Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part1

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

نیک جنات نے انسانی شکل میں مدد کی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کی خیریت کیلئے خدا سے ہمیشہ دعاگو ہوں‘ عبقری رسالہ پڑھ کر بہت خوشی اور فائدہ پایا۔ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست خاص نمبر‘‘ کیلئے ایک زبردست سچا واقعہ لکھ رہی ہوں مجھے امید ہے آپ اگست 2016 کے شمارے میں ضرور شائع کریں گے۔ ماہنامہ عبقری سے بہت وظائف کیے جن کا بہت فائدہ ہوا لیکن علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ کرنے کی وجہ سے میں اتنی حیران ہوں کہ آپ کو بیان نہیں کرسکتی۔ میں نے جون 2013ء کے شمارے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں کا وظیفہ کیا۔ میں جب بھی آٹا گوندھتی ہوں 41 دفعہ پڑھتی ہوں‘ بچوں کو اکتالیس دفعہ پڑھ کر دم کرتی ہوں‘ سفر پر‘ کام کرتے وقت پڑھتی ہوں۔ اب آتی ہوں اصل واقعہ کی طرف میں ملتان اپنے بہن کے گھر جانے کیلئے تیار ہوئی‘ سفر بچوں کے ساتھ کٹھن لگ رہا تھا کیونکہ شوہر پہلے ہی ملتان تشریف لے گئے تھے‘ سفر شروع ہوتے ہی کا ورد شروع کردیا۔ سفر بہت اچھا گزرا وہاں بہن کے گھر پہنچے‘ کھانا وغیرہ کھایا‘ کچھ دیر آرام کیا‘ تو میری بھانجی کہنے لگی کہ خالہ آج بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے قلعے پر چلتے ہیں ہم سب شام کے وقت تیار ہوگئے‘ رکشے پر بیٹھتے ہی میں نے کا ورد شروع کردیا‘ ہم وہاں گئے مزار پر فاتحہ خوانی کی‘ ساتھ موجود باپردہ جگہ پر قرآن خوانی اور نوافل وغیرہ پڑھتی رہی۔ بچے قریبی پارک میں کھیلتے اور جھولے وغیرہ لیتے رہے۔ آخر میں قلعہ کی ایک عمارت جس کا نام ’’دم دما‘‘ ہے اور اس جگہ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں سے سارا ملتان شہر نظر آتا ہے‘ ہم نے کہا ہم وہاں بھی جائیں گے وہ جگہ حکومت نے ٹھیکہ پر دی ہوئی ہے جس پر ٹکٹ لگائی ہوئی ہے۔ ہم تین بہنیں تھیں‘ دو بھانجیاں اور میرے تین بچے تھے‘ ہم نے اپنے ٹکٹ لیے‘ بقایا پیسے انہی کے پاس تھے کہ بچے پہلے بھاگے تو وہاں ٹکٹ چیک کرنے والے نے بدتمیزی کرنا شروع کردی کہ آپ لوگوں نے ٹکٹ تو لیے نہیں کدھر بھاگے جارہے ہوں‘ ہم نے
کہا کہ بھائی حوصلہ کریں اتنی بدتمیزی کیوں کررہے ہیں؟ بقایا پیسے تو آپ لوگوں کے پاس ہیں اور ٹکٹ یہ دیکھیں ہمارے ہاتھ میں ہیں لیکن اس شخص کو نامعلوم کیا ہوا کہنے لگا: آپ ٹکٹ دکھائیں بھی تو میں آپ لوگوں کو ’’دم دما‘‘ نہیں دیکھنے دوں گا‘ انتہائی غصے میں اٹھا پہلے بچوں کو دھکے دئیے اور بعد میں باقاعدہ ہم بہنوں کو دھکے دئیے‘ میں مسلسل اسی وظیفہ کا ورد کرتی رہی ہمیں غصہ آیا‘ میں نے اس شخص سے کہا: ہم تمہارے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ خیر ہم کا ورد کرتے ہوئے وہاں سے چل پڑے‘ آگے پولیس والے کھڑے تھے ہم نے ان کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیکے دار لوگ ہیں ہم ان کو کچھ نہیں کہہ سکتے‘ مجھے شدید غصہ اس بات پر آرہا تھا کہ انہوں نے ہم عورتوں کے ساتھ بغیر وجہ کے اتنی بدسلوکی کی‘ ورد میری زبان پر جاری تھا۔ اوپر سے پولیس والوں نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ ورد کے ساتھ ساتھ اب تو میری آنکھوں سےآنسو بھی جاری ہوگئے۔ میں بس یہی سوچ رہی تھی کہ آج اس نے ہمارے ساتھ اتنی شدید بدتمیزی کی ہے آئندہ کسی اور کے ساتھ کرے گا یا کرتا رہا ہوگا‘ اتنا بداخلاق شخص ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اچانک ایک ’’ویل ڈریس‘‘ شخص نمودار ہوا‘ اس کے ساتھ دو بندے اور بھی تھے۔ انہوں نے انتہائی ادب کے ساتھ مجھے مخاطب کیا: باجی ہم کب سے آپ کو دیکھ رہے تھے‘ اس بندے نے آپ کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی ہے اس کو اس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ قلعہ کے ساتھ ہی 15 کا کاؤنٹر تھا وہ ہم سب کو ادھر لے گئے‘ میں اور میری بڑی باجی باپردہ پولیس چوکی کے اندر گئیں‘ تمام صورت حال بتائی اور یہ بھی کہا ہے ہم اس کی نوکری یا رزق کے دشمن نہیں لیکن ہمیں انصاف ضرور ملنا چاہیے تاکہ آئندہ یہ کسی کےساتھ ایسا سلوک نہ کرے۔ اس پولیس آفیسر نے بھی کہا کہ یہ غیراخلاقی عمل ہے‘ فوراً ایف آئی آر کاٹو اور گاڑی فوراً بھیجو اس نے ہم سے کوائف اور پتہ، فون نمبر پوچھا تو ہم پریشان کہ ہم عورتیں ہوتے ہوئے کیسے اپنا نام، پتہ لکھوائیں‘ جو بندہ ہمارے ساتھ گیا تھا وہ اچانک بولا: باجی پریشان نہ ہوں‘ میں اپنا نام‘ پتہ لکھواتا ہوں وہ بہت بڑا فنانس آفیسر تھا‘ ہم دفتر سے باہر نکلے‘ ورد جاری تھا لیکن مجھے نامعلوم ایسے کیوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ انسان نہیں بلکہ کوئی نیک جنات ہیں کیونکہ میں عبقری رسالہ پڑھتی رہتی ہوں اتنا میں محسوس کرسکتی ہوں کہ ضرور یہ اللہ کی طرف سے مدد تھی کہ کوائف کے وقت اللہ نے ہماری عزت بچانی تھی اور اس بندے کو بھیجنا تھا۔ باہر آکر گھاس پر مغرب کی نماز ادا کی اور اس فنانس آفیسر سے میں نے فون نمبر لے لیا اور کہا بھائی اب ہماری طرف سے سارا مسئلہ آپ کے سپرد اب ہم دوبارہ پولیس والی جگہ پر نہیں جائیں گے وہ تینوں دوست ’’دم دما‘‘ کی طرف گئے‘ ہم دور سے دیکھ رہے تھے پولیس وہاں آئی ہوئی تھی‘ اس شخص نے معافیاں مانگی‘ اس فنانس آفیسر سے معذرت کی اور کہا کہ آئندہ کبھی ایسا بداخلاقی والا فعل کسی کے ساتھ نہیں کرے گا‘ رات کو میں نے اس فنانس آفیسر کو شوہر کے موبائل سے فون کیا اور تمام صورتحال معلوم کی تو اس نے کہا کہ میں نے پولیس والوں سے کہا کہ اس نے معذرت کرلی ہے بقول ان عورتوں کے اس کو جاب سے نہ نکالیں۔ ہمارا مقصد ہمیں اپنے وظیفے کی وجہ سے مل گیا کہ آئندہ وہ کسی سے بداخلاقی نہیں کرے گا۔
میرا پر اتنا یقین بڑھ گیا ہے کہ اس یقین کی وجہ سے نیک جنات انسان کی شکل میں ہماری مدد کو آئے پھر میں نے اپنی بھانجیوں اور بہنوں کو کہا کہ دیکھو یہ انسان نہیں بلکہ نیک جنات ہیں۔ میری بہنوں اور بھانجیوں نے کہا آنٹی واقعی ہم آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں اسی دن سے میں اور سب بہنیں میرے بچے‘ بھانجیاں یہی وظیفہ کرتے ہیں جب بھی میں اکیلی بیٹھتی ہوں اس واقعہ کو یاد کرکے حیران ہوتی ہوں۔ میری تمام قارئین سےا لتجا ہے کہ پورے یقین سے اس وظیفہ کو کریں‘ کوئی شک نہیں کہ آپ کو اپنا مقصد نہ ملے مجھے کرتے ہوئے صرف ڈیڑھ ماہ ہوا ہے اور اتنے اچھے اثرات حاصل ہوئے کہ بیان سے باہر‘ بچے ضد کرتے تھے‘ لڑتے تھے‘ اکتالیس مرتبہ دم کرکے پانی دیتی ہوں‘کھانے کھاتے ہوئے مسلسل پڑھتے رہتے ہیں مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اس دو الفاظ کا شعور ہے اسی کی برکت سے اب میرا کہنا مانتے ہیں اور لڑتے بھی نہیں۔ میری اس تحریر سے ضرور قارئین اگر عمل کریں تو فائدہ پائیں گے‘ آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ کے ساتھ کوئی طاقت ہے یہ ورد کرتے ہوئے آپ ٹھیک سمت اختیار کریں گے۔ آپ کو اللہ کے نیک بندوں کی خواب میں زیارت ہوگی جو کہ اسی ورد کی وجہ سے اکثر مجھے ہوئی ہے۔ (شبنم کامران‘ کوٹ ادو)
تکلیف دہ آوازیں ختم ہوگئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات خود بھی کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دئیے گئے وظائف لاجواب ہوتے ہیں۔ ہمارے گھر میں ایک عجیب واقعہ ہوا کہ ایک دن میرے کمرے میں مغرب سے شروع ہوکر ایک مخصوص کیڑے کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور ساری رات مسلسل چلتی رہیں۔ ایسا مسلسل تین رات ہوتا رہا‘ میں ساری رات نہ سو سکتی۔ کچھ دن آرام رہا پھر وہی عجیب سی آواز آنا شروع ہوجاتی اور میں ساری رات نہ سوتی‘ یہ کام عشاء کے بعد شروع ہوتا اور فجر تک رہتا۔ اس سے اگلے دن جب وہی آواز آنا شروع ہوئی تو میں نے کمرے میں کھڑے ہوکر سات مرتبہ اذان پڑھی اور سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر کمرے کے چاروں کونوں میں پھونک ماری اور پھر یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا جب تک دل میں بے چینی رہی میں یَاقَہَّارُ پڑھتی رہی کہ یااللہ اگر یہ شیطانی قوت ہے تو تیرے نام کی طاقت سے جل جائے اور ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اور منہ کے بل گرے۔ کچھ دیر پڑھنے کے بعد ہی وہ خوفناک آواز آنا بند ہوگئی اور اس کے بعد الحمدللہ پھر کبھی وہ آواز نہیں سنی۔ پھر میں نے یہی درج بالا عمل پورے گھر میں روزانہ کرنا شروع کردیا۔ ہمارے گھر میں روز جھگڑے ہوتے تھے‘ مزاجوں میں بہت زیادہ تلخی ہوتی تھی‘ کوئی کسی سے بات تک کرنا گوارا نہ کرتا تھا مگر اب الحمدللہ گھر کےحالات میں بہت بہتری آئی ہے۔ کبھی کبھی جھگڑے ہوبھی جاتے ہیں مگر مزاجوں میں تلخی بہت کم ہوئی ہے۔ بہت حیران ہوتی ہوں اکثر محسوس ہوتا ہے کہ یہ شاید خواب ہی ہو یا پھر کوئی دھوکہ ہو لیکن ہم واقعی کئی بار ایک ساتھ بیٹھ کر سب ہنستے‘ مسکراتے ہیں‘ اکثر بدگمان ہونے لگتی ہوں لیکن پھر عبقری میں موجود وظائف‘ اللہ کا کرم اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی توجہ یاد آتی ہے تو دل کو سمجھا لیتی ہوں کہ یہ ممکن ہے اور ایسا ہوبھی رہا ہے۔ اللہ کی رحمت بھی ہمارے گھر آئی ہے بھائی کے گھر بیٹی ’’ا‘‘ کی صورت میں۔ الحمدللہ! ’’جنات کے پیدائشی دوست‘‘میں موجود وظائف گھر میں سکون لے آئےہیں۔ (رافعہ کوثر‘ خیرپور میرس)
پاؤں پر چیونٹیاں اور شدید درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس عبقری سے جڑے ہر شخص کو صحت اور لمبی عمر دے اور اس رسالے کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ میں تقریباً چھ ماہ سے اس رسالے کو پڑھ رہی ہوں۔ میرے خیال میں جوشخص یہ رسالہ پڑھ لے اس کو دنیا کے باقی تمام رسائل پڑھنا بھول جائیں گے۔ اگر ہمارے ملک کا ہر شہری اس رسالے کامطالعہ کرے تو ہمارے ملک کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے اور اس میں امن و سکون قائم ہوجائے گا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ دو سال پہلے رمضان سے دو ماہ پہلے میری امی کی وفات ہوئی‘ ان کی وفات کے بعد مجھے ڈر لگنا شروع ہوگیا‘ بھوک نہیں لگتی تھی‘ کچھ کھاتی پیتی تھی تو دل خراب ہونے لگتا‘ پٹھوں میں شدید کھچاؤ ہوتا‘ بھوک نہیں لگتی تھی‘ مختلف ڈاکٹروں کی ادویات استعمال کی مگر کوئی فرق نہیں پڑا‘ کسی کی موت کا یا بیماری کا سنتی تو ڈر لگتا۔ خود کو ذرا سی تکلیف ہوتی مثلاً پیٹ میں، سر میں درد ہوتا تو یوں لگتا کہ مجھے بھی کوئی بیماری لگے گی تو مرجاؤں گی۔ پنکھے کے نیچے لیٹتی تو سوچتی کہ یہ پنکھا مجھ پر گرے گا تو میں مرجاؤں گی۔ اس کے بعد میرے بھائی مجھے ایک اللہ والے کے پاس لے کر گئے انہوں نے مجھے تین دم کیے اور پہننے کیلئے ایک تعویذ دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس نے ماں کی موت کا زمینی صدقہ لے لیا ان کے دم سے مجھے کچھ فرق پڑا لیکن جب بھی رمضان آتا میری حالت پھر ویسی ہی ہوجاتی جبکہ اب میری شادی ہوچکی ہے ایک بیٹا بھی ہے۔ زیادہ تر میرے ساتھ یہی مسئلہ رہتا۔ کبھی کبھار فرق پڑتا تھا۔ دو ماہ پہلے میرےالٹےپاؤں کے انگوٹھے میں کبھی سوئی چبھنے کا درد ہوتا تھا اس کے بعد آہستہ آہستہ درد پھیلتا پھیلتا پنڈلی تک چلا گیا۔ بہت سے لوگوں کو دکھایا کوئی کچھ کہتا تو کوئی کچھ۔ پھر میں نےعبقری دواخانہ سے کراماتی تیل استعمال کیا‘ جس سے ٹانگ کا درد تو ختم ہوگیا مگر پاؤں کا درد ویسا ہی تھا۔ اب اس طرح دوسرے پاؤں میں بھی درد شروع ہوگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاؤں کی ایڑھیوں میں بھی بہت شدید درد ہوتا‘ رات کو جب اچانک اٹھتی تو زمین پر پاؤں نہیں رکھے جاتے‘ بیٹھ کر کوئی کام کروں یا پڑھوں تو پٹھوں میں ایسا محسوس ہوتا جیسے چیونٹیاں چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اکیلے بیٹھ کر کام کرتے وقت یا نماز پڑھتے وقت جب کوئی پاس موجود نہ ہو تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میرے پیچھے کوئی سانپ پھن پھیلائے کھڑا ہے پھر میں تھوڑی تھوڑی دیر بعد پیچھے دیکھتی ہوں تو کوئی نہیں ہوتا۔ تقریباً دو ماہ پابندی سے نماز اور قرآن پڑھ رہی ہوں۔ پھر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے دیکھ کر یاقہار کا ورد کھلا پڑھنا شروع کردیا اور اس کے ساتھ یَاحَیُّ کی ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ محمد رسول اللہ کا ایک سوا لاکھ مکمل کررہی ہوں تقریباً پچاس ہزار سےاوپر ہوگیا ہے۔ گلے میں یاقہار کا نقش اور حروف مقطعات فوٹو سٹیٹ کروا کر ڈالے ہیں جس کی وجہ سے میری حالت اب بہت بہتر ہےاور دن بدن میں بہتری کی طرف جارہی ہوں۔ (نادیہ‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 975 reviews.