Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب کے ساتھ رمضان گزارنے والے مخلصین نے اپنے تجربات بتائے

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

محترم قارئین! گزشتہ رمضان المبارک میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ کثیرتعداد میں پوری دنیا سےآئے ہوئے افراد نے رمضان گزارا۔تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب نے ان مخلصین سے وقتاً فوقتاً مختلف نشستیں کیں اور اُن سے ان کے تجربات وغیرہ پوچھے۔ ایک نشست جس میں چند مخلصین نے اپنے تجربات بتائے قارئین کی نذر کیے جارہے ہیں:۔
پٹھوں اور اعصاب کی کمزوری کیلئے نہایت لاجواب:پٹھوں اور اعصاب کی کمزوری کیلئے‘ جسم اور دماغ کی طاقت‘ طبیعت کی فرحت اور چستی کیلئے ایک چھٹانک دارچینی‘ تین گرام زعفران کے ساتھ کوٹ پیس کر درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح و شام دودھ کےہمراہ لیں۔نہایت لاجواب ہے۔مردانہ تمام امراض کا بارہا کا آزمودہ حل:سرعت انزال‘ سپرم کی کمی ‘قطرے اور جریان کیلئے ایک صاحب نے اپنا کامیاب نسخہ بتایا ۔ ھوالشافی:سالم مصری پچاس گرام ‘موصلی سفید انڈیا پچاس گرام ‘کوزہ مصری دوسو پچاس گرام کوٹ پیس کر اس میں پچاس گرام تخم ریحان بغیر کوٹے ملا کر ایک چمچ بڑا ایک پاؤ دودھ میں کھیر بنا کر رات کو رکھ لیں۔ صبح نہار منہ کھالیں۔کان کے درد‘ انفیکشن اور کان کی تمام تکالیف کیلئے ٹوٹکے :لیموں کے قطرے کان میں ڈالیں۔ کچھ عرصہ میں ٹھیک ہوجائے گا۔ دو بار کریں انفیکشن ختم:پھٹکڑی بریاں پیس کر بالکل پاؤڈر کرلیں اس سے کان بھرلیں دو بار ایسا کریں انفیکشن ختم ہوجائے گا۔ پس، زخم ، درد، کھجلی ختم ہوجائے گی۔گندم کے دانے سرسوں کے تیل میں جلا کر ٹھنڈا کرکے کان میں ڈال لیں تمام امراض کاحل ہے۔سرسوں کا تیل میں لہسن جلا کر کان میں ڈالیں۔ڈسپرین چوتھائی گولی پیس کر کان میں ڈالیں اوپر قطرہ پانی ڈالیں بہترین آزمودہ علاج ہے۔مچھر یا کیڑا کان میں چلا جائے تو سرسوں کا تیل ڈالیں تو مچھر یا کیڑا باہر آجائے گا۔کان کی تکالیف کیلئےیہ تجربات مختلف لوگوں نے بتائے۔ جو ان کے بار بار کے آزمودہ ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 999 reviews.