Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part4

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

موتی مسجد میں ہر دعا مقبول ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت عرصہ سے پڑھ رہی ہوں خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کبھی نہیں چھوڑتی۔ سبحان اللہ بہت زیادہ استفادہ کیا ہے اور سب سے زیادہ نفع مجھے موتی مسجد میں جاکر نوافل پڑھنے سے ہوا ہےعلامہ صاحب کی کرم نوازی ہے کہ انہوںنے اللہ کی مخلوق کو ایسے اعمال بتائے کہ جن پر کاربند ہوکر لوگ تکالیف‘ دکھوں اور جادو سے نجات پاتے ہیںاور انہیں دعائیں دیتے ہیں۔ میرا بچہ بیروزگار تھا اس کے علاوہ بھی کافی مسائل تھے میں نے موتی مسجد میںجاکر نوافل ادا کیے اور اللہ سے خوب رو رو کر دعائیں مانگیں ابھی پندرہ دن ہوئے ہیں کہ میرا بچہ کو کسی کمپنی نے دبئی میں ملازمت دے دی ہے اور انہوں نے میرے بچے کو دبئی میں بلا بھی لیا ہے۔میں نے آزمایا ہے کہ میں نے اب تک موتی مسجد میں جو بھی دعائیں مانگی ہیں اللہ نے قبول کی ہیں۔ الحمدللہ!۔ (م۔م۔و)
موتی مسجد کے جنات نے میری حفاظت کی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سدا اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بابرکت لمبی عمر عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نوازشوں سے عبقری رسالے کو اور ہم پڑھنے والوں کو نوازتے رہیں۔ علامہ صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں موجود وظائف کیے تو خواب میں خانہ کعبہ کے پاس حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا دیدار نصیب ہوا اور انہوں میرے سر پر اپنا ہاتھ مبارک رکھا۔ رسالے میں موتی مسجد کا عمل آنے کے بعد میں نے موتی مسجد میں جانا شروع کیا‘ وہاں میں نے نوافل ادا کیے اور دعا خیر کی۔ کچھ دنوں بعد میں گھر کام کے دوران (آٹا گوندھتے ہوئے) جاگتی حالت میں صرف پلک یںجھپکنے پر دیکھا کہ دو چھوٹے قد کے سائے ایک بڑے قد کے سائے کو میرا مسئلہ بتارہے ہیں اور اس بڑے سائے نے میری طرف دیکھا اور اسی وقت میں نے دیکھا کہ میرے اردگرد سانپ گردش کررہے ہیں۔ دو چھوٹے قد کے سائے بونے جنات اور بڑے قد کا سایہ ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے میری حفاظت کررہے ہیں۔ (ص۔ش)
میری پریشانیاں، تہجد اور پیدائشی دوست فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ دکھی لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اللہ آپ کے درجات بلند کرے۔ میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ اس میں وظائف بہت آسان اور کم وقت میں ہوجانے والے ہیں۔میں بہت سی پریشانیوں‘ الجھنوں‘ بیماریوں اور برائیوں میں مبتلا تھی‘ چڑچڑاپن اور غصہ مجھ پر سوار رہتا تھا‘ شاید ٹینشن کی وجہ سے ایسا تھا۔ ہر کوئی مجھے بلاوجہ برا کہتا لوگ بغیر وجہ سے مجھے برا سمجھنے لگ جاتے جس سے میں لوگوں سے دور ہوجاتی اور ملنا چھوڑ دیتی۔ حالات اچھے نہیں جو تھوڑے پیسے ہوتے وہ میں عاملوں کو دے آتی‘ ہر کوئی جادو بتاتا‘ لیکن جادو ختم کوئی نہیں کرتا تھا۔ میں نے خود تہجد میں اٹھ کر وظائف پڑھے اور رو رو کر دعائیں مانگیں تو مجھے خواب میں تسبیحات نظر آنا شروع ہوگئیں۔ میں وہ پڑھنے لگ جاتی تو اس کے جواب میں کوئی اور نظر آتی‘ اس طرح میری تمام پریشانیاں ختم ہوگئیں۔ گھر مل گیا، دشمنوں سے نجات مل گئی‘ کاروبار صحیح ہوگیا‘ بہن بھائی جو بغیر وجہ کے مجھے چھوڑ گئے تھے‘ ملنے لگ گئے۔ ایسا چند برس رہا۔ نامعلوم پچھلے سال سے کیا ہوا کہ میرے ساتھ پھر وہی کیفیات شروع ہوگئیں‘ میرے کپڑے کٹ جاتے‘ ہر کوئی مجھے دوبارہ سےبرا بھلا کہنا شروع ہوگیا‘ اکثر بیمار رہتی‘ نماز پڑھنا بھی مشکل ہوگیا۔ میں فطری طور پر مذہبی ذہن کی ہوں میرا دل چاہتا ہے کہ میں نماز پڑھوں‘ قرآن پاک پڑھوں لیکن چاہتے ہوئے بھی ایسا نہیں کرسکتی‘ نمازیں قضا ہوتی رہتی ہیں۔ ایسے میں مجھے کسی نے عبقری دیا‘ عبقری کے وظائف نے مجھے بہت سکون دیا۔ خاص کر علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کاپیدائشی دوست‘‘میں دیا گیا وظیفہ یاقہار میں نے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا۔ اس کےعلاوہ سارا دن کھلا بھی یاقہار پڑھتی ہوں جس سے میرےحالات بہت بہتر ہوگئے ہیں اور جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے پیدائشی دوست میں ایک مرتبہ بغدادی جن نے ایک وظیفہ استغفراللہ العظیم جو کہ ستر منٹ تک مسلسل پڑھنا ہے بتایا تھا۔ میں نے یہ عمل یہ سوچ کر کیا کہ شاید میرے گناہوں کی وجہ سے میری پریشانیاں ختم نہیں ہوتیں یہ وظیفہ بہت اچھا رہا اور اس کے کرنے کے بعد مجھے بہت سکون ملا۔ (م۔ہ)
موتی مسجد کے نوافل اور دیدار رسولﷺ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گھریلو پریشانیوں‘ جھگڑوں‘ بندشوں اور جادو جنات کا شکار تھی۔ میرا چھوٹا بھائی گھر میں عبقری لے آیا۔ میں نے پڑھا اور پھر اسے کہا کہ اس رسالہ کو ہر ماہ لازمی گھر لایا کرے۔ اس طرح ہم مستقل عبقری کے قاری بن گئے۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اپنے مسائل کے حل کیلئے میں نے اس میں سے دیکھ کلمہ کے پہلے حصہ لا الہ الا اللہ کے چار نصاب پڑھے ہیں اور محمدرسول اللہ کے بھی دو نصاب پڑھے ہیں۔اس کے علاوہ ایک درود شریف جو عبقری میں چھپا تھا یاودود صل علی محمد والہ واصحابہ انک رحیم الودود کا سوا لاکھ مرتبہ پڑھا جس دن میں نے شروع کیا تو اس وقت میرے کانوں میں ایک عورت اور بچوں کے رونے کی آواز آئی لیکن پھر بارعب مردانہ آواز آئی ’’خاموش‘‘ تو ایک دم رونے کی آواز ختم ہوگئی۔اس درود پاک سے مجھےبہت سکون ملا۔اس کے علاوہ کبھی کبھی گھر میں بیٹھے موتی مسجد کی نیت کرکے نفل بھی پڑھتی ہوں۔درود پاک اور موتی مسجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد مجھے حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت بھی نصیب ہوئی۔اس کے علاوہ گھر میں کبھی جوان لڑکیاں دیکھتی ہوں جو میرے پاؤں چھورہی ہیں‘ ایک دفعہ ایک درمیانہ عمر کا مرد غنودگی کی حالت میں دیکھا کہ وہ مجھے سلام کررہا ہے میں سلام کا جواب بھی دیتی ہوں اور ساتھ ہی خیال آتا ہے کہ میں تو پردہ کرتی ہوں یہ نامحرم کون ہے تو ایک دم سے وہ ہٹ جاتا ہے۔ خواب میں حجراسود کو بوسہ بھی دیا ہے اور ایک رات خواب میں خود کو پل صراط پار کرتے دیکھا ہے ۔ ایک دن نماز پڑھنے کے بعد ابھی مصلے پر ہی تھی کہ دیکھا میرے دونوں کندھوں پر بہت بڑی شمع ہے اور اس کےساتھ سبز ریشمی کپڑا گوٹے والا لپٹا ہوا ہے۔ یہ سب چیزیں مجھے درود پاک‘ کلمہ کانصاب اور موتی مسجد کےنوافل ادا کرنے کے بعد نظر آئیں۔ الحمدللہ! ان وظائف کی وجہ سے میرے مسائل حل ہورہے ہیں۔ (ش،ج)
موتی مسجد‘ بزرگ اور میری کیفیات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ تقریباً آٹھ ماہ سے پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالے سے میں نے بہت سے وظائف پڑھے ہیں جن کےپڑھنے سے بہت سے مسئلے حل ہوئے ہیں۔ مجھے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون بہت پسند ہے۔ اس میں سے جب میں نے ’’موتی مسجد‘‘ کا عمل پڑھا تو میں نوافل ادا کرنے موتی مسجد میں گئی۔ حاجت کے نوافل ادا کیے‘ مجھے نفل پڑھتے ہوئے
بہت اچھی خوشبو آئی تھی۔ اس کے چند دن بعد میں پھر موتی مسجد گئی‘ نفل حاجت پڑھے‘ تو پھر بہت تیز خوشبوآئی‘ جب میں نے دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیر کر آنکھیں کھولیں تو سجدے والی جگہ پر ایک سفید رنگ کی تسبیح پڑھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر میں حیران رہ گئی‘ مسجد میں میرے سوا اور کوئی نہیں تھا۔ میں نے اللہ سے دعا کی اے اللہ اگریہ میرے لیے ہے تو مجھے خوشبو آجائے اور واقعی اسی وقت تیز خوشبو آگئی اور میں نے وہ تسبیح اٹھالی۔ نماز کے بعد میں مسجد سے باہر آئی تو میرا بھتیجا کہنے لگا پھوپھو میں نے ہاتھ دھونے ہیں تو ہم وضو والی جگہ پر گئے‘ ابھی ہم کھڑے ہی ہوئے تھے کہ ’’اللہ ھو‘‘ کی آواز آئی۔ میں نے تیزی سے مڑ کے دیکھا تو ایک فقیر لمبے سفید بالوں والے تھے‘ میں نے اپنے بھتیجے سے کہا کہ یہ تو وہی ہیں جن کو میں نے رات خواب میں دیکھا تھا‘ میں ان سے ضرور ملوں گی۔ پھر ہم اس فقیر کےپاس گئے‘ تو میرے بھتیجے نے ان سے السلام علیکم کہا‘ تو میں نے ان سے کہا کہ باباجی ہمارے لیے دعا کریں کہ ہماری ساری مشکلات ختم ہوجائیں تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا ’’اللہ بہتری کرے گا‘‘۔ اس فقیر سے وہی خوشبو آرہی تھی جیسی مسجد کے اندر سے آرہی تھی۔ جہاں جہاں سے میں گزر رہی تھی وہی خوشبو آرہی تھی۔ جب انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا تو میرے پورے جسم میں سنسنی خیز لہر اٹھی ۔میں نے اپنے بھتیجے سے کہا یہ فقیر نہیں ’’نیک جن‘‘ ہیں۔ تو میرا جسم پھر کانپنے لگا‘ میرے بھتیجے نے مجھے کرسی پر بٹھایا اور میرے لیے پانی لینے چلا گیا جب وہ پانی لے کرآیا تو وہ فقیر بھی اس کے پیچھے آنے لگا تھا۔ بعد میں وہ ایک درخت کے پاس کھڑا ہوکر ہمیں دیکھنے لگا اور دیکھے ہی جارہا تھا۔ میں نے اپنے بھتیجے سے کہا وہ ہمیں دیکھ رہا ہے اس نے بھی اسے دیکھا۔ بعد میں پانی پی کر ہم نے سامنے دیکھا تو ایک سفید رنگ کا پھول پڑا ہوا تھا۔ اس کی پانچ پتیاں ہیں۔ پورے شاہی قلعہ میں اس طرح کا پھول نہیں ہے۔ جب ہم پھول کو دیکھ رہے تھے تو فقیر ہمیں دیکھ رہا تھا جب ہم نے وہ پھول اٹھایا تو فقیر غائب ہوگیا۔ ہم نے بہت اسے دیکھا مگر وہ غائب ہوگیا۔ اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کوئی اس فقیر کو نہیں دیکھ رہا تھا سب لوگ اپنے آپ میں مگن تھے۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ (پوشیدہ‘ قصور)
