Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف دو اجزاء‘ چند دن اور حسن ایسا کہ آپ خود شرماجائیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

میں نے بازار جاکر نسخہ کے اجزا خرید لیے اور حسب ترتیب بنا کر استعمال شروع کردیا میری حیرت کی انتہا نہ رہی ایک ہفتے کے اندر اندر میرا چہرہ دانوں سےایسا صاف ہوا کہ جیسے مجھے پہلے یہ شکایت تھی ہی نہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے میں طرح طرح کی مہنگی کریم وغیرہ استعمال کرچکا تھا

حسن ایسا کہ آپ خود شرما جائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ آپ سے موبائل پر بات کرنے کا پہلی دفعہ اتفاق ہوا۔ میں اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ موبائل پر آپ نےا یک نسخہ کی بات کی جو میں نے غلطی سے واقعات تو لکھے تھے لیکن نسخہ لکھنا بھول گیا تھا۔ آپ نے مزید واقعات لکھنے کی ہدایت کی۔ ایک واقعہ لکھنے کی جسارت کررہا ہوں۔ راقم کا ایک کولیگ ہے‘ اس کے چہرے پر حد سے زیادہ دانے تھے‘ سارا چہرہ دانوں سے بھرا پڑا تھا‘ وہ کہتا ہے کہ میں آئے روز ایک بازار سے گزرتا تھا۔ ایک دکاندار سےسلام دعا تھی ایک روز حسب معمول بازار سے گزر رہا تھا دکاندار کی نظر میرے چہرے پر پڑی اس نے کہا کہ آپ کے چہرے کو کیا ہوا؟ میں نےکہا آپ کے سامنے ہوں۔ اس نے کہا میں آپ کو ایک نسخہ دیتا ہوں انشاء اللہ آپ ہمیشہ دعائیں دو گے۔ پھر اس نے نسخہ لکھ دیا۔ میں نے بازار جاکر نسخہ کے اجزا خرید لیے اور حسب ترتیب بنا کر استعمال شروع کردیا میری حیرت کی انتہا نہ رہی ایک ہفتے کے اندر اندر میرا چہرہ دانوں سےایسا صاف ہوا کہ جیسے مجھے پہلے یہ شکایت تھی ہی نہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے میں طرح طرح کی مہنگی کریم وغیرہ استعمال کرچکا تھا لیکن فرق نہ پڑا اور اس سستے نسخے سے دنوں میں شفاء پائی۔
جس سے نسخہ حاصل کیا تھا اس دکاندار کے پاس گیا اس کو میں نے ساری بات بتائی اور نسخہ کی تعریف کی۔ اس نے بتایا کہ اس میں حیران کی بات نہیں اللہ کے فضل سے نسخہ مذکورہ ہتھیلی پر سرسوں جما دینے والا نسخہ ہے۔ میں نے کہا آپ کو یہ نسخہ کیسے ملا؟ اس نے کہا کہ مجھے بھی یہی شکایت تھی چونکہ میری بہن راولپنڈی میں رہتی ہے۔ ایک روز میں اپنی بہن کے گھر گیا اس نے یہی نسخہ مجھے بتایا۔ میں نے ناامیدی کی حالت میں مذکورہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا کیونکہ اس سے پہلے میں بھی علاج سے تھک چکا تھا۔ جسے میں نے استعمال شروع کیا۔ مجھے صحت یابی کے آثار آنا شروع ہوگئے اور تقریباً دو تین ہفتوں میں میری تکلیف دور ہوگئی۔ پھر میں نے کئی لوگوں کو بتایا الحمدللہ سب کو شفاء ملی۔ کوئی بندہ ایسا نہیں ملا جس کو اس نسخے سے شفایابی نہ ملی ہو۔ لیجئے اب نسخہ حاضر خدمت ہے۔ ھوالشافی: چاسکو، کچور۔ ترکیب: دونوں اجزاء علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر چھان لیں۔ پیسنے کے بعد دونوں اجزا کو ہم وزن مکس کرلیں۔ یعنی پہلے وزن برابر کرلیں بعد میں دونوں کو مکس کریں۔ ترکیب استعمال: چائے ایک چمچ صبح نہار منہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پرہیز: گرم اور مصالحہ دار اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔
خواتین کی ایک پوشیدہ مشکل کا آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس خواتین کی ایک پوشیدہ مسئلے کا حل ہے‘ کئی خواتین کو اس مشکل کا شکار پایا اور عبقری کا مطالعہ ایک سال سے کررہی ہوں تو اس میں لوگوں کے مسائل پڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ جو نسخہ میرے پاس ہے وہ لکھنا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ماہواری کے دنوں میں کچھ لڑکیوں کو ان کی جلد بہت بہت نازک اور حساس ہونے کی وجہ سے ریشز اور کٹس وغیرہ لگ جاتے ہیں خصوصاً جب باری کے دنوں کے بعد غسل کیا جاتا ہے تو عموماً کریمز اور ہیئر ریموول لوشنز استعمال کرنے کے بعد جلد پر ریشز اور کٹس وغیرہ پڑنے کی وجہ سے بہت تکلیف اور جلن ہوتی ہے تو اس کو دور کرنے کے لیے یعنی اس تکلیف سے بچنے کیلئے ایک ٹوٹکہ ہے جو کہ میرا خود کا بہت بار کا آزمودہ ہے اور میری کافی ملنے والیوں نے بھی آزمایا اور مؤثر پایا ہے۔ جب غسل سے فارغ ہوجائیں ماہواری کے دنوں کے بعد تو بغلوں اور مخصوص جگہوں پر تھوڑا سا پریکلی ہیٹ پاؤڈر اور تھوڑا سا کارن فلور ملا کر مکس کرکے لگائیں پریکلی ہیٹ پاؤڈر چاہے ایک یا دو چٹکیاں زیادہ ہی رکھیں۔ ان دونوں چیزوں یعنی پاؤڈر اور کارن فلور کو ٹشو پیپر یا کسی کاغذ میں ڈال کر مکس کریں اور دن میں تین سے چار بار اور خصوصاً رات کو سوتے وقت ضرور لگا کر سوئیں۔ انشاء اللہ ایک دو دن کے اندر مکمل آرام آجائے گا۔ پاؤڈر صرف پریکلی ہیٹ ہی ہونا چاہیے یہ نسخہ مجھے کسی نے بتایا تھا‘ ہم نے آرام پایا فائدہ پایا تو سوچا کہ اور بہنوں کو بھی فائدہ ہو۔ نامعلوم کتنی بہنیں شرم و حیا کی وجہ سے کسی سے ذکر نہ کرپاتی ہوں اور تکلیف میں ہوں اور اس کے بعد وہ بھی اس تکلیف سے چھٹکارا پاجائیں۔ گزارش ہے کہ بس دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے۔ (ح،ج۔ لاہور)
ہائی بلڈپریشر سے پریشان! خوش ہوجائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری ایک عزیزہ حاملہ تھی اور زچگی کے دن قریب تھے‘ مسئلہ یہ تھا کہ ان کا بلڈپریشر بہت زیادہ ہائی تھا‘ یہاں صدر (کراچی) میں ایک مشہور و معروف ڈاکٹر ہے‘ اس کے زیرعلاج تھی‘ یہ ادویات بدل بدل کر دے رہیں تھیں لیکن ان سے کوئی ذرا برابر بھی فائدہ نہیں ہورہا تھا‘ اسی دوران اتفاق سے میں کراچی آگیا‘ مجھے جب اس صورت حال سے آگاہی ہوئی میں نے انہیں درج ذیل نسخہ استعمال کروایا تو پہلے دن انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوگیا۔ سر کا درد، دل کی بے چینی‘ گھبراہٹ کم ہوگئی‘ آہستہ آہستہ چند ہی دنوں میں ان کا بلڈپریشر نارمل ہوگیا۔ زچگی کے سلسلہ میں جب محترمہ ڈاکٹر کے پاس جانا تھا تو بچی کے ساتھ میں بھی چلا گیا۔ محترمہ ڈاکٹر نے بلڈپریشر چیک کیا تو فرمانے لگیں ماشاء اللہ آج تو آپ کا بلڈپریشر نارمل ہے‘ لگتا اس دفعہ والی گولی آپ کو سوٹ کرگئی ہے۔ اس بچی نے جواب دیا ڈاکٹر صاحب آپ کی دوائی سے تو کوئی فائدہ نہیں آیا‘ یہ میرے بابا ہیں انہوں نے مجھے ایک دیسی دوائی بنا کردی تھی‘ مجھے تو اس سے فائدہ ہوا ہے‘ آپ کی ادویات تو ویسے ہی رکھی ہے۔ یہ سن کر محترمہ ڈاکٹر چونک اٹھی اور کہنے لگیں: بلڈپریشر تو خود مجھے بھی رہتا ہے آپ براہ مہربانی یہ دوائی مجھے بھی دیں‘ اگلے دن چند دنوں کی دوائی اسے لا کردی‘ ہفتہ کے بعد جب دوبارہ جانا ہوا تو وہ اتنی خوش تھیں کہ بیان سے باہر ہے اور اس نے ہماری فیس معاف کردی۔ جب بھی ہمارا ان کے ہاں جانا ہوتا ہے ہمارا بڑا اکرام کرتی ہیں اور اس نسخے کی بڑی تعریف کرتی ہیں۔ وہ شافی نسخہ حاضر خدمت ہے۔ ھوالشافی: ادرک تازہ‘ پودینہ‘ لیموں‘ لہسن ہموزن پانی نکال کر دس دن کسی کھلے برتن میں رکھیں‘ جم جائے گی‘ کالی مرچ برابر گولیاں بنالیں۔ دو دو گولیاں دن میں تین بار پانی سے لیں۔(حکیم عاشق حسین‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 031 reviews.