Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part5

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

معجزہ عجیب و غریب! آنکھیں حیران و پریشان!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے ساتھ جتنی عقیدت کرتی ہوں اتنی ہی کم لگتی ہے‘ بہت بہت شکریہ! آپ کے عبقری میں دئیے گئے وظائف نے بہت بہت بہت نوازا۔ ایک انوکھا واقعہ بتاتی ہوں ۔ میری دوست جس کی شادی نہیں ہوئی تھی بہت پریشان تھی‘ میں یوں ہی ایک جمعرات درس سے واپسی پر ڈاکٹر کے پاس چلی گئی کیونکہ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی‘ ڈاکٹر کے کلینک پر دوست بھی آئی ہوئی تھی‘ مجھے سے ملنے کے بعد وہ بہت زیادہ رونے لگی میں نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ میری عمر گزرتی جارہی ہے میرے والدین سخت پریشان ہیں مگر میری شادی نہیں ہورہی۔ میں نے اسے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا والا وظیفہ بتایا اور کہا کہ سارا دن کھلا پڑھو۔ اس نے بڑے یقین کے ساتھ پڑھا تو چند ہی دن کے بعد آئی کہ میری شادی بھی طے ہوگئی ہے اور بہت اچھی جگہ رشتہ طے ہوا‘انہی دنوں میری 80ہزار کی کمیٹی نکلی جو
میں نے اس کو شادی کے اخراجات کیلئے ادھار دے دئیے۔ اس نے شادی پر بلایا مگر میں نہیں گئی۔ اس کے بعد میرا اس سے کوئی رابطہ نہ ہوا آج(خط لکھتے وقت) سے سات دن پہلے کی بات ہے کہ وہ بنا بتائے میرے گھر اپنے خاوند کے ساتھ آئی۔ بہت بہت بہت زیادہ خوش تھی‘ وہ اندر نہ آئے خوشی سے رو رہی تھی اور میرا بازو پکڑ کر نیچے چل نیچے چل کی رٹ لگائی ہوئی تھی میں بہت پریشان کہ کیوں کہہ رہی؟ میں نیچے گئی اور دیکھا کہ ایک بڑا ٹرک اس میں فریج‘ ایل ای ڈی‘ اے سی‘ واشنگ مشین‘ سلائی مشین‘ موٹرسائیکل‘ اوون‘ ٹوسٹر‘ سٹینڈ پنکھا‘ یو پی ایس‘ تمام فرنیچر وغیرہ یہ سب سامان تھا اور سات پانچ چھ مزدور تھے اس نے ان سے کہا کہ یہ سارا سامان اوپر لے کر جاؤ اور موٹرسائیکل نیچے کھڑی کردی۔ میں یہ سب کچھ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ کیا کررہی ہے؟ میرا اتنا پوچھنے پر اس نے کہا کہ میں اور میرے خاوند ہمیشہ کیلئے لندن شفٹ ہورہے ہیں یہ سارا سامان صرف چھ ماہ استعمال شدہ ہے یہ میری شادی کا سامان ہے اور میں اپنی طرف سے تم کو گفٹ کررہی ہوں‘ میں حیرانی سے سب دیکھ رہی اور دل میں سوچ رہی کہ یااللہ! اس چھوٹے سے وظیفے کی اتنی کرامات۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی میں نے اپنے گھر کا آدھے سے زیادہ سامان بیچ دیا تھا۔ صرف چند ماہ بعد ہی اللہ نے سب کچھ نواز دیا۔ میری دوست مزید کہنے لگی کہ اس وظیفہ سے میرا جلدی رشتہ ہوا‘ جلد شادی ہوئی اور اتنی اچھی جگہ ہوئی کہ ہمیشہ کیلئے لندن شفٹ ہورہی ہوں۔ اس نے کہا کہ تم نے جو ہمیں کمیٹی کےپیسے ادھار دئیے تھے وہ ایسے برکت والے تھے کہ دنیا کی ہر چیز سسرال لے کر گئی تو میں تم کو بہت بہت دعا دیتی ہوں (وہ اسی ہزار اس نے شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی واپس کردئیے تھے۔)اس وظیفے کی برکت سے میرا گھر تو سامان سے بھر گیا‘ میرا گھر تو روزی رزق سے بھر گیا‘ کس کس بات کا شکر کروں۔ میرے پاس تو الفاظ نہیں۔ میں نےوہ سامان اکٹھا کرکے ایک بڑی سی چادر ڈال دی۔ عبقری نے میرے گھر میں سکون دیا‘ مجھے دنیا میں عزت دی اور آج کا معجزہ کہ وہ کمیٹی کے پیسے اور وہ سورۂ والضحیٰ کا ملا اور میرا گھر بھر گیا۔ (آپ کی بیٹی)
سورۂ والضحیٰ کی آیت نے ناممکن کو ممکن بنادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ٹرانسفر زبردستی کی جارہی تھی‘ آرڈر بھی نکل چکے تھے‘ ہر طرح سے کوشش کی مگر کوئی امید نظر نہیں آرہی تھی۔ ایک دن انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہوئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کاوالا وظیفہ میں نے پڑھا۔ میں نے اس آیت کا کھلا ورد کرنا شروع کردیا۔ صرف تین دن بعد میرےآرڈر کینسل ہوگئے اور میرے دوبارہ آرڈر میری ورکنگ پلیس پر ہی ہوگئے۔ سچ ہے ناممکن ہماری نظر میں ہوتا ہے میرے اللہ کیلئے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ اللہ آپ کو بہت بہت اجر دے جو آپ اللہ کے بندوں کو اللہ کے قریب لانے کا وسیلہ بن رہے ہیں۔ آمین۔ (عنبرین جواد‘ راولپنڈی)
یہ عمل توجہ سے کریں اور کرشمات دیکھیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کافی عرصہ سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں موجود جنات کا پیدائشی دوست مضمون ہم سب گھر والوں کو بہت پسند ہے۔ میں نے گزشتہ ایک شمارے میں آیت کے کرشمات پڑھے۔ میرے والد صاحب عرصہ دراز سے بے روزگار تھے۔ 1983ء کا میٹرک کیا ہوا تھا اور مزدوری کبھی کی نہیں تھی اور نہ ہی کرسکتے تھے۔ بیروزگاری کی وجہ سے گھر کا ماحول بھی خراب تھا۔ بچوں کو ڈانٹنا‘ سب کے ساتھ جھگڑا کرنا وغیرہ۔ میں نے یہ آیت انہیں یعنی والدصاحب کو ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اور تمام گھروالوں کو کھلا پڑھنے کو کہا۔ یقین جانیے! ابھی پڑھتے ہوئے چار یا پانچ دن ہی ہوئے تھے کہ والد صاحب کو شوگر ملز میں کھدائی کا ٹھیکہ مل گیا۔ کھدائی کاکام تین دن کا تھا بعد میں مزید تین دن کے بعد ٹھیکیدار نے کہا کہ آپ اس کے بعد کیا کروگے؟ اس طرح سے کریں کہ یہاں منشی کا کام کرلیں ان سب پر نظر رکھیں اور کام کروائیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس آیت کی برکت سے والد صاحب کو ڈبل کام مل گیا۔ یعنی کہ اپنا ٹھیکہ بھی اور نوکری بھی۔ قارئین یہ عمل توجہ سے کریں اور کرشمات دیکھیں۔
لاجواب ادویات: سچا منجن کا کمال: جس طرح سچامنجن کا نام ہے اسی طرح یہ بالکل سچا بھی ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کی ڈاڑھ میں درد ہوتا تھا‘ کیڑا لگا ہوا تھا اس منجن کی چٹکی ڈاڑھ میں رکھنے کا کہا تو یقین نہیں آیا کہ اتنی جلدی درد رک گیا۔ اسی طر میرے والد صاحب کی ڈاڑھ میں درد ہوا تو ہم نے انہیں بھی استعمال کروایا اور فوراً آرام آگیا۔ حضرت حکیم صاحب کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمیں لاجواب ادویات ملتی ہیں۔ کان شفاء کا کمال: میری بہن کی عمر 15 سال ہے‘ بچپن سے ہی کانوں کا مسئلہ ہے‘ کان بہتے تھے اور سنائی بھی کم دیتا تھا۔ میں نے عبقری میں کان شفاء کا پڑھا تو لاکر اسے دیا۔ پہلے پہلےتو جیسے ہی ڈراپ ڈالتے بہت درد ہوتا تھا‘ وہ چیختی چلاتی تھی۔ مگر اب آہستہ آہستہ درد ختم ہوگیا‘ کان بہنا بند ہوگئے‘ ہمارا یقین ہے کہ یہ سب کان شفاء کا کمال ہے اور انشاء اللہ جلد ہی سنائی بھی ٹھیک دینے لگے گا۔ ابھی صرف آدھا ڈراپ استعمال ہوا ہے۔ صبح و شام استعمال کرتے ہیں۔ (خالد پرویز)
جنات کاپیدائشی دوست نئی دنیا میں لے جاتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ ایک سال سے رسالہ ’’عبقری ‘‘ پڑھ رہی ہوں اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر آپ کو اللہ جزائے خیر دے۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کاکالم میرا پسندیدہ ہے‘ سب سے پہلے اس کالم کو پڑھتی ہوں پڑھ کر کسی اور دنیا میں کھو جاتی ہوں۔میرے بہت سے مسائل اس مضمون کے وظائف نے ختم کیے ہیں۔ (چ،ج)
یاقہارسے وہ ملا جو سوچا نہ تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت عرصہ سے سوچ رہی تھی کہ آپ کو خط لکھوں۔ اللہ رب العزت آپ کے ادارہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اپنے خزانہ غیب سے اس ادارے کی ضروریات کو پورا کریں۔ اللہ رب العزت آپ کو دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے اورعبقری کے پورے عملے کی اللہ رب العزت حفاظت فرمائے۔ آمین ثم آمین!
الحمدللہ دو سال سے اس رسالہ کی قاریہ ہوں۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے دو سال پہلے یاقہار کا عمل شروع کیا‘ پہلے دن جب گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر سوئی تو کسی چیز نے آکر دونوں ہاتھوں سے آکر میرا گلا دبایا اور یہ آواز آئی کہ یاقہار نہ پڑھ۔ آواز سے معلوم ہوتا تھا کہ کسی بوڑھے کی آواز ہے۔ میں نے آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردی تو اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ یاقہار پڑھنے سے ایک فائدہ یہ ہوا کہ مجھے پڑھتے ہوئے گھر میںسایہ نظر آنا شروع ہوگیا اس کے علاوہ ہم نے ایک پلاٹ خریدنا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا یاقہار پڑھنے کی برکت سے ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ تین چارجگہ ہمارے پیسے اٹکے ہوئے تھے جن کے واپس ملنے کی کوئی امید نہیں تھی۔ یاقہار پڑھنے کی برکت سے ہمیں پیسے واپس مل گئے۔ اسی طرح اس وظیفے کی برکت سے میری چھوٹی بیٹی کی شادی بھی صرف بیس دن کےاندر اندر ہوگئی۔ بہرحال یاقہار کے وظیفے کے میں نے بہت کمالات دیکھے اور مجھے بے تحاشہ فائدہ ہوا۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرے روزمرہ کے معمولات ہیں میں آپ کو ان سے آگاہ کرتی ہوں:۔ صبح کے وقت کلمہ طیبہ 100 بار۔ 100 بار۔ اور سورۂ انعام کی آیت نمبر45۔ درود ابراہیمی ایک تسبیح۔ استغفار ایک تسبیح۔ تیسرا کلمہ ایک تسبیح پڑھتی ہوں اور آپ کی حفاظت کیلئے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں۔ ہر نماز کے بعد اللہ اکبر چونتیس بار، سبحان اللہ الحمدللہ تینتیس تینتیس بار پڑھتی ہوں۔ آپ کےدرس سننے کے بعد اللہ نے تسبیح پڑھنےکی توفیق دی ہے۔ ہر روز پڑھتی ہوں‘ جب سے درس میں سنا میں نے تجویز پڑھنی شروع کردی ہے دعا کریں کامیاب ہوجاؤں‘ میں گھر میں بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں‘ مجھے عالمہ بننے کا شوق ہے اور میری عمر 43 سال ہے‘ میرے لیےدعا کریں اللہ مجھے کامیاب کردے۔ میں ہر اتوار والے دن درود تنجینا پڑھتی ہوں اور جو بچے پڑھنے آتے ہیں ان سے بھی پڑھواتی ہوں‘ میرے اس سے بہت زیادہ مسائل حل ہوئے ہیں‘ خاص طور پر بیروزگاری والا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ الحمدللہ! درس سننے کی برکت سے اب ہر روز صلوٰۃ التسبیح نصیب ہوتی ہے‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (م،س۔ حضرو)
کلمہ کے نصاب کے فائدے بے شمار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ ہم پر اور جمیع المسلمین پر آپ کا سایہ قائم دائم رکھے۔ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب میں کلمہ کے نصاب کے بے شمار فائدے پڑھے‘ میں کلمہ کے پہلے اور دوسرے حصہ کے نصاب پڑھنے شروع کیے ہیں مجھے بے حساب فوائد ملے ہیں۔ (ب،ن)
یاقہار پڑھا گھر سے تعویذ و دھاگے نکل آئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کے بارے میں بہت سے لوگوں سے سنا تھا اور آپ کے رسالہ عبقری کی بہت تعریف سنی تھی لیکن کبھی رسالہ پڑھنے کا موقع نہ ملا تھا‘ پھر پچھلے سال بازارمیں عبقری رسالے پر نظر پڑی تو وہ خرید لیا۔ گھر آکر اسے پڑھا اور بار بار پڑھا۔ آپ نے بہت اچھا رسالہ نکالا ہے اس میں لوگ اپنے مسائل بھی بیان کرتے ہیں اور آپ ان کا حل بتاتے ہیں۔ آپ کے رسالے عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ یاقہار لکھا ہوا تھا میری امی نے گھریلو الجھنوں‘ پریشانیوں سے نجات کیلئے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ یاقہار پڑھنا شروع کردیا جس کی وجہ سے ہمارے گھر سے بہت سارے دھاگے اور بالوں کے بنے ہوئے گچھے ملے ہیں۔(عائشہ عروج)
معاشی مشکل بھی حل اور بلڈپریشر کا مسئلہ بھی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چار سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں ایک بھی شمارہ مجھ سے مس نہیں ہوا‘ عبقری سے بہت کچھ پایا ہے۔ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات نے ہمارے بہت سے طبی اور روحانی مسائل حل کیے ہیں۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے وظیفے میں بہت شوق سے کرتی ہوں اور میرے روزانہ کے معمولات کا حصہ ہیں خاص طور پر ذکر پر میں نے اپنے چھوٹے بچوں کو بھی لگا دیا ہے۔ ہمارے معاشی حالات میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔میں نے کافی نسخہ جات بھی آزمائے ہیں جو کہ تیربہدف ہیں بلکہ اب تولوگ بھی مجھ سے دوائیاں اور تیل وغیرہ لے کر جاتے ہیں۔ (فرخ‘ کوہاٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 988 reviews.