Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست Part10

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

۔ جادو کا مارا جن اور یاقہار کا ورد: ایک دفعہ کا تذکرہ ہے میں موتی مسجد میں بیٹھاکچھ اعمال کررہا تھا ایک جن تڑپتا سلگتا میرے پاس آکر بیٹھ گیا مصافحہ کیا اور مجھ سے کہنے لگا مجھ پر جنات نے جادو ہے‘ جنات نے مجھے بہت تکلیف دی ہے اور جنات نے میرے گھر کو بیماریوں اور تکلیفوں سے بھردیا۔ مجھے پتہ تھا کہ جنات ایک دوسرے پر بہت زیادہ جادو کرتے ہیں۔ ان کی اس جادو کی وجہ سے میں نے اس کی بات پر توجہ دی۔ جب اس کی بات ختم ہوئی تو میں نے اس سے کہا تم ایسا کرو یاقہار پڑھ، اور پھر میں نے اسے یاقہار کا عمل بتایا کہ کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یاقہار کا عمل تفصیل سے بتانے کے بعد میں نے اسے بتایا کہ یہ بھی کر اورایک اور کام کر غسل کرتے ہوئے دل ہی دل میں یاقہار پڑھ، اس تصور کے ساتھ جادو پر قہر برسا، شریرجنات پر قہر برسا، جادو پر قہر برسا، جادو کے
گندے واروں پر قہر برسا اور جادو کی گندی چیزوں پر قہر برسا۔ جسم پر پانی بہتا جائے اور تو دل ہی دل میں یہ لفظ کہتا جا۔ لیکن کیونکہ غسل خانے میں زبان سے کوئی ذکر نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے اسے کہا کہ غسل خانے میں دل سے پڑھ زبان سے نہ پڑھ۔ کیونکہ شریعت کی بالادستی بہت ضروری ہے۔ زبان بند ہو اور دل چل رہا ہو۔ اس پر توجہ کر۔اس کے علاوہ سارادن آپ یہ ذکر پڑھتے رہیں وضو بے وضو ہر حالت میں پڑھ۔ میں پھر ذکر میں مشغول ہوگیا۔یاقہار سے روحانیت، نورانیت اور برکت: کچھ ہی عرصہ کے بعد مجھے موتی مسجد میں جانا ہوا‘ جاتے ہی وہ جن مجھے ملا، بہت زیادہ خوش تھا،کہنے لگا کہ میں نے چند ماہ ہی یہ عمل کیا تھا اور چند ماہ کے عمل نے مجھے اتنی روحانیت اور نورانیت دی اور اتنی برکت دی اور فضل اور کرم کیا کہ میں آپ کو اپنا تجربہ اور مشاہدہ بتانہیں سکتا۔ پہلے میرے گھر میں ہر پل ہر بندہ بیمار رہتا تھا‘ پریشان رہتا تھا‘ تکلیف میں رہتا تھا‘ میرا گھر دواؤں سے بھرا رہتا تھا وہی دوائی جو پہلے اثر کرتی تھی پھر اثر کرنا چھوڑ دیتی تھی۔ میرے گھر میں ہر پل کوئی نہ کوئی مشکل رہتی تھی۔ آپس میں نفرتیں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔بیماریاں پریشانیاں دکھ غم رہتے تھے۔ کرب‘ درد اور مشکلات رہتی تھیں‘ بے چینی پریشانی رہتی تھی۔ میں انہی مشکلات اور پریشانیوں اور بے چینیوں میں گرا ہوا تھا‘ میں بہت ویران اور پریشان تھا۔ میرے اندر غم تھا‘ کڑھن تھی‘ درد تھا‘ میری روزی بند تھی‘ میرا رزق بند تھا‘ میری صحت بند تھی‘ گھر کا سکون بند تھا۔ جنات نے مجھ پر جادو کیا تھا اور بہت سخت جادو کیا تھا جب سےآپ نے مجھے یہ عمل بتایا اس عمل کے کرنے کے بعد مجھے محسوس ہوا میرے اندر اللہ پاک نے نعمت دی اور مجھے محسوس ہوا کہ آہستہ آہستہ میرا سارا بکھرا ہوا‘ الجھا ہوااور جھکڑا ہواگھرانہ بہتر ہوتا چلا جارہا ہے اور میری کھوئی ہوئی خوشیاں واپس آتی جارہی ہیں اور میرے کھوئے ہوئے منصوبے اور دل کی مرادیں پوری ہورہی ہیں۔ میں بہت مایوسی میں چلا گیا تھا اور واپسی کا راستہ نہیں تھا۔ میرے دکھ ختم ہورہے ہیں‘ میری تکلیفیں ختم ہورہی ہیں۔نوے فیصد سے زیادہ میرے مسائل حل ہوچکے ہیں۔سالہا سال سے میں اس میںجھکڑا ہوا تھا لیکن مجھے منزل نہیں مل رہی تھی مجھے راستہ نہیں ملتا تھا ۔ مجھے مشکل بہت زیادہ تھا ۔ پریشانیاں بہت زیادہ تھیں۔ میرا جادو میری بندشیں ٹوٹ گئیں: جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا میری مشکل ختم ہوگئی‘ میرا جادو ٹوٹ گیا میری بندشیں ٹوٹ گئیں پھر اس نے خود بتایا میری بیوی نے ایک خواب دیکھا اس عمل کے کرتے ہوئے ابھی چند ہفتے ہی یہ عمل کیا تھا کہ میری بیوی نے ایک خواب دیکھا اور خواب میں دیکھا کہ ایک جن ہے‘وہ کہیں ویران کوڑے کے ڈھیر پر ایک کتے کی کھوپڑی اٹھا کر جارہا ہے اور اس کتے کی کھوپڑی کے اس نے صاف کیا، پھر اس نے کہیں سے میری بیوی کے بال چرائے تھے‘ میرا کپڑا چرایا تھا‘ میرے کپڑے کو ٹکڑے کرکے ان بالوں کو میرے بچوں کی کچھ چیزوں کو کتے کی کھوپڑی میں ٹھونسا جو اس کے اندر آسکی بقیہ کو اس کے اوپر لپیٹ دیا اور لپیٹنے کے بعد اس نے اس سب کے اوپر کتے کا پاخانہ ملا۔ کتے کا پاخانہ مل کر جہاں کتوں کا مسکن تھا اور جہاں کتے بیٹھتے‘ سوتے تھے اس مٹی کو کھود کر اس کے اندر اس نے دفن کردیا اور بس جس دن سے دفن کیا اس دن سے ہم سب کی کھوپڑی پھری ہوئی ہے اور ہم سب پریشان ہیں اور ہم سب کو ایک دوسرے سے سخت نفرت ہے‘ سخت عداوت ہے اور ہمارے مسائل بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ کہنے لگے: یہ خواب دیکھا۔ عمل ہم کرتے رہے ‘کرتے رہے‘ کرتے رہے کچھ ہی عرصہ کے بعد پھر میری بیگم نے خواب دیکھا اور وہی خواب میں نے بھی دیکھا کہ کچھ لوگ ہیں جن کے سر کے اوپر سفید عمامے بندھے ہوئے ہیں‘ ان کے خوش نما چہرے ہیں، خوش نما ڈاڑھی ہے، ریشم سا لباس ہے‘ ان کے جسم سے خوشبو آرہی ہے‘ وہ آسمان سے اترے‘ ان کے اترتے ہی کتے چیختے چلاتے بھاگ گئے‘ انہوں نے اس جگہ کو کھودا وہ کھوپڑی نکالی ان کے برتن میں کچھ پانی تھا‘ وہ پانی انہوں نے ڈالا تو وہ سب کچھ دھل گیا، اب واپس وہی کھوپڑی تھی ہمارے بال اور کپڑے اور بچوں کی چیزیں سب ختم ہوگئیں۔ انہوں نے کھوپڑی کو واپس اسی کوڑے کے ڈھیر پرڈالا جہاں سے میرے حاسد اور شریر جنات نے وہ کھوپڑی اٹھائی تھی اور ان کپڑوں کے اوپر وہ پانی ڈالا کہ وہ چیزیں سب پاکیزہ ہوگئیں۔ بس ادھر انہوں نے سب کچھ نکالا ادھر ہمارے گھر میں چین، سکون اور راحت اور خوشیاں اورعزتیں واپس لوٹ آئیں۔ اب ہمارے گھر کا ہر فرد بہت خوش ہوگیا ہے۔ وہ جن بہت خوش تھا اور مجھے سارے مسائل کے بعد سارے مسائل کا حل اور خوشیاں بتارہا تھا اور بہت زیادہ مطمئن تھا۔ اس جن کی ایک ایک انگ انگ سے خوشیاں راحتیں اور کامیابیاں پھوٹ رہی تھیں۔ اس کے انگ انگ سے بہت زیادہ برکتیںا ور خیریں پھوٹ رہی تھیں۔ قارئین! میں نے اس عمل کو بہت آزمایا ہے‘ انسانوں کو دیا، جنات کو دیا جس نے بھی یہ عمل کیا اس کے گھر کا جادو ٹوٹا، بندشیں ٹوٹیں، گھر کے مسائل حل ہوئے اس کی گھر کی مشکلات بہت زیادہ دور ہوئیں اور پریشانیاں بہت زیادہ دور ہوئیں اور اس کے گھرکے اندر کی مصیبتیں اورتکالیف حد سے زیادہ ختم ہوئیں۔ اپاہج تندرست ہوگئے:اس عمل کو میں نے مصیبت زدہ لوگوں کو دیا‘ جادو کے ڈسے ہوئے جنات کےڈسے ہوئے اور مشکلات کے ڈسے ہوئے اور ان کے گھر گھر میں‘ میں نے مصائب‘ تکالیف اور پریشانیوں کے جب مسائل دیکھے میں نے ان لوگوں کو یہ عمل بہت دیا اور اللہ کے فضل سے جس کو بھی دیا اس نے اس عمل کی بہت تعریف کی۔ ان کے مسائل حل ہوئے۔ میرے پاس ایک کیس آیا۔ ان کے جو بچے بھی پیدا ہوتے تھے وہ سب اپاہج پیدا ہوتے تھے۔ کوئی لولا‘ کوئی لنگڑا‘ کوئی اپاہج حتیٰ کہ ان کے خاندان، قریبی بہن بھائیوں میں ایسے بچے بھی پیدا ہوئے جو پیدائشی نابینا تھے۔ میں سمجھ گیا اس کی وجہ حسد اور جادو ہے۔ میں نے فوراً انہیں یہی عمل جو موتی مسجد کے مجبور جن کو دیا تھا۔ یہی عمل کرنے کو دیا۔آپ سچ پوچھیں تو یہ عمل جس کو میں نے دیا اور ان کو بھی دیا جن کے بچے اپاہج ہوتے تھے۔ تو انہوں نے جب یہ عمل شروع کیاچند ماہ کیا، ان کے بچے تندرستہونا شروع ہوگیا اور کچھ عرصہ کرنے کے بعد اب ان کا بچہ تندرست پیدا ہونا شروع ہوگیا۔ اس کے اندر کے جو خوارجات تھے وہ ختم ہونا شروع ہوگئے۔ جو اپاہج بچے پیدا ہوتے تھے‘ لولے لنگڑے پیدا ہوتے تھے وہ سب ٹھیک ہونا شروع ہوگئے۔ کچھ سالوں کے بعد میں نے ان سارے بچوں کودیکھا میری حیرت کی انتہا نہ رہی‘ وہ بچے بہت زیادہ بہترین تھے۔ بہت زیادہ تندرست تھے‘ اپنے پاؤں کے ساتھ چل سکتے تھے۔ خود کھاسکتے تھے‘ خود پی سکتے تھے خود نہا سکتے تھے‘ اپنی خدمت خود کرسکتے تھے۔ پہلے وہی تھے جو بالکل معذور تھے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ قارئین! اس عمل کی آپ سب کو اجازت ہے اور اس عمل کو ہر شخص کرسکتا ہے۔ یہ بہت مبارک عمل ہے اور بہت ہی بہترین عمل ہے۔ میں نے اس کی سب کو اجازت دی ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 014 reviews.