مکھن میں مکس کرکے کھائیں۔ انشاء اللہ سات ہفتوں میں بہت اچھے رزلٹ ملیں گے۔ (ج،ر)
میاں بیوی کی محبت کیلئے آزمودہ وظیفہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ماما اور باباکا جب بھی موڈ بگڑے میں سات بار الم نشرح پڑھ کر نمک پر دم کردیتی ہوں وہ نمک گھر میں استعمال ہوتا رہتا کبھی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اس کے علاوہ یَالَطِیْفُ کی ایک تسبیح بھی اس کام میں نہایت آزمودہ ہے۔اس کے علاوہ جب بھی میراکوئی سلیبس کے حوالے مسئلہ ہوجائے تو ماما سر پر ہاتھ رکھ کر سورۂ الم نشرح۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ اور رب زدنی علما پڑھ کردم کردیتی ہیں میرا پڑھائی کے حوالے سے مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔(م۔ح)
میاں بیوی کی محبت کیلئے: درج ذیل وظیفہ میری والدہ کا بہت زیادہ آزمودہ ہے۔ قرآن پاک کی آیت والذین امنو اشد حب للہ۔ اول و آخر درود پاک تین مرتبہ پڑھ کر روزانہ ایک تسبیح یا دیوانہ وار سارا دن کھلا باوضو پاک حالت میں پڑھیں۔ انشاء اللہ زوجین میں بے پناہ محبت پیدا ہوجائے گی۔ بارہاکا آزمودہ ہے۔ (ہ۔ش)
دو انمول خزانے کے کرشمات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے اور آپ اسی طرح لوگوں کیلئے کارخیر کا ذریعہ بنے رہیں۔ عبقری تو عرصہ چار سال سے پڑھ رہی ہوں‘ پر جو دل کی دنیا آپ کے درس سن کر بدلی وہ بتا نہیں سکتی۔ اب تو دل چاہتا ہے کہ کاش کہ دنیا کے سارے کام چھوڑ کر بس اللہ کی یاد میں مگن رہوں۔ میں اپنے ہر ملنے والے کو عبقری پڑھنے کی تلقین کرتی ہوں اور دو انمول خزانہ میں نے خود کتنے لوگوں کو دئیے اور ساتھ میں یقین اور خلوص سے پڑھنے کی التجا کی۔ اب ہمارے گھر میں جو بھی آتا ہے آپ کا سورۂ رحمٰن والا درس سنتا ‘میں ہر ایک کو سورۂ رحمٰن اور سورۂ کوثر پڑھنے کی التجا کرتی ہوں۔ آپ کے درس سے اور کریم کے کرم سے پانچ وقت کی نماز کی پابندی مل گئی اور لاہوتی وضو اور کیا کیا عرض کروں۔میں عبقری رسالے سے دیکھ کر انمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ میرے شوہر مجھے چھوڑ کر جاچکے تھے‘ میں بہت پریشان تھی‘ میں نے انمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ انمول خزانہ پڑھنے سے میرے شوہر کا فون آیا اور وہ حرکتوں پر شرمندہ تھے‘ معافی مانگی‘ میرے والدین کے ساتھ بھی ان کا رویہ ٹھیک ہے‘ اس کے بعد میں نے اور یقین کی طاقت سے پڑھنا شروع کردیا۔ جیسے جیسے میں دو انمول خزانہ پڑھتی ہوں ویسے ویسے میرے مسائل حل ہوتے جارہے ہیں۔ آپ کا ہر درس میرے اندر ایک نئی طاقت پیدا کرتا ہے۔ اللہ کی ذات سے محبت اور نبی کریم ﷺ سے عشق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میں آپ کا درس گھر میںسی ڈیز کےذریعے سنتے ہوں۔ میں آپ کا ہر درس محفوظ کرنا چاہتی ہوں آپ کا ہر درس میری راہ نجات کا ذریعہ ہے میری ایمان کی حفاظت کہ کہیں میں بھٹک نہ جاؤں۔(ناہید‘ چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 033 reviews.