Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت مخدوم رکن عالمؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

اگر کسی کے منہ میں چھالے ہوجائیں اور مرچ کا استعمال مشکل ہوجائے کھانا کھانے میں تکلیف ہوتو اس کیلئے باوضو سورۂ والضحیٰ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر چینی پر دم کرکے چبایا کرے انشاء اللہ جلد ہی چھالے ختم ہوجائیں گے

طاعون سے بچاؤ کیلئے
اگر کسی علاقے میں طاعون پھیل گیا ہو تو اس سے بچاؤ کیلئے اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ بوصل میم یعنی مطلب یہ ہے کہ الرحیم کا میم الحمد کے لام سے ملا کر پڑھنا ہے اور اس طرح اکتالیس مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے رکھ لیں اور چار مرتبہ دن بھر میں مکان کے کونوں میں چھڑکیں اور چار وقت ہی تمام گھر والے ایک ایک گھونٹ پانی پئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوگا اور گھر کےتمام افراد طاعون سے محفوظ رہیں گے۔ پانی پینے اور پانی چھڑکنے کے اوقات مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔ صبح ناشتہ سے قبل۔ 2۔ صبح گیارہ بجے۔ 3۔ بعدنماز عصر۔ 4۔ بعد نماز عشاء۔ بچا ہوا پانی غسل خانے اور لیٹرین کو چھوڑ کر ہر کمرے اور باورچی خانہ کے کونوں میں ہلکا پھلکا چھڑکا جائے۔
منہ میں چھالے
اگر کسی کے منہ میں چھالے ہوجائیں اور مرچ کا استعمال مشکل ہوجائے کھانا کھانے میں تکلیف ہوتو اس کیلئے باوضو سورۂ والضحیٰ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر چینی پر دم کرکے چبایا کرے انشاء اللہ جلد ہی چھالے ختم ہوجائیں گے نیز اس کے لیے سورۂ اخلاص اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کرکے استعمال کرنے سے بھی منہ کےچھالے ختم ہوجائیں گے۔
ہر مشکل کا حل
اگر کوئی ایسی مشکل سامنے آگئی ہو جس کا حل موجود نہ ہو جس کے سبب روز بروز پریشانی بڑھتی جاتی ہو اس کے لیےاول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ ۔ نیز یہ شعر بھی ہر نماز کے بعد پانچ یا سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔

میاں بیوی میں محبت کیلئے
اگر میاں بیوی میں محبت کی کمی ہو اور ایک دوسرے سے الگ الگ رہتے ہوں۔ زیادہ بات چیت نہ ہوتی ہو اور نہ ایک دوسرے کےساتھ گھلتے ملتے ہوں تو اس کیلئے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں ساٹھ مرتبہ سورۂ ماعون پڑھ کر کسی میٹھی چیز (کھجور، کشمش‘ چینی‘ مٹھائی‘ مصری‘ شربت‘ مربہ‘ معجون) پر دم کرکے دونوں کو کھلا دیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ دونوں میں مثالی محبت پیدا ہوجائے گی اور باہمی محبت اور یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔
ہمیشہ جوان رہنے کا عمل
سناءمکی ایک چھٹانک، گلاب کے پھول (کوئٹہ کا گلاب ہو تو بہتر ہے) ایک چھٹانک دونوں کو سکھا کر ہاون دستے میں کوٹ کر باریک کرلیں اور ململ کے کپڑے یا باریک چھلنی میں چھان کر ایک چھٹانک شہد میں ملاکر چھوٹے بیر کے برابر گولیاں بنالیں، روزانہ رات کو سوتے وقت ایک گولی لے کر چالیس مرتبہ پڑھ کر اس گولی پر دم کریں اور گھول کر کھا کر ایک پاؤگرم گرم دودھ پی کر سوجائیں۔ یہ عمل تین ماہ تک کریں۔ اس کے بعد چھوڑیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ قوت مردمی میں خوب ترقی ہوگی۔
اولاد کیلئے
اگرکسی مرد کے اندر اولاد کے جراثیم نہ ہوں اور اولاد نہ ہوتی ہو یا مردانہ کمزوری کے سبب اولاد سے محروم ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ ایک کلو ماش کی دال دھلی ہوئی لے کر اسے اتنے عرق پیاز میں بھگوئے کہ دال اس عرق میں ڈوب جائے۔ جب دال تمام عرق جذب کرلے تو اس کو سائے میں سکھائے جب دال سوکھ جائے‘ دوبارہ اسے پیاز کے عرق میں بھگودیں۔ پھر عرق جذب ہونے کے بعد دال کو سائے میں سکھائیں اسی طرح سات مرتبہ کریں۔ جب سات مرتبہ یہ عمل کرنے کے بعد دال سوکھ جائے توایک کلو مصری ملا کر ہاون دستہ میں کوٹ لیں اور باریک کپڑے میں چھان کر رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ (چائے والا) وہ سفوف لے کر سورۂ طارق باوضو سات مرتبہ پڑھ کرسفوف پر دم کریں اور سفوف کھا کر گرم دودھ ایک گلاس پی لیں۔ یہ سفوف دو ماہ تک مسلسل استعمال کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد پیدا ہوگی اور مایوسی ختم ہوگی۔
ہڈیوں کا بخار دور کرنا
اگر کسی کو ہڈیوں کا بخار ہوگیا ہو اور ہروقت بدن جلتا ہے۔ دن بدن کمزری بڑھتی جاتی ہے۔ نہ کھانے کو دل چاہتا ہے نہ کسی کام کو دل تیار ہوتا ہے۔ اس بخار سے نجات کیلئے یہ عمل کریں۔ دو لیموں لے کر ان پر سورۂ کافرون اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی کی سکنجبین تیار کریں اور پی لیں۔ یہ عمل دو ماہ مسلسل کریں انشاء اللہ تعالیٰ پرانے سےپرانا بخار دور ہوجائے گا۔
طاقتور بننے کیلئے
اگر کوئی شخص خود میں قوت مردمی کی کمی محسوس کرتا ہو تو دیسی انڈا ابال کر اس کا چھلکا اتار لے اور باوضو سورۂ اخلاص اکیس مرتبہ پڑھ کر انڈے پر دم کرے اور انڈا کھالے۔ صبح و شام اسی طرح دو انڈے کھالیا کرے۔ شرط یہ ہے کہ بیوی کے پاس نہ جائے (یعنی ہمبستری نہ کرے) پندرہ دن مسلسل پرہیز کرے اور اس دوران جَو کی روٹی یا جَو کا دلیہ استعمال کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ کبھی بوڑھا نہ ہوگا اور بے پناہ قوت مردمی کا مالک ہوگا۔
ہر قسم کے مرض سے صحت یابی
اگر کوئی شخص سخت بیمار ہو اور اس کی بیماری سحر، جادو، سفلی یا جنات کے اثرات کے سبب نہ ہو تو اس کا آسان علاج یہ ہے کہ مریض کو وضو کرائیں اگر غسل کی ضرورت ہو تو غسل کرائیں اور سیدھا لٹادیں۔ سات مرتبہ درودشریف پڑھیں اس کے بعد سورۂ مجادلہ (پ 27) پوری سورۃ بلند آواز سے پڑھیں تاکہ مریض اس کو سنے اس دوران اگر مریض سوجائے تو امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ مریض ضرور صحت یاب ہوگا۔ آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کردیں۔ سنانے کے دوران اگر مریض سوجائے تو پھر بھی عمل پورا کریں ادھورا نہ چھوڑیں۔ اگر مریض پر سحر، جادو، سفلی یا جنات کا اثر ہے تو اس کا علاج سحر، جادو، جنات کے ختم کرنے کے عمل سے ہوگا۔ اس عمل کے سبب نہیں ہوگا۔ لہٰذا عامل کو چاہیے کہ پہلے تشخیص کرے کہ مرض بیماری ہے یا جادو یا سفلی کا اثر ہے یا جنات کی شرارت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 902 reviews.