Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

یکدم گھبراہٹ اور پسینہ: محترم قارئین السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ مجھے دو مسئلے ہیں۔ براہ مہربانی مجھے ان کا مؤثر حل بتائیے۔ مسئلہ نمبر1: میری آنکھوں کا رنگ پیلا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ براہ مہربانی! میرے لیے کوئی بہترین نسخہ بتائیے تاکہ میں اس پیلے پن سے جلدازجلد نجات پاسکوں۔مسئلہ نمبر2: مجھے تقریباً ایک سال سے یکدم گھبراہٹ ہوتی ہے۔ پسینہ آجاتا ہے۔ سخت سردی کے موسم میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ منہ بہت گرم اور سرخ ہوجاتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد پھر سردی لگنا شروع ہوجاتی ہے۔ یہ تکلیف نماز کے دوران اور سوتے وقت زیادہ ہوتی ہے۔(امیرالنساء ‘ اٹک)
جواب:امیرالنساء ! آپ کو درج ذیل دو نسخے بھیج رہی ہوں یقیناً اس سے آپ بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔ آپ صبح کا ناشتہ انگور سے کریں۔ انگور پہلے اچھی طرح پانی سے دھولیں پھر کھائیں جس پانی سے انگور کو دھوئیں پہلے اس پانی کو خوب اچھی طرح جوش دے کر ٹھنڈا کرلیں، غذا میں ٹھنڈی سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مرغی‘ مچھلی حیوانی غذائیں ترک کردیں۔ تین بڑے چمچ خالص شہد، پانچ بڑے چمچ اصلی عرق گلاب سہ آتشہ، ایک گلاس پانی میں حل کرکے قدرے ٹھنڈا کرکے پی لیا کریں۔ دن میں دوبار کافی ہے۔ صبح و شام جوہر شفاء مدینہ تین تین گرام پانی سے پھانک لیا کریں۔ آنکھوں میں خالص عرق گلاب کچھ اس طرح ڈالیں کہ دائیں آنکھ میں تین قطرے اور بائیں آنکھ میں دو قطرے ڈالیں۔دوسرے مسئلے کا حل یہ کہ آپ عمدہ اصلی خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر دار چھ گرام صبح کھائیں۔ کچھ عرصہ کھائیں اور فرق خود دیکھیں۔(عنبرین شاہ‘ لاہور)
بال تیزی سے گررہے: محترم قارئین السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال تیزی سے گررہے ہیں اور زکام کی وجہ سے بال بہت سفید ہورہے ہیں۔ از کر م میرے بالوں کیلئے کوئی آسان گھریلو نسخہ بتائیں کہ میرے سفید بال پھر سے کالے ہوجائیں۔ دوسرا مسئلہ: میری شادی کا ہے کوئی وظیفہ بتائیں کہ جلد سے جلد میری شادی ہوجائے۔ (ط۔ب‘ خوشاب)
جواب:بہن! آپ کو ایک آزمودہ نسخہ بھیج رہا ہوں یقیناً اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ آملہ‘ چھوٹی ہریڑ‘ سیکاکائی‘ ریٹھا‘ بیری کے پتے اور بالچھڑ ہر ایک 12 گرام لے کر 250 ملی گرام پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح اس پانی میں تلوں کا تیل 200 ملی لیٹر ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی نصف رہ جائے تو تیل کو الگ کرکے چھان کر کسی بوتل میں بھرلیں۔ اس تیل کو رات کو ہلکے ہاتھ سے بالوں کی جڑوں میں انگلیوں سے مساج کریں۔(عمران ‘ کراچی) ۔شادی کیلئے: بہن آپ سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات روزانہ 319 مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ عمل کے بعد اللہ سے شادی کیلئے دعا کریں۔ کام ہونے تک عمل جاری رکھیں۔ اس عمل سے بہت سے گھر بس چکے ہیں آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔انتہائی آزمودہ ہے۔ (میمونہ ‘ فیصل آباد)
گھٹنوںمیں درد:قارئین! میری عمر66 سال ہے‘ چند سالوں سے ٹانگوں کے درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں‘ ابتدا میں صرف گھٹنوں میں درد ہوتا تھا بعد میں کمر سے نیچے سیرین سمیت ٹخنوں تک دونوں ٹانگوں کی پچھلی طرف درد ہونےلگا جو تاحال جاری ہے۔ شروع شروع میں درد معمولی تھا اور وقفے وقفے سےہوتا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ اس میں شدت آتی گئی اور اب سرین اور اس سےملحق دونوں رانوں کے پچھلے حصے میں ہمہ وقت درد ہوتا رہتا ہے۔ زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جب چلنے لگتا ہوں تو چند قدم لینے کے بعد دونوں ٹانگیں پیروں کی جانب سے سن ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور چند ہی لمحوں میں پوری ٹانگیں بالکل شل اور بے کارہوجاتی ہیں آگے قدم بڑھانے کےقابل نہیں رہتیں۔ براہ کرم میری ٹانگوں کے علاج کیلئے کوئی تیربہدف دوا جو بندرگوں کو کھول دے۔ (غلام نبی‘ چترال)
جواب:میرے انکل کو بھی اسی طرح کا مسئلہ تھا‘ میں نے ان کو دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’کمردرد کورس‘‘ لاکر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائے۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں فزیو تھراپی بھی کروائی۔ آپ بھی عبقری دواخانہ کا کمردرد کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور فزیو تھراپی ضرور کروائیں تاخیر کی گنجائش نہیں۔(عبدالرحمٰن‘ ملتان)
میرے دو مسئلے: محترم عبقری قارئین السلام علیکم! دو مسئلے لکھ رہی ہوں کسی کے پاس کوئی آزمودہ علاج روحانی یا کوئی ٹوٹکہ ہو تو براہ مہربانی ضرور بتائیں۔ میرا بھانجا جس کی عمر تین سال ہوگئی ہے۔ لیکن ابھی تک وہ بول نہیں رہا ہے۔ تھوڑے تھوڑے الفاظ ادا کرتا ہے لیکن کوئی خاص رسپانس نہیں دیتا۔ ویسے وہ بالکل نارمل ہے۔ وہ بیرون ملک رہتا ہے۔ اس کی ڈاکٹری رپورٹ بالکل ٹھیک ہے کوئی روحانی علاج‘کوئی ٹوٹکہ کچھ بھی ہو تو ضرور بتائیں۔ دوسرا مسئلہ میری کزن کا ہے۔ ان کی عمر 47 سال ہے‘ بچپن سے ہی انہیں پھلبہری (برص) کا مرض ہوگیا تھا۔ بہت پرانا ہے‘ کوئی آزمودہ علاج بتائیں۔ بہت علاج کروایا ہے۔ لیکن کوئی بھی فرق نہیں ہوا۔ بہت پریشان زندگی گزار رہی ہیں۔ (پلوشہ خان‘ آزادکشمیر)
جواب:پلوشہ! بچے کو آپ کچھ عرصہ بطخ کے انڈے کھلائیں‘ روزانہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن ایک انڈا کھلاسکتی ہیں انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں بچہ بولنا شروع کردے گا۔ لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ پھلبہری کیلئے آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے برص پھلبہری کورس منگوائیں اور اعتماد سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت جلدفرق پڑجائے گا۔میں بھی یہی کورس پچھلے آٹھ ماہ سے استعمال کررہی ہوں مجھے 60 فیصد فرق پڑچکا ہے۔اس کے علاوہ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھ کر اپنے برص کے نشانات پر پھونک ماردیا کریں۔(سعدیہ شہزاد‘راولپنڈی)
غیرضروری بال: محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سینے پر غیرضروری بال ہیں پہلےتو چند ایک ہی تھے مگر میںنے تین سےچار مرتبہ ریمو کیے تو زیادہ ہوگئے ہیں‘ براہ مہربانی میرے لیے کوئی ایسی دوائی یا نسخہ تجویز کریں تاکہ میرے یہ بال بالکل ختم ہوجائیں یہ کافی بڑے ہورہے ہیں اور مجھے بہت زیادہ پریشانی ہورہی ہے۔ میں شادی شدہ ہوں اور انتہائی شرمندگی ہوتی ہے۔ میری عمر 18 سال ہے اور قد پانچ فٹ ہے کیا میرا قد بڑھ سکتا ہے۔ براہ مہربانی میرے دونوں مسائل کا حل مجھے ضرور بتائیں۔ (س،ش)
جواب: پنساری سے قسط شیریں باریک پیس کر رکھ لیجئے بال صاف کرنے کے بعد اس سفوف کو اچھی طرح ملئے تاکہ مساموں میں چلا جائے۔ ہر دوسرے روز بال صاف کرکے لگائیے۔ہارمونز کا علاج ضرور کروائیے‘ اس طرح کے مسائل ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ (ڈاکٹر صوبیہ‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 020 reviews.