محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی محنتوں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے عبقری اور آپ کی کوششیں برآور ہوں۔ آمین۔ اس رسالہ کی مدد سے میں بہت فیض پارہی ہوں۔ آپ کا شائع کردہ یہ رسالہ عبقری ہر ماہ باقاعدگی سے ہمارے گھر آتا ہے۔ پچھلے سال کی بات ہے کہ جب میرے بی ایس سی کے امتحان ہوئے جوکہ میں نے سخت کشمکش کے عالم میں دئیے۔ کچھ گھریلو حالات کی ناسازگاری اور کچھ خرابی صحت کی وجہ سے یہ امتحان کچھ اچھے نہ ہوسکے۔ مجھے ہروقت ایک ہی پریشانی گھیرے رکھتی تھی کہ آیا میں پاس ہوجاؤں گی کہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی رحیم ہے اسی کے کرم سے عبقری کا ایک شمارہ میرے ہاتھ آیا جس میں ’’درود خضری‘‘ کے فوائد درج تھے بس میں نے رزلٹ آنے سے پہلے اس کا بے شمار دفعہ ورد شروع کردیا اور جب نتیجہ آیا تو حیران رہ گئی کیونکہ نہ صرف میرے بہت اچھے نمبرز آئے بلکہ فرسٹ پوزیشن بھی آئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے نیت کی تھی کہ اگر امتحان میں اچھے نمبرآئے تو عبقری میں ’’درود شریف‘‘ کی بدولت ہونے والی اللہ کی اس رحمت کے واقعہ کو عبقری میں ضرور شائع کرواؤں گی تاکہ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک کی رحمتیں برکتیں سمیٹ سکیں۔ ایک اور واقعہ میری چھوٹی بہن کا ہے جس نے آٹھویں کے امتحان کے بعد درود شریف کا ورد جاری رکھا اور غیرمعمولی طور پر بورڈ کے امتھان میں اپنے سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ بے شک اللہ تعالیٰ کے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر درود پاک پڑھنے سے بڑے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور اس رسالہ کے ذریعے دوسروں کی مشکلات حل کرنے کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آمین!درود خضری درج ذیل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں