محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج میں جس موضوع پر بات کرنے جارہی ہوں‘وہ ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن اپنی لاپروائی کی وجہ سے ہم اسے وہ اہمیت نہیں دیتے جس کا وہ حقدار ہے چمکتی رنگت، د مکتی آنکھیں اور سرخ گلابی گالیں، سفید دانت، سیاہ لمبے بال آپ کے حسن کو چار چاند نہیں بلکہ آٹھ چاند لگا دیتے ہیں پہلے ہر کوئی آپ کو گلابی گلابی چہرے والا ملتا تھا اب ہزاروں میں بھی کوئی نہیں ملتا ہے‘ رگوں میں بھاگتا روانی سے خون اب بہت سست ہوگیا ہے جب سےفاسٹ فوڈآیا ہے آپ کے معدےکو تو بھر دیا ہے لیکن جسم کو خالی کردیا ہے ہمارے جسم کا اہم ترین حصہ خون ہے جس کی کمی کا پتا ہمیں تب چلتا ہے جب یہ کم نہیں بلکہ ختم ہوجانے کے قریب ہو جاتا ہے اور مختلف بیماریوں ’’خون کی کمی‘‘ کی شکل میں ظاہر ہوچکی ہوتی ہیں۔ آئرن کے نام پر دوائیوں کی بھرمار ہے لیکن وہ تب تک اثر دکھاتے ہیں جب تک آپ اسے کھاتے رہتے ہیں اور جیسے ہی چھوڑتے ہیں دوبارہ وہی صورت حال ہو جاتی ہے بلکہ زیادہ عرصہ یہ دوائی کھانے سے جسم میں دوسری بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں صاف ستھرا تازہ ’’خون‘‘ پیدا کرنا ہمارے ’’جگر‘‘ کا کام ہے اور وہ وہی کام کرے گا جو خوراک ہم اسے دیں گے لیکن اس کے لیے ’’جگر‘‘ کا تندرست ہونا بہت ضروری ہے۔
صرف چند روپوں میں طاقتور ترین ڈرنک تیار کیجئے!
آج میں آپ کو ہزاروں نہیں بلکہ چند روپوں میں وہ ٹوٹکے بتائوں گی جس سے لوگ آپ سے پوچھیں گے بھئی کتنی بوتل خون کی لگوائی ہیں‘ کھجور چھ عدد، خوبانی خشک چار عدد، شہد تین چمچ، چھوٹی الائچی دو عدد۔ ان سب کو(کھجور اور خوبانی گٹھلی نکال کر استعمال کرنی ہے) ان سب کو تھوڑا سا پانی ڈال کر ملک شیک والے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر ایک پائو دودھ میں (گرمیوںمیں ٹھنڈا، سردیوں میں گرم) مکس کرکے چسکی چسکی لیکر پئیں انتہائی طاقتور ٹانک ہے روزانہ تازہ بناکر استعمال کریں۔ چند گنڈیریاں اور جگر کی ہر بیماری دور:دوپہر کے کھانے کے بعد دس عدد گنڈیریاں چوسنے سے جگر کی ہر بیماری دور ہوگی اور وہ خون بنانے میں تیزی دکھائے گا۔ ہر لال رنگ والی سبزی اور پھل آپ کے اندر خون پیدا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں جس میں چقندر سرفہرست ہے لیکن بہت سارے لوگوں کو اس کا ذائقہ پسند نہیں آتا اس لیے آج میں آپ کو اس کا حلوہ بنانا بتائو ںگی جو طاقت کا خزانہ ہوگا چند دن کھانے سے آپ کا چہرہ بھی لال چقندر جیسا ہو جائے گا ایک کلو چقندر‘ آدھا کلو دودھ‘ 250گرام کھویا‘ چینی ایک کلو‘ دیسی گھی ایک پائو‘ بادام‘ پستہ حسب ضرورت۔ ترکیب:چینی ایک پائو، چقندر کو کاٹ کردودھ میں پکالیں پھر چینی گھی ڈال کر بھونیں جب اچھی طرح گھی اوپر آجائے تو کھویا اور بادام پستہ بھی ڈال کر مکس کرلیں چقندر کا حلوہ تیار ہے۔ حسب موسم دودھ کے ساتھ لیں انشاء اللہ خون کی لالی آپ کے ہونٹوں پر بھی نظر آئے گی۔
جگر کا نظام طاقتور‘ صالح خون بے حساب: گیارہ بادام بھگو کر پیس لیں پھر ایک پائو دودھ میں ملا کر اس کا دہی بنالیں اور وہ روزانہ کھائیں یہ جگر کے نظام کو درست کرکے طاقتور صالح خون بنانے کا کام کریگی۔ بہی دانہ، سیب اور گاجر کا مربہ لیکر موٹا موٹا کوٹ لیں چند چھوٹی الائچی کے دانے نکال کر پیس کر سفوف بناکر مکس کرلیں ہر کھانے کے بعد چھوٹا چائے والے چمچ سے کھائیں لیکن ان تمام طریقہ علاج کیلئے مستقل مزاج ہونابہت ضروری ہے اگر یہ کھانے سے آپ کو دو تین با حاجت بھی آجائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں سمجھو آپ کی بیماری اور گندگی نکل رہی ہے۔
صاف ستھرا چمکتا خون آپ کے چہرے کو بدل دے گا
چار سوکھے آلو بخارے، ایک چمچ سونف ایک گلاس پانی میں بھگو دیں صبح اچھی طرح مسل کر چھان کر پی لیں ان شاء اللہ چند دنوں میں خون کی کمی بھی دور ہوگی اور خون کے اندر گندے مادے بھی دور ہوں گے‘ صاف ستھرا چمکتا خون آپ کے چہرے کو بدل دے گا۔ لوکی کھانا سنت رسولﷺ ہے اور ہر سنت پر عمل کرنے سے اس دنیا کے بھی مسائل حل ہوں گے اور ان شاء اللہ آخرت میں بھی ڈھیروں اجر کمائیں گے۔ آدھی لوکی کو چھیل کر دھولیں اور اس کا جوس نکال لیں پھر اس میں اتنا ہی پانی ڈالیں اور عبقری کا ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ ایک بڑا چمچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے چسکی چسکی لے کر پی لیں ان شاء اللہ چند دنوں میں کمی خون دور ہوگی۔
خون کی پیداوار کیلئے مشہور چیزیں!حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے خاص
بہی دانہ کا مربہ شہد میں بناکر کھائیں‘ مہنگائی کے دورمیں ہر کوئی سیب اور انار نہیں کھاسکتا جو کہ خون کی پیداوار کیلئے مشہور ہے۔ تین خشک خوبانی کو پانی میں بھگو دیں‘ صبح اچھی طرح مسل کر پانی پی لیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ ایسی لڑکیاں اور حاملہ خواتین جو ہر وقت کمی خون کی شکایت کرتی رہی ہیں‘ ایک نایاب نسخہ حاضر ہے دو انجیر باریک کرکے دیسی انگوری سرکہ تھوڑا سا لیکر اس میں بھگودیں صبح نہار منہ وہ ٹکڑے نکال کر کھالیں اور اسی سرکہ میں دو انجیر اور بھگو دیں ان شاء اللہ صرف پندرہ دن کے بعد آپ خود حیران ہو جائیں گی یہ ٹوٹکہ قلت خون کیلئے اکسیر ہے حتیٰ کہ تھیلیسیمیا کے مریض جن کو ہر ماہ خون کی بوتل لگتی ہو اور جسم خون بنانے کے قابل نہ ہو‘ ان لوگوں کے لیے بھی یہ ایک خزانہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اس کی قسم اٹھائی ہے‘ اس کے لاتعداد فوائد ہیں جسم کیلئے انتہائی طاقتور ٹانک ہے۔ اس کے علاوہ مونگ دال ایک کپ، چنے کی دال ایک کپ ان دونوں کو تھوڑے سے دیسی گھی میں بھون لیں پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد ان دالوں کا پائوڈر بنالیں۔ پھر دس چمچ گلوکوز اور تھوڑی سی مصری باریک کرکے ڈالیں پھر سہانجنا کے درخت کے پتوں کا پائوڈر دو چمچ میں اور ان سب میں اچھی طرح مکس کرلیں (سہانجنا کے پتوں کو دھو کر سائے میں خشک کرکے پائوڈر بنانا ہے) آپ کا ملٹی وٹامن تیار ہے ایک گلاس پانی میں آدھا چائے کا چمچ یہ سفوف ڈالیں‘ ایک چمچ اگر میٹھا کرنا چاہے تو مشروب عبقری بھی ڈال سکتے ہیں جو سونے پر سہاگہ ہوگا‘ انتہائی طاقت ور خزانہ تیار ہے‘ وہ بچے اور بڑے جوہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں چہرے پہلے زرد، مرجھائے ہوئے ان لوگوں کیلئے انتہائی مفید ہے اگر پانی میں نہیں ڈالنا چاہتے تو ویسے بھی آدھی چمچ صبح و شام لے سکتے ہیں۔ اس سے بچوں کا قد بھی لمبا ہوتا ہے۔ ایک گلاس گاجر کے جوس میں برابر مقدارمیں دو دھ ملا کر پینے سے بھی یہ کمی پوری ہوتی ہے۔ روزانہ تین کھجوریں کھا کر اوپر سے دو دھ پی لیں یا پھر کھجور کا شیک بناکر استعمال کریں۔ خون کی کمی دور کرنے کیلئے ایک نسخہ بہت کارآمد ہے۔ میتھی دانہ 20 گرام، حب الرشاد 20 گرام، قسط شیریں15 گرام ان سب کو باریک پائوڈر کی طرح کر کے ہر کھانے کے بعد آدھی چائے والی چمچ استعمال کریں ان شاء اللہ خون کی کمی دور ہوگی۔
چہرہ روشن و شاداب! شربت حاضر ہے!:آلو بخارا تازہ ہو یا خشک قلت خون میں فائدہ دیتا ہے‘ خون کی کمی دور کرنے کیلئے ایک شربت حاضر ہے
ایک کلو خشک آلو بخارا، ایک کلو املی، آٹھ کلو پانی ڈال کر اچھی طرح پکالیں جب ٹھنڈا ہوجائے تو ہاتھوں سے اچھی طرح مسل کر چھان لیں پھر اسی پانی میں چار کلو چینی ڈال کر آگ پر دھیمی آنچ پر پکالی، مزیدار شربت تیار ہے۔ عام شربت کی طرح ٹھنڈے پانی میں استعمال کریں۔ یہ شربت یرقان، جسم کی خشکی، جگر کی ہر بیماری کو دور کرکے خون پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اسٹرابری کے موسم میں خوب دل بھر کر کھائیں اور چہرے پر لالی پائے۔
اسی طرح گاجر کا شربت مقوی خون ہے۔ گاجر کا رس ایک کلو، چینی ایک کلو، ٹاٹری ایک چٹکی، گاجر کے جوس میں چینی ڈال کر دھیمی دھیمی آنچ پر پکائے جب گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں۔ دل چاہے تو چند قطرے کیوڑہ ایسنس کے بھی ملالیں چند دانے پکاتے وقت چھوٹی الائچی کے بھی ڈال سکتے ہیں۔ جناب آپ کا گاجر کا بہترین شربت تیار ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں