Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part3

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

جادو جنات سے چھٹکارا مل رہا
محترم حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری میں آپ کے دئیے گئے تحائف اور تسبیحات جہاں عوام الناس کیلئے فائدہ مند ہیں وہیں ان وظائف نے ہماری زندگی بدل ڈالی ہے۔ آج میں قلم اٹھانے کیلئے اس لئے مجبور ہوئی ہوں کہ آپ نے کا وظیفہ بتایاتھا۔ وہ وظیفہ ہم نے ایک کروڑ دفعہ پڑھ کر حصار قائم کرلیا ہے۔ تو میری چھوٹی بہن کو اللہ تعالیٰ نے فہم و ادراک سے نوازا ہے اور اسے جنات وغیرہ نظر آنا شروع ہوگئے۔ جنات اور بد اثرات ہمارے گھر میں پچھلے 50 سال سے تھے ہماری ایک رشتہ دار پچھلے 50 سال سے ہمارے گھر پر، بہن بھائیوں پر اوررشتہ داروں پر کالا جادو کروارہی ہیں اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے، میری شادی کے بعدبھی ہماری ایک رشتہ دار نے کالاجادو کروانا شروع کردیا اور میرے بڑے بیٹے کی آنکھیں بری طرح متاثر ہوئیں، اس کی عمر صرف 6 سال ہے۔ ہم سب گھر والوں نے کا ورد شروع کیا ہوا ہے اور 25 لاکھ تک پڑھ لیا ہے۔سورۃ بقرہ بھی باقاعدگی سے پڑھی جارہی ہے، اس کے بھی 41 دن کے کئی وظیفے مکمل کرلئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی قیادت میں امید کی کرن پیدا کی ہے کہ آپ ہمیں کالے جادو سے نجات دلوارہے ہیں۔ اللہ پاک نے آپ کی وجہ سے ہم پر نظر کرم کی ہے اور ہم مزید چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کالے جادو کے بد اثرات اور ان کے کرنے والوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔ آمین! علامہ صاحب! آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ دکھی انسانیت کی کتنی خدمت کررہے ہیں۔ میرا یہ خط بھی دکھی ماں کا ایک ایسا خط ہے جس کو پڑھ رہے ہیں۔ میری نسلیں آپ کیلئے دعا گو رہیں گی، امید ہے کہ آپ اسی طرح ہم جیسوں پر نظر کرم فرماتے رہیں گے۔ (مصباح خالد گل)
نے کمال کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود وظائف پورے یقین کے ساتھ کرتی ہوں۔میں اسلام آباد میں رہتی ہوں اور میری امی کراچی میں رہتی ہیں۔ جب سے میں نےیاقھار کا وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے مجھے ڈرائونے خواب اور خواب میں ڈرانے والی چیزوں نے تنگ کرنا چھوڑ دیا ۔ وظیفہ شروع کرنے سے ایک دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت ہی بڑا گھر ہے جس میں کوئی سامان نہیں ہے وہ خالی ہے اس کے غسل خانے میں مَیں غسل کررہی ہوں، مجھے ایسا احساس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی ہے، میں جلدی سے نکل کر اپنی گلی میں امی کے گھر چلی جاتی ہوں اور ان کو بتاتی ہوں کہ وہاں کوئی ہے، وہ میری بات نہیں مانتی اور امی اور میری بہن میرے ساتھ اس گھر میں آتی ہے ہم بہت بڑے ٹی وی لائونج میں آتے ہیں‘ وہ بھی خالی ہے، مجھے وہاں بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے اور میں چیخ چیخ کر آیت الکرسی پڑھتی ہوں اور پڑھتی ہی جاتی ہوں میں امی اور بہن مین گیٹ پر کھڑے ہیں، بہن اور امی چپ ہیں مگر میں آیت الکرسی پڑھتی جارہی ہوں، گیٹ سے ٹی وی لائونج واضح نظر آرہا ہے اور ٹی وی لائونج میں ایک دم ایک عورت نمودار ہوتی ہے اور میرا ہاتھ پکڑ لیتی ہے میں بہت زیادہ ہی ڈرتی ہوں لیکن آیت الکرسی اور زیادہ جوش کے ساتھ چیخ کر پڑھتی رہتی ہوں۔ وہ عورت کہتی ہے کچھ بھی کرلو تم میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی اور وہ میرا ہاتھ چھوڑ کر ایک دوسرے کمرے میں چلی جاتی ہے اور مجھے گیٹ سے ٹی وی لائونج میں کچھ 17,18 سال کے لڑکے اور لڑکیاں گول دائرے میں کرسیوں پر بیٹھ کر پتہ نہیں کیا باتیں کررہے تھے یا کھیل رہے تھے پھر میری آنکھ کھل گئی۔ جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے اسکے بعد سے میں نےیاقھار کا وظیفہ پڑھنا مزید تیز کردیا ہے اور اُس دن کے بعد سے مجھے نہ تو کوئی برا خواب آیا ہے اور نہ ہی کسی اور چیز نے تنگ کیا ہے۔ دس یا بارہ دن پہلے رمضان میں مَیں نےیاقھار کا وظیفہ شروع کیا تھا پہلی رات تو مجھے پوری رات ہی نیند نہیں آئی میں جب سوتی تو مجھے ایسا لگتا کوئی مجھے دھکا مارتا میں اٹھ جاتی تھی، دوسرے دن میرے پائوں میں شدید ترین درد رہا۔ جب میں نے پڑھا تو درد بالکل ختم ہوگیا۔ اب میرے ساتھ ایسا خواب، یا جناتی وغیرہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ (صباء خان۔ اسلام آباد)
چاند کے پاس اسم محمدﷺ نظر آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت گنہگار ہوں نماز تک نہیں پڑھتی تھی، پوری زندگی غفلت میں گزاری، اب آپ کا رسالہ پڑھنے لگی ہوں۔ بہت وظائف پڑھتی ہوں، اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں، امید ہے کہ اللہ میرے گناہ کی مغفرت کریں گے اور مجھے میرے دشمن سے محفوظ رکھیں گے۔ میں کا ورد کرتی ہوں‘ مسلسل پڑھتی ہوں کیونکہ عبقری میں پڑھا تھا کہ اگر گناہوں کے جنگل میں کانٹوں سے بچنا ہے تو یاقھار پڑھو۔ ایک رات پڑھ رہی تھی میں اپنے حواس میں ہی تھی آسمان پر بادل تھے اور میں بادلوں کو دیکھ رہی تھی۔ اس دن چاند بھی گول اور بے حد روشن تھا کہ اچانک مجھے لگا جیسے چاند کے پاس محمدﷺ لکھا ہوا ہے، کچھ اس طرح محمدﷺ جہاںﷺہونا چاہیے وہاں چاند چمک رہا تھا۔ میں نے اپنی بہن کو کہا دیکھو آسمان پراسم محمدﷺ پر اسے کچھ نظر نہیں آیا۔ پر میں دل و دماغ سے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے محمدﷺ حقیقت میں لکھا ہوا دیکھا ہے۔(سارہ)
وساوس سے نجات ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تین ماہ سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہا ہوں ماشاء اللہ بہت ہی اچھا اور پڑھنے کیلئے لائق تحسین ہے خاص طور پر اس میں شائع ہونے والا ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو بہت ہی لاجواب ہے۔ اس میں علامہ لاہوتی صاحب کا دیا ہوا کا وظیفہ کھلا ہزاروں کی تعداد میں پڑھ رہا ہوں جس کے پڑھنے سے ناف کے اوپر والے حصے میں ایسے لگتا ہے جیسے آگ لگ گئی ہے، پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے لیکن پڑھنے میں مزہ اور سکون ملتا ہے یقین پختہ ہوتا ہے اور وساوس ختم ہوگئے ہیں۔ (جاوید اختر۔ کراچی)
زندگی میں سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم دونوں میاں بیوی گزشتہ دو سال سے عبقری کے مستقل قاری ہیں۔ اس میں دئیے گئے محترم علامہ پراسراری لاہوتی صاحب کے بہت سے وظائف سے استفادہ کرتے رہتے ہیں جن کی بدولت ہمارے گھر میں بہت برکت اور رحمت ہے میں اور میری بیگم اور تینوں بیٹے کلمے کے سات آٹھ نصاب بھی مکمل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میں سورۃ والضحیٰ (چاند کا عمل) بھی گزشتہ رمضان المبارک سے باقاعدہ کررہا ہوں۔ ان تمام اعمال نے ہماری تمام مشکلات آسان کردی ہیں۔علامہ صاحب ہمیں آپ سے بہت عقیدت ہے ہم آپ سے ملاقات کے شدید خواہش مند ہیں میری بیگم موتی مسجد جاکر آپ سے ملاقات کیلئے نفل بھی پڑھتی ہے دیکھیں اللہ کریم ہمیں یہ سعادت کب دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان اور صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمیں دین پر استقامت عطا کرے۔ آمین! (شیخ عمران احمد)
عبادت میں دل لگتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ خاص طور پر اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون تو مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہے۔ اس مضمون میں آئے وظائف نے میری بہت زیادہ مشکلات آسان کردی ہیں۔ مجھےجو بھی مسئلہ ہوتا ہے میں علامہ لاہوتی صاحب کے بتائے ہوئے وظائف میں ان کاحل تلاش کرتا ہوں۔ جنات کا پیدائشی دوست پڑھ کر شکر ہے عبادت کرنے میں دل لگتا ہے۔ (ن،واہ کینٹ)
ڈراؤنے خواب، گھبراہٹ اور یاقہار کا ورد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ چند ماہ سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہے۔ جب عبقری آتا ہے تو میں سب سے پہلے یہی مضمون پڑھتا ہوں۔ میں اپنے بیالوجی کے پیپر کی تیاری کررہا تھا تقریباً رات کے دو بج رہے تھے لائٹ چلی گئی اور میں سوگیا۔ میں خواب دیکھتا ہوں کہ میں ایک چھوٹے سے کمرے میں ہوں میرا وہاں دم گھٹنے لگتا ہے‘ میں باہر جانے کی کوشش کرتا ہوں اچانک دروازہ بند ہونا شروع ہوجاتا ہے میں پورا زور لگاکر اس کو کھولنا چاہتا ہوں لیکن دروازہ نہیں کھلتا تو سانس کی بندش کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی۔ مجھ پر اتنی گھبراہٹ تھی کہ پسینہ آنا شروع ہوگیا چونکہ نیند کا غلبہ تھا ا س لئے دوبارہ آنکھ لگ گئی۔ تھوڑی دیر بعد پھر وہی خواب آیا تو مجھے خیال آیا کہ میں نے آپ کے کسی رسالے میں کا وظیفہ پڑھا تھا (جو مجھے اپنے ماموں زاد بھائی کہ ہاں سے رسالہ تحفے میں ملا تھا) میں پڑھنا شروع کرتا ہوں میں اور گھبراہٹ کا شکار ہوجاتا ہوں۔ پھر میں چلاکر پڑھتا ہوں تو مجھے سکون مل گیا میں رات کا باقی حصہ سکون سے سویا ہوں۔ اس کے بعد بھی مجھے کئی دفعہ ایسے خواب آئے تو میں یاقہار پڑھنا شروع کردیتا ہوں فوری سکون آجاتا ہے۔ پھر میں نے یاقہار کا ورد روزانہ کثرت سے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ اب کبھی مجھےاس طرح کا خواب نہیں آیا۔ (رمضان شاکر)
بہن کا رشتہ ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں ہر ماہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے آتا ہے۔ اتنا زبردست رسالہ ہم نے آج تک نہیں پڑھا۔ جب سے عبقری ہمارے گھر آنا شروع ہوا ہے تب سے اس نے تمام میگزینز کی چھٹی کروا دی ہے۔ اس میں موجود سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا دیا ہوا ایک وظیفہ نے ہماری تمام پریشانیاں ختم کردی ہیں۔ ہم نے یہ وظیفہ ہروقت کھلا پڑھا اللہ کرم اور احسان سے اس کا اتنا اثر ہوا ہے کہ گھر کے حالات بدل گئے ہیں میری بہن کا کافی عرصہ سے کہیں رشتہ نہیں ہورہا تھا جس کی وجہ سے سب بہت پریشان تھے اس وظیفہ کی برکت سے بہن کا رشتہ بھی ہوگیا ہے۔ (نورین)
جنات کا پیدائشی دوست کتاب میں وظائف کے خزانے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے میرے دوست نے حضرت علامہ لاہوتی پراسرای صاحب کی آپ بیتی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست ‘‘جلد اول گفٹ کی۔ میںنے کتاب پڑھی یقین کریں جہاں بہت سے اسرار سے پردہ ہٹا وہیں پر بہت سے وظائف کے خزانے پڑھ کر دل خوشی سے بھر گیا کہ اللہ سبحان و تعالیٰ کے کلام کے ہر لفظ پڑھنے پر کس قدر رحمتیں اوربرکتیں ہیں۔جب سے یہ کتاب ملی ہے‘ میری زندگی میں سکون آگیا ہے‘ کوئی مسئلہ ہو کتاب کھولیں اس حساب سے وظیفہ چنیں ‘ پڑھیں اور مسئلہ حل۔ بس مجھے جناب علامہ لاہوتی صاحب سے اتنا کہنا ہے کہ میں دل سے آپ کے لکھے ہر ہر لفظ کی قائل ہوگئی ہوں۔ ( شاہدہ اعجاز، لاہور)
موت کا خوف
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی بارکسی ادارے میں خط لکھ رہی ہوں امید ہے کہ میری کہانی آپ عبقری میں ضرور چھاپیں گے۔ میرا مسئلہ کچھ یوں تھا کہ میرے شوہر حافظ قرآن ہیں اور ہماری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں‘ تین بچے ہیں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد ایک رات میں نے نماز نہیں پڑھی‘ کپڑے صحیح نہیں تھے تو کافی رات گزر چکی تھی ‘ میری آنکھ کھلی اور مجھے ڈر لگنے لگا ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان سے کوئی اندھیرا میرے اوپر حاوی ہورہا ہے اور مجھے خیالات آنے لگے کہ اب تمہارا ٹائم پورا ہوگیا ہے اور اب تم مرجائوگی اس خیال میں میری ایسی حالت ہوئی کہ بتانے سے باہر ہے‘ بالکل جیسے موت کا منظر میرے سامنے گھوم رہا تھا اور یقیناً اب میں مرجائوں گی‘ ایسا خوف کہ میرا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور میرے ہاتھ پائوں ٹھنڈے، ٹانگیں کانپ رہی تھیں، پیشاب زور کا آیا اور میرا دل بیٹھنے لگا۔ میرے شوہر گھر پر نہیں ہوتے ان کی ڈیوٹی دوسرے گائوں میں ہے‘ وہ امام مسجد ہیں اور دن کو آٹھ بجے آتے ہیں اور دو بجے چلے جاتے ہیں‘ میرا چچا اور میرا بھائی 14,15 سال کا وہ دونوں سوئے ہوئے تھے میں نے ان کو اٹھایا اور کہا میں تو اب مرنے والی ہوں میرے شوہر کو ابھی بلائو ۔وہ تو میری حالت دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ پھر بہت دلاسے دئیے لیکن ان کی ایک بات کا بھی اثر مجھ پر ہونے والا نہیں تھا۔ پھر میرا دیور بھی حافظ قرآن ہے اس کو میرے چچا لے آئے اور اس نے میرے قریب بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنا شروع کردیا اور کہا کہ اب سکون سے سوجائیں لیکن میری نیند اڑ گئی تھی‘ میرا سکون اڑ چکا تھا پھر میںنے بڑی ہمت کرکے وضو کیا اور نماز پڑھی اور قرآن پاک کھول کر پڑھا تو کچھ میرے دل کو تسلی ہوئی اور میں کچھ اپنے قابو میں آئی لیکن میری حالت صحیح نہیں تھی آخر میں نے قرآن پاک کو اپنے سرہانے رکھا اور سوگئی پھر نہ جانے کب مجھے نیند آئی اس دن سے لے کر آج تک اتنے سال ہوگئے ہیں لیکن کبھی مجھے دن کو نیند نہیں آتی‘ ساری دنیا تھکنے کےبعد نیندکے مزے لیتی ہے لیکن میں جب بھی دن کو سونے کا ارادہ کرتی ہوں تو مجھے یہی خیال آتا ہے کہ ابھی عزرائیل علیہ السلام آئیں گے اور فرمائیں گے میں تمہاری روح قبض کرنے آیا ہوں اور تم مرجائو گی اور میری نیند اڑ جاتی ہے۔ اب اس رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو جمعۃ المبارک کو میری دیورانی جس کی شادی کو 10 ماہ ہوئے تھے اور جو بیٹی کی پیدائش کے دوران انتقال کرگئی اس سانحے نے تو مجھے پاگل کردیا کہ اچانک اس کے اوپر موت آگئی اور وہ دیکھو کہ نہ اس نے کبھی نماز پڑھی اور نہ کبھی دوپٹہ سر پر لیا اور نہ ہی قرآن پاک کو پڑھا اور پھر بھی وہ مری ہے تو کیسے مہینے اور کس مبارک رات اور کس حالت میں پھر جب میں نے اس کے کفن کو ہاتھ لگایا اور غسل کے وقت تھوڑا سا دیکھا تو میں کیا بتائوں جیسے میرے اوپر وہی منظر چھاگیا ‘ میری آنکھوں سے وہ نہیں جاتی میرا دل کانپنے لگتا اور میں بے ہوشی کے عالم میں ہوجاتی۔ ایک ڈر میرے ذہن سے جاتا کہ قبر میں نہ جانے کیا ہوگا؟ کیسے سوال پوچھیں گے اور کیسے جواب دیں گے؟ اس کا حال اچھا ہوگا یا برا؟ بس یہ منظر مجھے پاگل کردیتا ہے اور میں کہتی ہوں کہ اب میں مرجائوں گی۔ ہمارے گھر میں عبقری شروع سے آرہا ہے‘ ہم نے علامہ لاہوتی صاحب کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ گھر میں منگوائی ہوئی تھی ۔ اس کتاب میںیاقھار کا وظیفہ پانی والا عمل مجھ پر میرے شوہر نے کیا اور میں کیا بتائوں حکیم صاحب! حافظ صاحب (میرے شوہر) کی دو تین مرتبہ پڑھتے پڑھتے ایسی حالت خراب ہوگئی کہ ان کے ہاتھ رکنے لگے اور زبان رکنے لگی لیکن انہوں نے پڑھنا نہیں چھوڑا۔یہ وہ چند دنوں سے کررہے ہیں اب الحمدللہ میں کافی بہتر ہوں۔ آج تک میرا کسی عامل کے اوپر یقین نہیں اور امی نے ایک عامل سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اس کو جن نہیں بلکہ بڑا دیو ہے اس کے ذہن میں خیالات لاتا ہے۔ مگر یاقہار کے عمل کی وجہ سے اب میرے ذہن میں کسی قسم کے خیالات بد نہیں آتے۔(حافظ دھنی بخش ۔نوشہرو فیروز)
