Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part6

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

پیدائشی دوست نےلاجواب فائدہ دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کے میں اور میرے شوہر تقریباً دو سال سے قاری ہیں‘ آپ کو خط لکھنے کا ارادہ بہت دفعہ کیا۔ لیکن ہر دفعہ مصروفیات اور طبیعت کی خرابی آڑے آئی۔ ہم لوگ بچپن سے ہی دیسی ادویات استعمال کررہے ہیں۔ میری پہلی استاد میری والدہ ہیں جو کہ تقریباً ہر تکلیف کی دوائی گھر سے ہی دیتی تھیں اور اسی وجہ سے ہمارا شوق حکمت کی طرف چلا گیا۔ اب آپ کا عبقری پڑھ کے تو اتنا لطف آیا کہ بتانہیں سکتے۔ یہ رسالہ تو بہت ہی اچھا ہے۔ اس کے بہت سے نسخہ جات سے فائدہ حاصل کیا اور کا پیاں کروا کر سب کو دیتی رہتی ہوں۔ آپ کے رسالے میں موجود سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود وظائف نے ہمیں بہت فائدہ دیا۔ہماری بہت سے پریشانیاں اس میں موجود وظائف کی وجہ سے ختم ہوئیں۔ اس کے علاوہ آپ کی کتاب مجھے شفاء کیسے ملی؟۔ گھریلو الجھنوں کا حل۔ میرے طبی رازوں کاخزانہ۔ کلونجی کے کرشمات بھی پڑھے اور روحانی نسخہ جات سے بھی بہت فائدہ حاصل کیا۔
ان کتب میں ایسے ایسے نسخہ جات اور وظائف نہ جانے کس کس کے وسیلے سے حیران کن حد تک فائدہ والے ملے ہیں جو کسی کتاب میں پہلے نہیں پڑھے تھے ۔حکمت تو اتنا گہرا سمندر ہے کہ جتنا تلاش کرتے رہو اس کی وسعت اور بڑھتی چلی جائے گی۔ ہمارے گھر میں کئی برسوں سے جو نسخہ جات استعمال ہورہے ہیں ان میں سے چند عرض کرتی ہوں‘ ایک نسخہ یہ ہے کہ جو معدہ کی تیزابیت کیلئے تیربہدف ہیں۔ گیس، جلن، گھبراہٹ کیلئے اور بلڈپریشر لو اور ہائی دونوں کیلئے بہت ہی شاندار ، آزمودہ اور انتہائی آسان ہے۔ھوالشافی: سونف اور خشک دھنیا برابر وزن لے کر پیس کر اچھی طرح ملالیں۔ بوقت ضرورت آدھی ٹی سپون ہمراہ پانی لیں۔نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، گلاخراب،سردرد متلی کیلئے: سب کیلئے بے حد مفید و مؤثر ہے۔ برگ بانسہ خشک کرکے پیس کر چھان لیں۔ پھر اس سےنصف وزن شکر سرخ ملا کر رکھ لیں۔جب بھی طبیعت خراب ہو تو پہلے دن ہر دو گھنٹہ بعد آدھا چائے والا چمچ ہمراہ پانی دیا جائے۔ دوسرے دن ہر تین گھنٹے بعد اور اس کے بعد دن میں تین مرتبہ ضرور لیں۔ اگر پھر بھی ضرورت سمجھیں تو لیتے رہیں۔ انتہائی بے ضرر اور بے حد مفید ہیں۔ دعاؤںمیں یاد رکھیں۔ (تنزیلہ شاہ‘ اسلام آباد)
ہمارے مسائل اور جنات کا پیدائشی دوست
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مزاج گرامی بعافیت ہونگے اور شب و روز مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور آ پ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین!ہم نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی آپ بیتی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا مطالعہ کیا۔ اس میں موجود وظائف سے بہت فائدے ہوئے۔ ہمارے بہت سے مسائل صرف علامہ صاحب کے وظائف سے حل ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ اجر عظیم عطا فرمائے۔ (ا۔س)
پڑھا گھر سے کالے سفلی تعویذ نکل آئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم بہت زیادہ مسائل کا تقریباً اٹھارہ سال سےشکار تھے ‘تین ماہ پہلے عبقری پڑھا‘ سکون ملا کہ اب ہم مسائل سے ضرور نکلیں گے۔ شادی کو 23 سال ہوگئے ہیں‘ پہلے پلاسٹک کی چپل کی دکان تھی‘ خوب چلتی تھی‘ پھر نامعلوم کسی نے کیا کیا‘ سب کچھ چلا گیا‘ میرے شوہر بہت صابر آدمی ہیں انہوں نے فٹ پاتھ پر بنیان جراب بیچ کر بچوں کو تعلیم بھی دی اور پیٹ بھی پالا۔ رمضان 2013 میں کسی نے دو انمول خزانہ بتائے تو میں نے وہ پڑھے اس سے کچھ فرق پڑا۔ پھر میرے میاں کو کسی نے عبقری دیا اور کہا کہ اس میں موجود وظیفہ سوا لاکھ مرتبہ پڑھو۔ ہم نے پڑھنا شروع کردیا اس کے پڑھنے سے ہمارے گھر سے تعویذ نکلنا شروع ہوگئے‘ ہم نے وہ تعویذ امام صاحب کو دکھائے تو انہوں نے کہا یہ کالا جادو ہے جو تم لوگوں پر کیا گیا تھا۔ پڑھنے سے ہماری زمین کا سودا ہوگیاجو بہت عرصہ سے نہیں ہورہا تھا۔ اس کے بعد ہم نے ایک گاڑی (کیری ڈبہ) لے لیا اور مین بازار میں کھسوں کی دکان کھول لی ہے۔ کا ورد جاری ہے ۔اس کے علاوہ یاقہار کا وظیفہ تھال میں پاؤں ڈال کر کیا تو اس سے میری بیٹی کے کپڑوں پر کانٹوں کی طرح کوئی چیز پروئی ہوئی ملی ہے یہاں قریب عامل صاحب کو دکھائے تو کہنے لگے کہ بچی پر کالا جادو ہے کیونکہ ان دنوں بچی بہت زیادہ بیمار تھی‘ وہ کانٹے کپڑوںسے نکالتے ہی بچی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (ر،بی بی)
لاجواب وظائف اور بے شمار مسائل سے چھٹکارا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت عرصےسے اپنے بابا کے پاس دیکھتی تھی۔ کچھ ماہ پہلے پڑھا تو پڑھنا شروع کردیا۔ ’’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت زبردست ہے‘ بہت شوق سےپڑھتی ہوں اور عمل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔ آپ علم ودانش کا کام کررہے ہیں اور بہت لوگوں کو مستفیض کررہے ہیں۔ ہمارے گھرمیں بہت سے مسائل تھے جو ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آنے والے وظائف سے حل ہوئے اور الحمدللہ! مجھے امید ہے کہ باقی مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔
یاقہار کے خاص الخاص عمل کا طریقہ
کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔
موتی مسجدمیں نوافل کا طریقہ عمل
جو شخص شاہی قلعہ کے اندر شاہی دور کی بنی ہوئی مسجد میںجاکر دورکعت صلوٰۃالحاجت پڑھے اور سورہ فاتحہ میں پر جب پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کر دے اور بار بار اس آیت کو پڑھتا رہے چاہے آدھاگھنٹہ یا ایک گھنٹہ یا جتنی دیر بھی کھڑا رہ سکے ، اسکے بعدسورہ فاتحہ مکمل کرکے دوسری رکعت میں اسی طرح تکرار کرے جیسے پہلی رکعت میںکی تھی پھر یہ رکعت بھی پوری کرے اور پھراپنے گناہوں،نافرمانیوں پر نادم ہوتے ہوئے تقریباًبیس منٹ دعا کرے ۔
یاقہار کے نقش کا عمل درج ذیل ہے
جو شخص کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 990 reviews.