محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں آپ کو اپنی زندگی کا ایک تجربہ لکھ رہا ہوں اسے رسالہ میں ضرور چھاپیے گا تاکہ لوگوں کا بھلا ہو۔ میں جس جگہ کام کرتا تھا ہوں ایک لڑکا ہم نے کام پر رکھا وہ لڑکا پہلے سے میرا اور مالک دکان کا واقف تھا حکیم صاحب اس لڑکے کو ہم نے جب کام پر رکھا تو میں چونکہ وہاں سینئر تھا اس لیے وہ لڑکا مجھ سے بغض رکھتا تھا اور مجھے ہر قیمت پر وہاں سے ہٹانا چاہتا تھا اور مجھے طرح طرح کی اذیتیں دیتا تھا کہ میں بھاگ جاؤں میں بہت پریشان تھا۔ میرے استاد محترم جو کہ تھوڑا بہت روحانی علم جانتے ہیں میں نے ان کو فون کرکے صورتحال بتائی کہ مجھے وہ لڑکا شدید تنگ کرتا ہے اور مجھے یہاں سے بھگانا چاہتا ہے۔ استاد محترم نے کہا کہ تم بعداز نمازعشاء 313 مرتبہ انا اللہ واناالیہ راجعون پڑھو اورپانچ دن بعد مجھے فون کرنا۔ میں نے روزانہ 313 مرتبہ انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھنا شروع کردیا۔ دوسرے یا تیسرے دن اس کے دل میں نرمی پیدا ہوگئی۔ استاد نے کہا کہ پڑھ کر اس کا تصور کرکے پھونک ماردے وہ تیری زندگی سے نکل جائے گا۔ میں پڑھ کر اس کا تصور کرکے پھونک ماردیتا۔ پانچویں دن اس لڑکے کی مالک سے کسی بار پر ان بن ہوگئی اور وہ کام چھوڑ کر بھاگ گیا۔ میں نے استاد کو فون کرکےبتایا تو وہ بہت خوش ہوئے اور مجھے مبارکباد دی۔ (عبدالوحیدمغل‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں