Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کے پیدائشی دوست نے مجھے نئی زندگی دی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

’’جنات کاپیدائشی دوست‘‘ پڑھنے کی وجہ سے ہی میں نے نیت کی تھی کہ یااللہ میرے اوپر نیچے‘ دائیں بائیں پیچھے تو سب کو جنات‘ جادو‘ ٹونے‘ حسد‘ بغض‘ چغلی‘ سود اور حرام مال سے ہمیشہ کیلئے بچادے۔

پیدائشی دوست نے مجھے بچالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ پچھلے ساڑھے تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالے کے ملنے سے پہلے میں بہت سی مشکلات میں گھری ہوئی تھی خاص کر جنات نے ہمارے گھر کو جہنم بناڈالا تھا۔ میں ڈیپریشن کا شکار ہوچکی تھی‘ زندگی سے مایوس تھی۔ پھر مجھے عبقری ملااور عبقری میں موجود مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے مجھے نئی زندگی دی۔ اس مضمون نے مجھے اتنا سکون دیا کہ پڑھتے وقت صرف ایک لائن پر انگلی پھیرتی ہوں تب بھی بہت سکون قلبی ملتا ہے۔ میرے دل سے اب جنات کا خوف دور ہوگیا ہے۔ اب سب مومن مومنات مسلم مسلمات کی مدد بڑھ چڑھ کر کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہوں۔ رات کو جنات خواب میں آتے ہیں‘ صبح اٹھ کرفوراً کہتی ہوں ’’اب نہیں ڈروں گی‘‘ بہت زیادہ تنگ کررہے ہیں‘ سوتے ہوئے بازو اٹھا کر پٹخ دیتے ہیں‘ اب میں نے سب کی نیت کی ہے تو مجھے خواب میں آیا کہ ’’میرے پرانے گھر میں بہت سی بلیاں ہیں اور میں اور میرا بھائی ہیں‘ وہ کہتی ہیں کہ تم کو اور تمہارے گھر والوں کو اور تمہارے بھائی کو قتل کردیں گے۔ ہماری چھت پر پرندے دانہ کھاتے تھے‘ میں نےد و ماہ سے ان کو کچھ نہیں ڈالا تو میرے خواب میں آکر مجھے کہتے ہمیں بھوک لگی ہے دو ماہ سے کچھ نہیں کھایا‘ کان میں چڑیا کہتیں تم ہم کو باجرہ اور پانی دو۔ اب میں ان کو بہت پیار سے باجرہ اور پانی دیتی ہوں‘ میں کہتی ہوں اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرنا تیری مخلوق کو دو ماہ سے کچھ نہیں دے سکی۔‘‘ محترم حضرت حکیم صاحب! میرے گھر کے اوپر ایک انکل رہتے ہیں وہ سخت بیمار ہیں‘ چل پھر نہیں سکتے میں نے ان کی نیت کی تھی کہ اے اللہ کریم میں ان کو بھی تیرے کلام کے نور سے ملواؤں گی تو ان پر رحم کر تو تب میں نے یہ خواب دیکھا کہ بہت سے جادوگر ہیں اور میں ان کے پاس جاتی ہوں اور وہ ڈر جاتے ہیں کیونکہ میں آج کل سب کی نیت سےیَاقَہَّارُ پڑھ رہی ہوں۔ ’’جنات کاپیدائشی دوست‘‘ پڑھنے کی وجہ سے ہی میں نے نیت کی تھی کہ یااللہ میرے اوپر نیچے‘ دائیں بائیں پیچھے تو سب کو جنات‘ جادو‘ ٹونے‘ حسد‘ بغض‘ چغلی‘ سود اور حرام مال سے ہمیشہ کیلئے بچادے۔ پہلے میری تسبیح گم ہوجاتی تھی ‘ سارا سارا دن ڈھونڈتی ملتی نہ تھی اب گم ہوجاتی ہے تو خود بخود کوئی میری جھولی میں پھینک جاتا ہے۔ میرے گھر سے پہلے پیسے گم ہوجاتے تھے مگر اب الحمدللہ کافی عرصہ سے سکون ہے۔ عبقری کا رسالہ پڑھنے سے نور ہی نور مل رہے ہیں۔ الحمدللہ! ہم نے گھر میں فلمیں دیکھنی اور گانے سننے چھوڑ دئیے ہیں انشاء اللہ کا پڑھنا مزید سب کچھ ٹھیک کردے گا۔ مجھے اب کسی چیز کا نہ ڈر ہے نہ پروا۔  کی وجہ سے اللہ رب العزت کی ایسی شان عظمت ظاہر ہوگی کہ بس کمال ہوجائے گا انشاء اللہ۔ اب میں بہت فریش رہتی ہوں ڈرتی بالکل بھی نہیں ہوں۔ اب میں نے اپنی زندگی کے چند گھنٹے مخصوص کیے ہیں کہ سب کو میسج کرکے پوچھا کروں گی کہ گھر میں کیسے ہیں؟ سب گھر کےحالات‘ کوئی دکھ‘ کوئی تکلیف۔ میرے اس عمل سے میری صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ میں ڈیپریشن سے نکل رہی ہوں۔ پیدائشی دوست کے ملنے سے پہلے کا وقت بہت مشکل تھا‘ کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی۔ اب بہت تیزی کے ساتھ عام زندگی پر آرہی ہوں۔ زندگی میں ہر طرح سے بھلائی اور خیرخواہی ہے۔ بس! اللہ کریم مجھ پر اپنے کرم و لطف کی بارشوں کو دن بدن بڑھاتے جائیں اور نور ہی نور عطا کرتے جائیں۔ آمین ثم آمین۔(ف۔ا، بورے والا)
حیرت کا انوکھا جہاں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم کے تو کیا کہنے ہیں۔ سبحان اللہ! میں ان کا کالم انتہائی سے شوق سے پڑھتی ہوں اورکتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست جلد اول‘‘ بھی لائی ہوں۔ کیا حیرت کا انوکھا جہان ہے۔ میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں کہ میں ان کے بارے میں کیا لکھوں اور جب میں صحابی بابا کے بارے میں پڑھتی ہوں تو حیرت میں ڈوب جاتی ہوں کہ صحابی علامہ صاحب کے ساتھ ہیں؟ واہ بھئی واہ! بس حضرت حکیم صاحب! میرے پاس علامہ صاحب کی تعریف کیلئے واقعی کوئی الفاظ نہیں۔ میں نے ان کے کالم میں سے بہت سے وظائف خود بھی پڑھے اور لوگوں کو بھی بتائے۔ خاص طور پر ان کے کالم میں یاقہار کا وظیفہ بہت سے دکھی جادو و جنات کے ڈسے ہوؤں کے بتایا۔ الحمدللہ! جس جس نے بھی یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھا اللہ نے اس کی جان جادو جنات سے چھڑوا دی۔(غ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 323 reviews.