Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر مسئلہ حل، ہر مشکل دور اور ہر خواہش پوری

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو صحت سلامتی اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آپ کے رسالے عبقری سے لاکھوں لوگ مشکلات سے چھٹکارا اور بیماریوں سے صحت پارہے ہیں۔ میں بھی کچھ عرصے سے اس رسالے کی دیوانی ہوگئی ہوں اور شدت سے اس رسالے کا انتظار رہتا ہے۔ کافی عرصہ پہلے ’’دو انمول خزانہ‘‘ ہاتھ آیا تھا۔ اس میں کہیں درج تھا کہ اس کے ہر قاری پر قرض ہے کہ وہ جو جانتا ہو کوئی وظیفہ یا عمل جس سے کسی بھی انسان کی رہنمائی یا کسی مشکل سے چھٹکارا مل سکے۔ میں بھی اپنا ایک آزمودہ تجربہ بھیج رہی ہوں جو کافی عرصہ سے دل میں تھا آخر اللہ پاک نے توفیق بخشی ہے۔ دعا ہے یہ دکھی انسانیت کے کام آئے اور مجھے بھی اس کا ثواب ملتا رہے۔  ورد جو اب ہر دم میری زبان پر رہتا ہے۔ یہ وظیفہ اور ورد مجھے ایک ولی اللہ کی طرف سے ملا۔ جب سے ورد زبان ہوا ہے تمام مسائل حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ہر دم چلتے پھرتے سفر میں زبان پر جاری رہتا ہے۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے ذہن میں آتا ہے حیرت انگیز طور پر پورا ہوجاتا ہے اور میں حیران ہوجاتی ہوں یہ سب اسی ورد کا کمال ہے، اور میرے دل کو یقین ہے کہ ان اسماء میں سے ایک اسم یقینا اسم اعظم ہے۔ اسم اعظم سے ہر مسئلہ حل، ہر مشکل دور اور ہر خواہش اور سوچ حیرت انگیز طور پر پوری ہوجاتی ہے وہ اسماء یہ ہیں:یااللہ یارحمن یارحیمجملہ مقاصد کیلئے ہر دم ورد زبان رکھیں اور پھر دیکھیں اس کے کمالات۔ ( ن، الف: میانوالی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 983 reviews.