محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے جس کے استعمال سے انشاء اللہ چند دن میں ہی بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: انڈے ایک درجن‘ پیاز ایک عدد‘ سرسوں کا تیل آدھ پاؤ۔ جالی باریک دو فٹ۔ ترکیب: انڈوں کو ابال کر زردیاں علیحدہ کرلیں اور اینٹوں کا چولہا بنا کر اوپر جالی اس طرح سے رکھیں کہ جالی گرنے نہ پائے۔ پھر چھ زردیاں جالی کے اوپر رکھ دیں اور سگریٹ کی ڈبی کے اندر گولڈن رنگ کا جو کاغذ ہوتا ہے اس کاغذ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اور اوپر ہلکے دہکے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔ جالی کے نیچے برتن رکھ دیں اور کچھ دیر بعد تیل نکلنا شروع ہوجائے گا۔ اس طرح ہی دوسری چھ زردیوں کا تیل نکالیں۔ ایک برتن میں سرسوں کاتیل ڈال دیں اور اس میں ایک چھوٹا سا پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ اس پیاز کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔ تیل میں سے پیاز نکال دیں اور اس تیل کو انڈوں کے تیل میں ملادیں۔ رات کو روزانہ سر پر تیل لگائیں۔ انشاء اللہ چند دن میں ہی بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔(محمد وقاص‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں