Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

اولاد نرینہ کیلئے:قارئین! ہم رسالہ عبقری کے مستقل قاری ہیںاور طبی اور روحانی استفادہ حاصل کرتےہیں۔میری آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے خاندان میں لڑکیوں کی پیدائش بہت زیادہ ہے جبکہ نرینہ اولاد بہت ناپید ہے۔ کوئی نسخہ یا روحانی عمل ہو تو عنایت فرمائیں۔ (محمدآصف)
جواب:آصف بھائی! آپ کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ اور عمل لکھ رہا ہوں یقیناً آپ کو فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: ریٹھہ کا چھلکا اتار کر کوٹ لیں اورآدھاحصہ بیوی پانی یا دودھ کے ہمراہ نہا ر منہ 2 ماہ بلا نا غہ استعمال کرے ۔ اللہ عزوجل کرم فرمائیں گے۔میرا تجر بہ ہے کہ اگرحمل ٹھہرنے کے دو ماہ بعد چاند کی پہلی سات تاریخوں کوروزانہ سورۂ بقرہ مکمل سورۂ پڑھ کردعا کریں۔انشاء اللہ یقینی بیٹا پیدا ہوگا۔ یہ ٹوٹکہ میرا نہیں لاتعداد کا آزمودہ ہے۔ آپ بھی آزمائیے اور دعاؤںمیں یاد رکھیے گا۔ (محمد صہیب‘ لاہور)
سمجھ کچھ نہیں آتا: قارئین! میری بہن کے ہاںاولاد بڑے آپریشن سے ہوتی ہے‘ پہلے چار بیٹیاں ہوئیں جس میں سے دو انتقال کرگئیں جبکہ دو الحمدللہ ٹھیک ہیں۔ دوسری بیٹی جو فوت ہوئی ہے وہ کچھ اس طرح سے فوت ہوئی کہ اس کا پیٹ پھول جانا‘ منہ کا مسلسل آنا‘ ناخن میں پھپھوندی لگ کر بڑے ہونا‘ بال اڑ جانا‘ بھوئیں اڑنا‘ سانس میں رکاوٹ ہونا‘ مسلسل پانچ سال تک اسی حالت میں رہی پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے علاج کروایا مگرپھر وہ انتقال کرگئی۔ اس کے بعد بیٹا پیدا ہوا اس کو بھی وہی سارے امراض لاحق ہیں۔ جو اس بچی کو تھے۔ رپورٹس میں کچھ بھی نہیں آتا‘ کیا کریں؟ کوئی ٹوٹکہ‘ کوئی وظیفہ بتائیں۔ (محمد رمضان ‘ سندھ)
جواب:بھائی! میں ایک وظیفہ دے رہی ہوں جو آپ تمام گھر والے بچے کی نیت کرکے سارا دن اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔ انشاء اللہ بہت جلد بچے کی صحت میں بہتری دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی بہن کوتین سے چار عبقری دواخانہ کی ایک دوائی ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ مزید بچے بالکل صحت یاب پیدا ہوں گے۔ (عالیہ کوثر‘ چیچہ وطنی)
خود کو خود ہی برباد کیا: محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر24 سا ل ہے‘ میں پچھلے 12 سال سے خود کو خود ہی برباد کررہا ہوں۔ اب حالت یہ ہے کہ میں شادی کے بالکل بھی قابل نہیں رہا۔ براہ مہربانی! مجھے کوئی آسان آزمودہ علاج بتائیں۔ میری یہ عادت بھی چھوٹ جائے اور شادی کے قابل بھی ہوجاؤں۔ (ب‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
جواب:جہاں تک آپ کی عادت بد کا تعلق ہے تو وہ آپ کی قوت ارادی پر منحصر ہے۔آپ پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ صبح و شام کو پارک میں جاکر واک کریں۔ درج ذیل نسخہ کو چند ماہ استعمال کریں ۔ ھوالشافی:گوند کتیرہ ایک چھٹانک‘ گوند ببول (کیکر) ایک پاؤ‘ گھی دیسی ایک چاول والا چمچ۔ ترکیب: گوند کو لکڑی کے چھلکوں اور مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ گوند کی گولیوں پر باہر سے ہلکا ہلکا گھی لگائیں تاکہ گرم کرتے وقت یہ برتن سے نہ چپکیں (اس لیے ضروری نہیں کہ سارا چمچہ ہی استعمال ہو کم بھی استعمال ہوسکتا ہے یعنی ضرورت کے درجہ میں) پھر بہت ہی ہلکی آنچ پر گوند گرم کرکے براؤن کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ خوراک صبح شام ایک چمچہ (چاول والا) گرم دودھ یا گرم پانی میں خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں دن میں دو بار۔ (اختر اعوان‘ ایبٹ آباد)
چنبل کا علاج: محترم قارئین السلام علیکم! چنبل سورائس کے علاج کیلئے کوئی ہربل نسخہ بتائیں۔ جن کے کھانے اور چنبل پر لگانے سے افاقہ ہو اور خارش بھی کنٹرول میں رہے۔ یہ نسخہ صرف کتابی نہ ہو۔ نیز پرہیز بھی بتائیں۔ (عبدالغفور چغتائی‘ فتح جنگ)
جواب: میں آپ کونہایت آزمودہ نسخہ بھیج رہی ہوں۔ ھوالشافی: زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ20 گرام، گندھک آملہ سار 10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام، ویزلین سادہ 200گرام۔ آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح ملیں اگر صبح ملیں تو شام کو اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔ اگر غسل نہ بھی کر سکیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔گرم غذاؤں سے پرہیز کریں۔(عائشہ ناز‘ لاہور)
چھوٹا قد: میری عمر 24 سال ہے اور میرا قد پانچ فٹ آٹھ انچ ہے۔ ہمارے خاندان میں سب کا قد لمبا ہے جس کی وجہ سے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ اگر کسی بہن بھائی کے پاس قد بڑھانے کا کوئی طریقہ کار آزمودہ ہو تو عنایت فرمائیں۔ (دانیال‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
جواب: دانیال بھائی! میں آپ کیلئے جو ورزش لکھ رہا ہوں اس کے کرنے کے بعد انشاء اللہ گارنٹی کے ساتھ آپ کا تین ماہ میں تین انچ تک قد بڑھ جائے گا۔ یہ ایکسرسائز یوگا کی ہے کرنی ایسے ہے کہ سیدھے کھڑے ہوجائیں اور ہاتھ اوپر کو کرلیں اور سارے جسم کا اور بازوؤں کا سارا زور اوپر کو لگائیں لیکن نیچے سے پاؤں اوپر کو نہیں اٹھانے پاؤں زمین پر ہی رہیں‘ پانچ منٹ تک اوپر کو زورلگاتے جائیں جیسے آپ کے ہاتھ چھت کو لگ جائیں گے۔ صبح وشام پانچ پانچ منٹ کریں جو نوجوان ہیں ان کا قد تین ماہ میں تین انچ بڑھ جائے گا اور جو بوڑھے ہیں ان کا بھی تین ماہ میں ایک انچ انشاء اللہ بڑھ جائے گا۔ (محمد یوسف ، لاہور )
پنڈلیوں میں درد: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ علم کے سورج یا جھلملاتے ستاروں کا ایک آسمانِ نیلگوں ہیں یا علم کے سمندر ہیں جبکہ میں آپ کا رسالہ عبقری کا ایک سال سے قاری ہوں۔ مجھے آپ کا سلسلہ قارئین کے سوال قارئین کے جواب بہت پسند ہے۔ میرا قارئین سےسوال ہے کہ میرے پاؤں اور پنڈلیوں میں کھچاؤ عرصہ دو سال سےہے۔ چل پھر سکتا ہوں لیکن بیٹھتے اٹھتے وقت کھچاؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ عام حالت میں نماز پڑھنا مشکل ہوتی ہے‘ کرسی یا چارپائی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں۔ عمر میری 68 سال ہے۔قارئین ! خدا کیلئے ماہنامہ عبقری میں کوئی مؤثر نسخہ خوردنی اور مالش لکھ دیں ۔ بے حد نوازش اور احسان نوازی ہوگی۔ (محمداسلم‘ بہاولنگر)
جواب:اسلم صاحب! آپ دیسی انڈے کی سفیدی تین عدد‘ (زردی نہ ہو) جتنی سفیدی ہو اتنا دیسی ادرک کا پانی‘ آپس میںملا لیں اور اب اس سفیدی اور پانی میں دو عدد فینائل کی گولیاں ڈال دیں کچھ دیر رکھیں فینائل کی گولیاں اس میں گھل جائیں گی کسی ڈبی یا بند ڈھکن کی بوتل میں محفوظ رکھیں اور محفوظ رکھنے کے بعد اسے جب بھی استعمال کریں اس وقت ہلا لیا کریں اب اس لیپ کو جہاں بھی درد ہو تھوڑا سا لگائیں اور ہلکا ہلکا ملیں خشک ہوجائے پھر تھوڑا سا لیپ ڈال لیں پھر ہلکا مل لیں اس طرح تین دفعہ‘ اس کے بعد آپ محسوس کریں گے یہ جلد میں جذب ہوگیا ‘ پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ نے لیپ لگایا ہے‘ صبح و شام یہ لیپ آپ مستقل استعمال کریں چند ہفتے استعمال کرنے سے آپ کو درد میں حیرت انگیز افاقہ ہوگا۔
شادی اور فالج: محترم قارئین! گزارش ہے کہ ایک تو والدہ کو فالج ہے اس کیلئے کوئی نسخہ تجویز فرمادیں اور دوسرا شادی اور نوکری کیلئے کوئی تجویز یا عمل بتادیں۔ عین نوازش ہوگی۔ (ملک ضیاء‘ لالیاں)
جواب:
جادو ہے یا بندش؟: محترم قارئین! کافی دنوں سے میری طبیعت خراب رہتی ہے‘ علاج کرایا پھر بھی فائدہ نہیں ہوا‘ پتہ نہیں مجھے کوئی بیماری ہے یا کسی نے کالاعلم کروایا ہے‘ تین چار رشتے آئے دیکھ کر چلے گئے لیکن جواب نہیں میں دیا‘ سب بہن بھائیوں کی شادی ہوگئی میری نہیں ہورہی ہے‘ آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں؟ (عابد)
جواب:

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 907 reviews.