عبقری کے وظیفے سے سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کچھ عرصہ سے پڑھ رہا ہوں۔ اس میں موجود وظائف نے میری زندگی سے پریشانیوں کو ختم کردیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے پریشانیوں نے گھیرا ہوا تھا میں نے عبقری پڑھا‘ اس میں یاقہار کا وظیفہ لکھا ہوا تھا۔ میں نے اپنی پریشانیوں سے نجات کیلئے یاقہار پڑھنا شروع کردیا جس سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ (محمد انعام اللہ خان)
موتی مسجد میں نوافل اور غیبی آواز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ دو سال سے آپ کا رسالہ اور درس سن رہا ہوں۔ میں بہت سے برے کام کرتا تھا جو میں نے درس اور عبقری کی وجہ سے چھوڑ دئیے مگر میں ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اسے نہ چھوڑ سکا۔ ہمارا معاشقہ کئی سال چلا‘ آخرکار اس نے مجھے چھوڑ کر کسی اور جگہ شادی رچالی۔ میرے دل کو اس لڑکی وجہ سے سکون نہیں مل رہا تھا اور میں بہت زیادہ بے سکون تھا۔ اسی بے سکونی کی وجہ سے میں آپ کے درس بھی نہ سن سکا۔ مگر گھر میں اکیلے وقت میں جب بھی وقت ملتا میں درس سن لیتا تھا‘ مگر کیفیت ویسی کی ویسی رہتی۔ میں نے اس حوالے سے موتی مسجد میں نوافل پڑھے۔ کچھ دن میں مسلسل جاتا رہا تو ایک دن میرےاندر سے ایک آواز آئی۔ ’’اے اللہ کے بندے اس دنیا میں انسان زندگی اللہ کے اصولوں کے مطابق گزارنے آتا ہے اورتو نے کیا کیا اپنی مرضی کی زندگی گزار دی جو گناہوں سے بھری ہوئی تھی تو نے خودکشی کرکے وہ زندگی ختم کردی ہےاب یہ والی زندگی اللہ کے اصولوں پر چلا پھر دیکھ رب کس طرح سکون دیتا ہے اپنا سب کچھ اللہ کے حوالے کردے اور (و) جیسی لڑکیاں زندگی میں آتی رہتی ہیں۔ وہ ایک امتحان تھا جو گزر گیا۔ اب اپنا دھیان صرف اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت پر لگادے۔ اس دن کے بعد میرے دل میں عجیب سکون پیدا ہوگیا۔ مجھےوہ لڑکی بالکل بھول ہی گئی۔ کبھی اس کا خیال بھی میرے ذہن میں نہ آیا اور میں پھر زندگی کی طرف لوٹ آیا۔ اس کے علاوہ ایک گناہ تھا جو اکثر مجھ سےتنہائی میں ہوجاتا تھا۔ میں لاکھ کوشش کرتا مگر چند دن کے پرہیز کے بعد پھر مجھ سے وہ عمل سرزرد ہوجاتا۔ میں نے موتی مسجد میں نوافل ادا کیے اور اللہ سے درخواست کی اے اللہ آپ نے مجھے سیدھی راہ پر لگا دیا ہے تو میری اس عادت بد بھی چھڑوا دے۔ اللہ کے حکم سے اب یہ عادت تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ (پ،ا)
موتی مسجد میں نور اور خوشبو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس رسالے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میرا سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ میں نے عبقری میں موتی مسجد کاپڑھا تھا۔ پچھلے سال وہاں جاکر نفل پڑھے‘ پہلے سجدے میںمجھے اتنی زیادہ روشنی نظر آئی کہ میں نے دل میں اللہ سے دعا کی یااللہ ! یہ روشنی کبھی ختم نہ ہو‘ فوراً ایسا ہواجیسے کسی نے بٹن بند کردیا اور روشنی ختم ہوگئی۔دو دن بعد پھر گئی تو انتہائی لاجواب خوشبو آئی۔ اب جب بھی جاتی ہوں روشنی تو اس کے بعد نظر نہیں آئی مگر خوشبو ہر بار آتی ہے ایسی خوشبو میں نے کبھی کہیں اور نہیں سونگھی۔ (سمیرا‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 980 reviews.