کلمہ کا نصاب اور پریشانیاں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور فضل کے ساتھ آپ بخیریت رہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے انعامات دیکھ سکیں اور آپ کا سایہ مبارک تادیر تک ہمارے ساتھ رہے۔ میں نے ماہنامہ عبقری پڑھا امید کی کرن نظر آئی‘ اس میں جو آپ نے وظائف وغیرہ لکھے ہیں ان کے پڑھنے سے بڑی سے بڑی مشکلات ختم ہوجاتی ہیں۔ اس رسالے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا وہ بہت ہی اچھا سلسلہ ہے۔ ہمارے گھر میں بہت زیادہ پریشانیاں تھیں ہم نے ان کے حل کیلئے اس میں سے دیکھ کر کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے پڑھنے سے ہماری مشکلات ختم ہورہی ہیں۔ (عتیق احمد‘کراچی)
’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ سے دل سے عقیدت رکھتی ہوں‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تمام اقساط کامل یقین کے ساتھ پڑھ چکی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔الحمدللہ! شروع سے ہی نماز قرآن پاک کی طرف لگاؤ ہے اس سے دل کو سکون مل جاتا ہے۔’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں موجود وظائف اکثر اپنے مسائل کے حل کیلئے کرتی رہتی ہوں جس سے ہماری مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔ (ج،ر)
یاقہار سے پوشیدہ امراض کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی نسلوں کو رحمت، برکت، عافیت سےنوازے۔ دنیا و آخرت میں درجات کی بلندی‘ صحت وتندرستی‘ آپ کی عمر اور علم میں برکت اور اضافہ اپنی شان کے مطابق عطافرمائے۔ آمین ثم آمین۔میں پوشیدہ امراض میں مبتلا تھا۔میں نے ان سے نجات کیلئے یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ اس کے ذکر سے میرے امراض کافی حد تک بہتر ہوچکے ہیں اور ابھی ذکر جاری ہے۔ اس کے علاوہ بُری عادات سے نجات کیلئے لوگوں کو یاقہار بتاتا ہوں جس سے لوگوں کوبہت فائدہ ہورہا ہے۔ میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔(پوشیدہ)
مایوسی چھٹ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی آپ بیتی جنات کا پیدائشی دوست کتاب کی دونوں جلدیں پڑھی ہیں جو بہت ہی بہترین اور اچھی ہیں۔ اس طرح وہ آسان وظائف عنایت فرماتے ہیں جس سے بے شمار مخلوق خدا فیض پارہی ہے‘ یقیناً یہ صدقہ جاریہ ہے۔جب سے یہ دونوں کتابیں پڑھی ہیں اس میں سے وظائف پڑھ کر مایوسی چھٹ گئی ہے‘ امید کی ایک کرن نظر آئی ہے۔میں نے ان کتب میں سے دیکھ کر کچھ وظائف پڑھے ہیں جن سے میری کافی پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔ (جاوید اختر‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 985 reviews.